Tag: Brendan Fraser

  • ہالی ووڈ اداکار برینڈن فریزر نئے روپ میں جلوہ گر ہوں گے

    ہالی ووڈ اداکار برینڈن فریزر نئے روپ میں جلوہ گر ہوں گے

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ فلموں کے نامور اداکار برینڈن فریزر بہت جلد پردہ اسکرین پر مداحوں کو ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے۔

    آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار برینڈن فریزر دوسری جنگ عظیم کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم ’پریشر‘ میں سابق امریکی صدر اور فوجی سربراہ ’ڈوائٹ ڈی آئزن ہاور‘ کا کردار ادا کریں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ فلموں ’دی ممی‘ اور ’دی ویل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار برینڈن فریزر فلم میں اینڈریو اسکاٹ کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

    برینڈن فریزر

    مذکورہ فلم میں اینڈریو اسکاٹ نے برطانیہ کے چیف میٹرو لوجیکل آفیسر جیمی سٹیگ کا کردار ادا کیا ہے، جس کا کام کسی بھی حملے کی منصوبہ بندی سے قبل جنرل آئزن ہاور کو موسمی حالات سے آگاہی فراہم کرنا ہوتا ہے۔

    فلم پریشر’ کی ہدایت کاری انتھونی ماراس کریں گے یہ فلم ماہ ستمبر میں برطانیہ میں ریلیز ہوگی۔ فلم کے دیگر کرداروں کے بارے میں ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    فلم کی کہانی ڈیوڈ ہیگ اور انتھونی ماراس نے لکھی ہے، جو ہیگ کے مشہور ڈرامے پر مبنی ہے،

    واضح رہے کہ آرمی جنرل آئزن ہاور نے 34 ویں امریکی صدر کے طور پر سال 1953سے 1961تک خدمات انجام دیں۔

    Eisenhower

    جنرل آئزن ہاور کون تھے؟

    امریکی فوج کے جنرل آئزن ہاور کو جنوری 1943ء میں مغربی یورپ میں اتحادی افواج کا سپریم کمانڈر بنایا گیا۔ سال1944ء میں جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے۔

    چھ جون 1946ء کو فرانس پر حملہ کیا اور پھر مغربی یورپ اور جرمنی پرحملوں کی کمان کی۔  1945 تا 1948 امریکی افواج کے چیف آف اسٹاف رہے۔ بعد ازاں ریٹائر ہو کر کولمبیا یونیورسٹی کے صدر بنے۔ 1951ء میں نیٹو کی افواج کے کمانڈر بنائے گئے۔

    سال 1952میں انہوں نے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے صدارتی انتخاب میں حصہ لیا اور ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار ایڈلائی اسٹیونسن کو شکست دے کر صدارت کا عہدہ سنبھالا۔

  • ’دی ممی‘ کا ہیرو انڈسٹری سے کیوں غائب ہوا؟ وجہ معلوم ہو گئی

    ’دی ممی‘ کا ہیرو انڈسٹری سے کیوں غائب ہوا؟ وجہ معلوم ہو گئی

    ہالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’دی ممی‘ کے ہیرو برینڈن فریزر ایک طویل عرصے تک فلم انڈسٹری سے غائب رہنے کے بعد اب ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 1999 کی مشہور فلم دی ممی میں ہیرو کا کردار کرنے والے برینڈن فریزر اپنے عروج کے دوران ہی فلمی دنیا سے اچانک غائب ہو گئے تھے۔

    برینڈن فریزر اب ایک عرصے بعد نئی فلم ’دی وھیل‘ کے ساتھ ایک بار پھر ایک نئے رنگ و روپ میں فلمی دنیا میں نمودار ہو گئے ہیں، اور فلم میں ان کے کردار کو وینس فلم فیسٹیول میں خوب سراہا گیا۔

    دی ممی سیریز کی 3 فلموں کے ساتھ ساتھ وہ جارج آف دی جنگل اور Bedazzled جیسی ہٹ فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئے، مگر پھر اچانک ہالی وڈ سے غائب ہو گئے، ایک انٹرویو میں انھوں نے اس کی وجہ بھی بتا دی تھی۔

    انھوں نے بتایا تھا کہ ہالی ووڈ فارن پریس ایسوسی ایشن کے سابق صدر فلپ برک نے انھیں 2003 میں جنسی ہراساں کیا تھا، اس واقعے نے انھیں اندر سے ہلا کر رکھ دیا تھا اور وہ ڈپریشن کے شکار ہو گئے تھے، جس کے باعث وہ عوام کی نظروں سے غائب ہونے لگے۔

    اس واقعے کے بعد ہالی ووڈ پروڈیوسرز نے بھی انھیں بلیک لسٹ کر دیا تھا، نجی زندگی بھی اس کے نتیجے میں متاثر ہوئی اور ان کی اہلیہ نے 2007 میں علیحدگی اختیار کر لی۔

    اب وہ ایک بار پھر فلمی دنیا میں واپس آ رہے ہیں اور وہ دوبارہ دی ممی سیریز کی کسی نئی فلم کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔