Tag: Breakthrough

  • نوازشریف سے ڈیل کی کوششوں میں بریک تھرو نہ ہوسکا، ذرائع

    نوازشریف سے ڈیل کی کوششوں میں بریک تھرو نہ ہوسکا، ذرائع

    اسلام آباد : نوازشریف سے ڈیل کی کوششوں کے پہلےمرحلے میں بریک تھرو نہ ہوسکا، انہوں نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے کڑی شرائط رکھ دیں۔

    اس حوالے سے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شرط رکھی کہ پہلےحکومتی اتحادیوں کوعلیحدہ کریں، شرط رکھی گئی کہ حکومتی اتحادی علیحدہ ہوں پھرعدم اعتماد کا سوچیں گے۔

    دوسری شرط یہ ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کی صورت میں 3ماہ میں الیکشن کرانا ہوں گے، نوازشریف نے شرائط اہم ملکی شخصیت کے قریبی عزیز سےملاقات میں رکھیں۔


    ذرائع کے مطابق دوسری جانب سے مریم نواز پر تحفظات بھی قائم ہیں، شریف خاندان کے خلاف مقدمات پر بھی معاملات طے نہ ہوسکے۔ اگلےماہ کے وسط میں مذاکرات کا دوسرامرحلہ شروع ہوگا

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایازصادق کو نوازشریف نے اہمیت نہ دی، صرف سرسری ملاقات ہوئی، ایازصادق کو درخواست کے5روز بعد ملاقات کا وقت ملا جو اکیلے نہ ہوسکی۔

     

  • متحدہ عرب امارات: کرونا وائرس کے علاج میں بڑی پیشرفت

    متحدہ عرب امارات: کرونا وائرس کے علاج میں بڑی پیشرفت

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے علاج میں بڑی پیشرفت کرلی، ابو ظہبی کے ریسرچ سینٹر نے کرونا وائرس کا ممکنہ علاج دریافت کرلیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ہند العتیبہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو ظہبی کے ریسرچ سینٹر نے کرونا وائرس کا علاج دریافت کرلیا ہے۔

    ڈائریکٹر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ عرب امارات کا طریقہ علاج کرونا کے خلاف عالمی جنگ میں گیم چینجر ہوگا، ابو ظہبی کے اسٹیم سیلز سینٹر نے کرونا وائرس کے خلاف علاج کا جدید طریقہ وضع کیا، کرونا مریض کے خون سے لیے گئے اسٹیم سیلز سے وائرس کا علاج ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیم سیلز کو سانس کے ذریعے مریض کے جسم میں داخل کیا جائے گا، اسٹیم سیلز سے مریض کے پھیپھڑے ٹھیک ہو کر فعال ہوجائیں گے اور کرونا مریض کا مدافعتی نظام بھی منفی ردعمل ظاہر نہیں کرے گا۔

    ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیم سیلز طریقہ علاج کا ابتدائی کلینیکل ٹرائل کامیاب رہا ہے، اسٹیم سیلز کا طریقہ 73 مریضوں پر کامیابی سے آزمایا اور کوئی منفی ردعمل ظاہر نہیں ہوا۔ مذکورہ مریضوں میں کئی شدید متاثر تھے اور کئی آئی سی یو میں تھے۔ اسٹیم سیلز سے علاج کے مزید ٹرائلز کیے جا رہے ہیں، آئندہ ہفتوں میں علاج واضح ہوگا۔

    ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اسٹیم سیلز سے کرونا وائرس کے مریض زندگی کی بازی نہیں ہاریں گے، عرب امارات میں کرونا علاج کے لیے 60 نمایاں اسٹیڈیز پر کام ہو رہا ہے اور حکومت کرونا کے علاج کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

  • کرونا وائرس کے خلاف ایک اور دوا کے مؤثر نتائج

    کرونا وائرس کے خلاف ایک اور دوا کے مؤثر نتائج

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے علاج کے لیے مختلف دواؤں اور ویکسینز پر کام کیا جارہا ہے، حال ہی میں ایک اور دوا سے کرونا وائرس کے خلاف مؤثر نتائج سامنے آئے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کی کرونا وائرس ٹاسک فورس کے رکن اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ ایک اینٹی وائرل دوا ریمڈسویئر کرونا وائرس کے خلاف مؤثر نتائج دے رہی ہے۔

    یہ اینٹی وائرل افریقہ میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کے وقت تیار کی گئی تھی۔ ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ اس دوا نے ایچ آئی وی ایڈز کے خلاف بھی یکساں نتائج دیے تھے۔

    اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاؤچی نے بتایا کہ اس دوا سے مرض کی شدت کم ہوسکتی ہے جس کے بعد مریض کی جلد صحتیابی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

    ان کے مطابق اس دوا سے مریض کی صحتیابی کے امکان میں 31 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

    ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا تھا کہ یہ دوا اس انزائم کو بلاک کرتی ہے جو کرونا وائرس استعمال کرتا ہے، تاہم وائرس صرف یہی ایک انزائم استعمال نہیں کرتا چنانچہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ مکمل طور پر کرونا کا علاج ثابت ہوسکتی ہے۔

    ان کے مطابق امریکا میں مختلف اسپتالوں میں داخل 1 ہزار سے زائد مریضوں کو یہ دوا استعمال کروائی گئی جبکہ کم از کم 5 یورپی ممالک میں بھی یہ دوا استعمال کروائی گئی ہے جس کے بعد اس کے یہ نتائج سامنے آئے۔