Tag: breaks record

  • رحمان اللہ گرباز نے بابر، سچن اور ویرات کا ریکارڈ توڑ دیا

    رحمان اللہ گرباز نے بابر، سچن اور ویرات کا ریکارڈ توڑ دیا

    افغان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز نے بھارت کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رحمان اللہ گرباز نے اپنے کیریئر کی 8ویں ون ڈے سینچری بنا کر افغانستان کو بنگلہ دیش کے خلاف 5 وکٹوں سے جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    رحمان اللہ گرباز کُھل کر بابر سے متعلق بول پڑے

    رحمان اللہ گرباز  کی شانداز اننگز کے باعث افغانستان نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں فتح کے ساتھ 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز جیت لی۔

     رحمان اللہ گرباز نے ٹیم کو سیریز میں کامیابی دلانے کے ساتھ ساتھ سینچری بناتے ہوئے سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا ون ڈے ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

    بنگلہ دیش کے خلاف 101 رنز کی اپنی شاندار اننگز کے ساتھ، 22 سالہ 346 دن کے گرباز 8 ون ڈے سینچریاں بنانے والے دوسرے کم عمر ترین بلے باز بن گئے، پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک ہیں۔

    افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کی ویڈیو وائرل

     ڈی کاک نے یہ کارنامہ 22 سال 312 دن کی عمر میں انجام دیا تھا اس کے ساتھ ہی گرباز نے سچن ٹنڈولکر کا (22 سال اور 357 دن)، ویرات کوہلی کا (23 سال اور 27 دن) اور پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کا (23 سال اور 280 دن) کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

  • مہنگی ترین گائے کی ریکارڈ قیمت میں فروخت

    مہنگی ترین گائے کی ریکارڈ قیمت میں فروخت

    برازیل کی سب سے مہنگی ترین گائے نے فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، جس کی مالیت سُن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل میں ہونے والی مویشیوں کی نیلامی میں ویاٹینا 19 فائیو مارا ایموویس نامی نیلور نسل کی گائے نے مہنگی ترین گائے کے تمام ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین گائے کا تعلق برازیل سے ہے، یہ گائے اتنی مہنگی ہے کہ اسے اپنے ملک میں گنے چُنے افراد ہی خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں، اس گائے کی مالیت 4.8 ملین ڈالر یعنی ایک ارب 33کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

    Most Expensive Cow

    اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا ازراہ مذاق کہنا ہے کہ ویاٹینا 19 لاطینی زبان نہیں بول سکتی اور نہ ہی ہارورڈ سے پی ایچ ڈی کرسکتی ہے اس کے باوجود یہ اتنی قیمتی ہے۔

    ساڑھے چار سالہ مہنگی ترین گائے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا تعلق ایک خاص نسل ’نیلور‘سے ہے جو غیر معمولی گرمی برداشت کرنے کی خصوصی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس کا گوشت مؤثر غذائیت کا حامل ہوتا ہے۔

    بنیادی طور پر نایاب گائے کی اس نسل کا تعلق بھارت سے ہے اور اس کا نام ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نیلور سے لیا گیا ہے تاہم اب یہ برازیل کی اہم ترین نسلوں میں سے ایک بن گئی ہے۔

    Viatina

    نیلور نسل کی خصوصیت کی پہچان اس کی چمکیلی سفید کھال اور کندھوں کے اوپر مخصوص اور خوبصورت کوہان سے ہوتی ہے۔ اس گائے نے 4.8 ملین ڈالر میں فروخت ہونے کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

  • افغان بالر مجیب زدران نے وقار یونس کا 28 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    افغان بالر مجیب زدران نے وقار یونس کا 28 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    شارجہ: افغان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر مجیب زدران نے ایک روزہ کرکٹ میچ کے دوران 5وکٹیں حاصل کر کے وقار یونس کا 28 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ ریکارڈ زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں حاصل کیا، نوجوان کھلاڑی کی عمر اس وقت صرف 16 برس ہے، اس سے قبل یہ کارنامہ سابق پاکستانی فاسٹ بالر وقار یونس نے 18 سال کی عمر میں انجام دیا تھا۔

    پوری قوم کو تم پر فخر ہے،سابق کرکٹر وقار یونس کا ٹوئٹ

    متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے پانچ ایک روزہ میچ کی سیریز کے چوتھے میچ میں مجیب زدران نے 50 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، افغان ٹیم نے زمبابوے کو دس وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کر چکی ہے۔

    میچ کے دوران زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بنائے، جس میں کریگ اروین 54 کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ برینڈن ٹیلر 30 اور ریان برل کے 10 رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسوں میں داخل نہ ہوسکا۔

    ہدف کا تعاقب کرتےہوئے افغانستان نے عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 22 ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا جن میں محمد شہزاد کے 75 اور احسان اللہ کے 51 رنز شامل ہیں۔

    عمر اکمل خود اپنا دشمن ہے، وقار یونس

    میچ میں عمدہ بالنگ کی بدولت مین آف دا میچ ایوارڈ بھی مجیب زدران کے نام رہا جبکہ سیریز کا اخری میچ پیر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

    خیال رہے مجیب زدران سے قبل یہ ریکارڈ وقار یونس کے پاس تھا جنھوں نے سنہ 1990 میں شارجہ میں سری لنکا کے خلاف 26 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے اپنے نام کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اوباما کا ٹوئٹ ٹوئٹر کی تاریخ کا سب سے زیادہ لائیک کیا گیا ٹوئٹ بن گیا

    اوباما کا ٹوئٹ ٹوئٹر کی تاریخ کا سب سے زیادہ لائیک کیا گیا ٹوئٹ بن گیا

    واشنگٹن : سابق امریکی صدر اوباما کے ٹوئٹ نے سب سے زیادہ لائیک حاصل کرنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر بارک اوباما کا ٹوئٹ ٹوئٹر کی تاریخ کا سب سے زیادہ لائیک کیا گیا ٹوئٹ بن گیا، اوباما نے امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں تشدد سے متعلق ٹوئٹ کیا تھا ، 13اگست سے اب تک ٹوئٹ کو 30لاکھ بار لائیک کیا جا چکا ہے۔

    سابق صدر نے اپنے ٹوئٹ میں ایک تصویر پوسٹ کی ، جس میں وہ مختلف نسلوں کے بچوں سے ملاقات کر رہے ہیں اور ساتھ میں نیلسن مینڈیلا کے قول درج کیے۔

    اوباما کے ٹویٹ میں لگی تصویر 2011  کی ہے جب اوباما نے میری لینڈ میں بچوں کے ڈے کیئر سینٹر کا دورہ کیا تھا۔

    یاد رہے اس سے قبل گلوکارہ آریانا گرینڈے کو ٹوئٹ پر سب سے زیادہ لائیک کا اعزاز حاصل ہیں ، آریانا گرینڈے نے مئی میں مانچسٹر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد ٹویٹ کی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔