Tag: Breaking News

  • کوئٹہ: ہزار گنجی کے قریب ایف سی پر بم حملہ، دو مشتبہ افراد گرفتار

    کوئٹہ: ہزار گنجی کے قریب ایف سی پر بم حملہ، دو مشتبہ افراد گرفتار

    کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ایف سی کی گاڑی پر حملے کے بعد دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے چودہ کلو میٹر کے فاصلے پر ہزار گنجی کے علاقے کے قریب سبزی منڈی میں دھماکے کیا گیا۔ دھماکے کی اطلاع کے بعد پولیس اور ریسکیو ذرائع موقع پر روانہ کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے بعد سیکیورٹی فورسز نے علا قے کو گھیرے میں لے لیا۔

    ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکہ میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم بم ڈسپوزل اسکورڈ کو موقع پر طلب کر لیا گیا تاکہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم کیا جاسکے۔

    پولیس کے مطابق دھماکے بہت شدید تھا تاہم اس کی نوعیت کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    دوسری جانب ایف سی کے ترجمان کے مطابق دھماکے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔ ایف سی کے ترجمان کے مطابق بم حملہ ایف سی کی پیٹرولنگ ٹیم پر کیا گیا تھا۔

  • اے آر وائی نیوز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    اے آر وائی نیوز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    اے آر وائی نیوز نے نہ صرف اہم ترین نیوز بریک کرنے کی روایت کو برقرار رکھا بلکہ اے آر وائی کی بریکنگ نیوز بن گئی دیگر تمام چینلز کی بریکنگ نیوز اور سپر نیوز بریکر ہونے کا تاج اے آر وائی نیوز کے سر سج گیا۔

    انقلابی اور آزادی مارچ کے نعرے انتخابی دھاندلی نہ منظور پر پہلے ہی ملک میں سیاسی فضا گرم تھی اور اے آر وائی نیوز کی بریکنگ سے سیاسی ماحول کی گرمی مذید بڑھ گئی۔ دھاندلی کیسےہوئی، کس کس نےکی، الیکشن دوہزار تیرہ میں تعینات سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کے اہم انکشافات صرف اے آر وائی نیوز نے نشر کئے۔ سب سے آگے رہنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اے آر وائی نیوز نے دوسرے تمام نیوز چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا ۔یہ چینل ہو یا وہ چینل ہر نیوز چینل بن گیا اے آر وائی نیوز۔ یعنی اے آر وائی نیوز بن گیا سپر نیوز بریکر۔

  • کارکنوں کی شہادت، عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس طلب

    کارکنوں کی شہادت، عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس طلب

    لاہور:پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب پولیس کے بد ترین تشدد اورکارکنوں کی شہادت کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب بھرمیں یوم شہدا میں شرکت کے لئےآنے والےقافلوں پررات بھر کریک ڈائون اور بسوں پر فائرنگ اور شیلنگ سےہونے والی شہادتوں پر غور اورآئندہ لائحہ عمل پرغورکیلئےہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    اجلاس میں سنی اتحاد کونسل،مجلس وحدت مسلمین،پاکستان مسلم لیگ ق اور دیگر جماعتوںکے رہنما شرکت کریں گے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے، خواتین کو بالوں سے پکڑ کر بسوں سے اتارا گیا،ایسا ظلم و تشدد تواسرائیل نے فلسطینیوں پر نہیں کیا،ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ پولیس شہیدوں کے جسد خاکی اور زخمیوں کو غائب کر سکتی ہے۔