Tag: breaking

  • خطرناک سیلفی کی کوشش، میکسیکن خاتون 110 ہڈیاں تڑوا بیٹھیں

    خطرناک سیلفی کی کوشش، میکسیکن خاتون 110 ہڈیاں تڑوا بیٹھیں

    میکسیکو سٹی : میکسیکو میں ایک 23 سالہ خاتون ایک عمارت کی چھٹی منزل سے یوگا پوز کے دوران تصویر لینے کی کوشش میں نیچے جاگری۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکن ریاست کے علاقے سان پیڈرو کی ایک عمارت کی چھٹی منزل سے 80 فٹ نیچے گری اور ایسا اس وقت ہوا جب وہ بالکونی کی چھت سے الٹی لٹک گئی اور ہاتھوں سے کسی چیز کو پکڑا بھی نہیں۔

    یہ خاتون اس پوز میں اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے لیے تصویر لینا چاہتی تھی، وہ کوشش تو کامیاب نہیں ہوئی بلکہ وہ نیچے جاگری مگر کرشماتی طور پر زندہ بھی بچ گئی،الیکسا ٹیرازاس نامی خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    خاتون کے پڑوسیوں نے بتایا کہ یہ پہلی بار نہیں جب الیکسا نے اپنے فلیٹ میں اس طرح کے یوگا پوز کی کوشش کی ہو، تاہم اس بار وہ نیچے جاگری۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ زندہ تو بچ گئیں مگر ہاتھوں، پیروں، کولہے اور سر کے فریکچر کا سامنا ہوا، مجموعی طور پر 110 ہڈیاں ٹوٹ گئیں، جبکہ مقامی ہسپتال میں 10 گھنٹے طویل سرجری بھی ہوئی۔ڈاکٹروں نے کہنیوں، گھٹنوں اور چہرے کے مختلف حصوں کو درست کیا مگر اب بھی وہ خاتون 3 برس تک چل پھر نہیں سکیں گی۔

  • گڈانی: شپ یارڈ میں موجود ناکارہ جہاز میں آتشزدگی، 7 افراد زخمی

    گڈانی: شپ یارڈ میں موجود ناکارہ جہاز میں آتشزدگی، 7 افراد زخمی

    حب : گذانی کے شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے ناکارہ جہاز میں خوفناک آتشزدگی نے 7 مزدوروں کو جھلسا دیا، زخمیوں میں تین کی حالت تشویش ناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حب علاقے گڈانی میں واقع شپ یارڈ‌ میں کھڑے ناکارہ جہاز میں‌ اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر کئی مزدور جھلس گئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خوفناک آتشزدگی ناکارہ جہاز میں کے آئل ٹینکر میں کٹنگ کے دوران ہوئی تھی جس نے کام کرنے والے مزدوروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

    پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ افسوس ناک حادثے میں جھلسنے والے 7 مزدوروں میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    گذانی پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی میں جھلسنے والے تین مزدوروں کو طبی امداد کے لیے کراچی روانہ کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حب فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ناکارہ جہاز کے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔


    مزید پڑھیں : گڈانی شپ یارڈ، لنگراندازجہازمیں آتشزدگی، 5 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں جہاز کی کٹائی کے دوران آگ لگ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 5مزدور جھلس کر جاں بحق ہوئے، پانچوں افراد محنت کش تھے۔

    خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی اسی جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آچکا ہے لیکن خوش قسمتی سےاس حادثےمیں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ یکم نومبر 2016 کو ایک جہاز کے آئل ٹینک میں صفائی کے دوران آگ بھڑک اٹھی تھی، حادثے میں آئل ٹینک کے اندر کام کرنے والے 23 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • پشاورمیں بم دھماکہ، دوپولیس اہلکارزخمی

    پشاورمیں بم دھماکہ، دوپولیس اہلکارزخمی

    پشاور: خیبر پختونخواہ کا صوبائی دارالحکومت ایک بار پھر دہشت گردوں کی زد پر آگیا، بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارشہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

    پشاور کےعلاقے ورسک روڈ علی الصبح ایک زوردار دھماکے سے گونج اٹھا، دھماکے کی آواز دوردراز کے علاقوں میں سنی گئی اور آواز سنتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جس کا نشانہ سیکیورٹی پرمامور دو پولیس اہلکار بنے جن میں سے ایک شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر آمدو رفت کے لئے بند کردیا ہے اور شواہد جمع کرنے شروع کردئے ہیں۔

  • کوئٹہ میں خودکش دھماکہ،چار جاں بحق، بیس زخمی

    کوئٹہ میں خودکش دھماکہ،چار جاں بحق، بیس زخمی

    کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک دو خواتین سمیت پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ بیس  افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دھماکہ ہزارہ ٹاؤن کےعلاقےعلی آباد میں ہوا جوکہ انتہائی گنجان آباد علاقہ ہےاورشام کے اوقات میں علاقہ مکینوں کی ایک کثیرتعداد وہاں موجود ہوتی ہے، دھماکے کی نوعیت اتنی شدید تھی کہ اس کی آواز دوردرازعلاقوں میں بھی سنی گئی۔

     اطلاعات کے مطابق جائے وقوعہ پر متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے جنیہیں علاقہ مکینوں اورریسکیواہلکاروں کی مدد سے بولان میڈیکل کامپلکس اور سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

    آج صبح بھی اسی علاقےمیں ایک دھماکہ ہوچکا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کا نشانہ قریبی بازار تھا لیکن وہ اپنے ٹارگٹ تک نہیں پہنچ پایا اور گرلز اسکول کے نزدیک دھماکہ کردیا ۔

     شیعہ علماء کونسل نے واقعے کے خلاف ملک بھرمیں ایک روزہ  سوگ ک اعلان کیا ہے جبکہ بلوچستان شیعہ کونسل نے سات روزہ سوگ کا اعلان کیاہے۔