Tag: Brexit

  • بریگزٹ مذاکرات میں پیش رفت ایک اہم قدم ہے‘ برطانوی وزیراعظم

    بریگزٹ مذاکرات میں پیش رفت ایک اہم قدم ہے‘ برطانوی وزیراعظم

    لندن : برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ کے حوالے سے یورپی یونین سے مذاکرات میں پیش رفت کو ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بریگزٹ کے حوالے سے یورپی یونین نے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی جانب بڑھنے پراتفاق کیا ہے تاہم یورپی یونین نے برطانیہ سے مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے وضاحب طلب کی ہے

    بریگزٹ مذاکرات کا پہلا مرحلہ اگلے سال زیربحث آئے گا جس میں برطانیہ کے مارچ 2019 میں پورپی یونین سے نکلنے کے بعد کے 2 سالہ عمل کی تفصیلات شامل ہیں۔

    جرمنی کی چانسلرانجیلا مرکل نے بریگزٹ مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ مزید مشکل ہوتا جائے گا۔

    دوسری جانب یورپین کونسل کے صد ڈونلڈٹسک نے کہا کہ 27 یورپی ممالک کے رہنما بریگزٹ مذاکرات کے دوسرے مرحلے پربات چیت کرنے کوتیار ہیں۔

    ڈونلڈ ٹسک نے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو اس مرحلے تک پہنچنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یورپی یونین اگلے مرحلے کے لیے اندورنی تیاری بھی کرے گا۔

    برطانوی وزیراعظم نےیورپین کونسل کے صد ڈونلڈٹسک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ کے حوالے سے یورپی یونین سے مذاکرات میں پیش رفت کو ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فریقین کو مستقبل کے تعلقات پر بات چیت کا فوری آغاز کردینا چاہیے جس کے لیے جون 2016 میں برطانوی عوام نے ووٹ دیا تھا۔


    برطانوی عوام کا یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ


    یاد رہےکہ گذشتہ سال جون میں برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا نکل جانےکےحوالے سے ہونےوالےتاریخی ریفرینڈم میں 52 فیصد عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کےحق میں ووٹ دیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • برطانوی وزیراعظم کےبریگزٹ عمل شروع کرنے کےخط پردستخط

    برطانوی وزیراعظم کےبریگزٹ عمل شروع کرنے کےخط پردستخط

    لندن : برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع کرنے کےخط پردستخط کردیے۔

    تفصیلات کےمطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین کے نکلنے کا عمل شروع کرنے کے خط پر دستخط کر دیےجس کےبعد برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا۔

    لزبن معاہدے کے آرٹیکل 50 کے تحت یہ آفیشل نوٹس یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو بدھ کے روز پہنچایا جائے گا۔

    برطانوی وزیراعظم تھریسا مےبدھ کے روز کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گی اور ارکان پارلیمان کو اس بارے میں آگاہ کریں گی کہ یورپی یونین سے برطانیہ کےاخراج کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

    برطانوی ایوان بالا میں 118 ووٹوں کے مقابلے میں 274 ووٹوں سے یورپی یونین چھورنے کے لیے بل کو بنا ترمیم کے منظور کیا گیا۔


    مزید پڑھیں: برطانوی عوام کا یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ


    اس سےقبل ایوان زیریں میں 122 کے مقابلے 494 ارکان پارلیمان نے وزیراعظم تھریسا مے کو بریگزٹ مذاکرات شروع کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

    یاد رہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم نےوعدہ کیا ہےکہ وہ آرٹیکل 50 کے تحت یورپی یونین سے بریگزٹ سےمتعلق دوسال مذاکرات کا آغاز کریں گی جن میں یوپی یونین کے ساتھ نئے تعلقات کےحوالے سے بھی بات ہوگی۔

    واضح رہےکہ گذشتہ سال جون میں برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا نکل جانےکےحوالے سے ہونےوالےتاریخی ریفرینڈم میں52 فیصد عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کےحق میں ووٹ دیا تھا۔