Tag: Bride

  • دلہن نے نکاح خواں کو کھری کھری سنادیں

    دلہن نے نکاح خواں کو کھری کھری سنادیں

    قاہرہ : مصر میں نکاح کے موقع پر اچانک ایسا واقعہ پیش آگیا کہ وہاں موجود ہر شخص ہکا بکا رہ گیا، دلہن کی جانب سے ایسسے رویے کی کسی کو امید نہیں تھی۔

    نکاح کے لیے انگوٹھے کا نشان لگانے کا کہنے پر مصر میں دلہن نکاح خواں پر برس پڑی، دلہن نے چڑچڑے انداز میں کہا کہ "آپ پریشان کیوں ہیں؟ پریشان نہ ہوں۔”

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ایک مصری دلہن کا ردعمل دکھایا گیا جب اسے نکاح نامے پر صحیح طریقے سے انگوٹھے کا نشان لگانے کو کہا گیا جو اسے پسند نہیں آیا۔

    ابتدا میں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح خواں نے اسے ہدایت کی کہ وہ فنگر پرنٹ بالکل اپنی تصویر کے بیچ میں لگائے اور دلہن نے ہنستے ہوئے اسے اشارہ کیا کہ اس نے یہی کیا ہے۔

    تاہم بعد میں نکاح خواں کی آواز بلند ہوتی گئی، جس سے گھبرا کر دلہن شدید ردعمل کا اظہار کرتی ہے اور کہتی ہے کہ "آپ پریشان کیوں ہیں؟” ” آپ پریشان مت ہوں،”

    سوشل میڈیا پر اس بارے میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دلہن کا ردعمل بہت سخت اور نامناسب تھا اور بعض کے خیال میں نکاح خواں کو اس لہجے میں بات کر کے دلہن کا اہم دن خراب نہیں کرنا چاہیے تھا۔

     

  • بابر اعظم کی ہم شکل دلہن نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ..

    بابر اعظم کی ہم شکل دلہن نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ..

    قومی ٹیم کے سابق بابر اعظم کے چہرے سے مشابہت رکھنے والی دلہن کو دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران و پریشان ہوگئے۔

    سوشل میڈیا صارفین پر ایک دلہن کی تصویر گردش کررہی ہے، جو دیکھنے میں ہو بہ ہو بابر اعظم جیسی دکھ رہی ہے۔

    پہلے خیال کیا جارہا تھا کہ شاید یہ تصاویر اے آئی جنریٹڈہیں مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس نکلی، کیونکہ یہ بھارت سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی شادی کی تصاویر ہیں۔

    بھارت کے ایک میک اپ آرٹسٹ کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پیج ’فادا میک اوور‘ پر اپلوڈ کی گئی تصویر میں موجود دلہن کا نام سرومی ہے، جبکہ تصویر اس کی شادی کے موقع پر لی گئی ہے۔

    مذکورہ تصاویر یکم جنوری کو پیج پر جاری کی گئیں جن میں سے پوسٹ ہٹا دی گئی ہیں جبکہ دلہن کے لُک کی اسٹوری تاحال اکاؤنٹ پر موجود ہے۔

    سوشل میڈیا پر موجود لڑکی کے تصاویر کے کمنٹ سیکشن میں صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگا کہ باربی اعظم مل گئی، میرے کہنے کا مطلب تھا بھابھی مل گئی‘۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ تاحال جارہی ہے۔

  • شادی والے روز گھر میں آتشزدگی، 19 سالہ دلہن ہلاک

    شادی والے روز گھر میں آتشزدگی، 19 سالہ دلہن ہلاک

    امریکا میں ایک گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں 19 سالہ نوجوان دوشیزہ چل بسی، جاں بحق لڑکی اسی روز شادی کے بندھن میں بندھنے والی تھی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست وسکونسن کے شہر ریڈز برگ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ دلہن شادی والے دن ہی گھر میں آگ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔

    رات 4 بجے دلہن پیج رڈی کے گھر میں آگ لگی تو وہ اس وقت سو رہی تھی، آگ لگنے سے اس کے کمرے میں دھواں بھر گیا جس سے اسے سانس لینے میں مشکل ہوئی۔

    بعد ازاں اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیج کو دھوئیں کے باعث برین ہیمریج ہوا ہے، ایک دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دلہن انتقال کر گئی۔

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ آتشزدگی کے وقت گھر میں دیگر 3 لوگ بھی موجود تھے جو محفوظ رہے، پولیس نے واقعے پر کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔

    گھر میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

  • دولہے نے شادی کے 2 روز بعد دلہن کو ذبح کردیا

    دولہے نے شادی کے 2 روز بعد دلہن کو ذبح کردیا

    قاہرہ: مصر میں ایک شخص نے اپنی شادی کے دو روز بعد ہی دلہن کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اردو نیوز کے مطابق مصر میں سنگ دل شخص نے شادی کے 48 گھنٹے کے اندر دلہن کو ذبح کر دیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر 4 روزہ تحقیقاتی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کے ازدواجی تعلق سے انکار پر دولہا نے طیش میں آکر اسے قتل کر دیا، مقتولہ کے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسے گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 18 سال تھی اور شادی اس کی مرضی سے ہوئی تھی۔ تاہم پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ شادی کے دوسرے روز ہی انہوں نے گھر سے لڑائی جھگڑے کی آوازیں سنیں۔

    مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دولہا اچھی عادات کا حامل تھا اور بظاہر انہوں نے اس میں کوئی خرابی نہیں پائی۔

  • شادی میں کھانے کی جگہ مکی اور منی ماؤس مدعو، مہمان ناراض

    شادی میں کھانے کی جگہ مکی اور منی ماؤس مدعو، مہمان ناراض

    لندن: برطانیہ میں ایک دلہن نے شادی کے کھانے کی رقم سے ڈزنی کریکٹرز مکی اور منی ماؤس کو مدعو کرلیا، مہمان کھانا نہ ملنے پر بے حد ناراض ہوئے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک دلہن نے شادی میں مہمانوں کو کھانا کھلانے کے بجائے مکی اور منی ماؤس پر 4 ہزار پاؤنڈز خرچ کردیے۔

    2 ماہ قبل ہونے والی اس شادی میں دلہن کی خواہش تھی کہ وہ اپنی شادی میں ڈزنی کے مشہور زمانہ کرداروں کو مدعو کریں۔

    28 سالہ دلہن نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے شادی کے کھانے کے لیے مختص 4 ہزار پاؤنڈز کی رقم سے مکی اور منی ماؤس کو مدعو کیا تھا۔

    ڈزنی کریکٹرز نے شادی کے دوران ڈانس کے وقت انٹری دی اور بعد ازاں تصاویر بھی کھنچوائیں۔

    خاتون نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ دو ماہ قبل میری اپنے منگیتر سے شادی اسی انداز میں ہوئی جیسی ہماری خواہش تھی، میرے والدین اور شوہر کے والدین نے شادی کے اخراجات کے لیے بہت اچھی رقم دی تاکہ ہم کسی کے مقروض نہ ہوجائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میرے منگیتر ڈزنی کے مداح ہیں اور ہمیں سال میں جتنی بار موقع ملتا ہے ڈزنی لینڈ ضرور جاتے ہیں، میری رشتے دار خاتون کو یہ شکایت ہے کہ ہم نے اپنی شادی میں کھانے اور مشروبات کیوں نہیں پیش کیے۔

    دلہن کا کہنا تھا کہ ہم نے شادی کے کھانے کے پیسوں سے مکی اور منی ماؤس کو آدھے گھنٹے کے لیے تقریب میں مدعو کیا تھا۔

  • دلہا کی معمولی بھول، دلہن نے غصے میں شادی سے انکار کردیا

    دلہا کی معمولی بھول، دلہن نے غصے میں شادی سے انکار کردیا

    نئی دہلی: بھارت میں دلہن شادی والے دن فوٹو گرافر کا انتظام نہ ہونے پر اس قدر چراغ پا ہوئی کہ غصے میں شادی ہی توڑ ڈالی، دلہا دلہن لیے بغیر ہی بارات واپس لے گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں جب دلہا بارات لے کر آیا اور پتہ چلا کہ اس کے ساتھ کوئی فوٹوگرافر نہیں آیا تو دلہن غصے سے سیخ پا ہوگئی اور اس نے شادی سے ہی انکار کردیا۔

    شادی کی تقریبات زور و شور سے جاری تھیں اور باراتیوں سمیت میزبان ایونٹ کو خوب انجوائے کر رہے تھے تاہم جیسے ہی ورمالا (مالائیں پہنانے) کی رسم شروع ہوئی تو دلہن کو احساس ہوا کہ وہاں فوٹوگرافر موجود نہیں ہے۔

    دلہن نے اعتراض اٹھایا تو قریبی رشتے داروں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ غصے میں یہ ہی کہتی رہی کہ جو شخص شادی کے دن کو سنجیدہ نہ لے وہ شادی کے بعد میرا کیا خیال رکھے گا؟

    بعد ازاں دلہن شادی پر ہنگامے کے بعد اپنے گھر سے نکل کر پڑوسیوں کے گھر چلی گئی اور دلہا بارات لے کر بغیر دلہن کے لوٹ گیا۔

  • شادی کی خوشی میں دلہن کی ہوائی فائرنگ

    شادی کی خوشی میں دلہن کی ہوائی فائرنگ

    اکثر دلہا اور دلہن اپنی شادیوں میں انوکھے کام کرتے نظر آتے ہیں جن کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں، حال ہی میں ایک دلہن کی شادی پر ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں ایک دلہن کو اپنی شادی کے موقع پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بھارتی دلہن نے اپنی شادی میں گلابی رنگ کا لہنگا پہنا ہوا ہے اور شادی ہال کے باہر وہ پستول سے ہوائی فائرنگ کرتی نظر آرہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے پستول لوڈ کی اور 3 فائر کیے، اس دوران وہ مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہے، اس کے بعد وہ اپنی پستول کسی اور کو تھما دیتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Deepesh Thakur (@deepesh966)

    اس ویڈیو کو انسٹا گرام پر کافی پسند کیا جا رہا ہے اور اب تک 67 ہزار سے زیادہ لوگ اسے دیکھ چکے ہیں، جبکہ صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • دلہن مسلح ساتھیوں کے ساتھ شادی ہال میں داخل، ویڈیو وائرل

    دلہن مسلح ساتھیوں کے ساتھ شادی ہال میں داخل، ویڈیو وائرل

    شادیاں تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گی اوران میں دولہا دلہن کی آمد کے نت نئے انداز بھی دیکھے ہوں گے لیکن ایک دلہن نے پنڈال میں داخل ہوتے ہوئے ایسا انداز اپنایا کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔

    کچھ اسی طرح شادی کی تقریب میں ایک دلہن شادی ہال میں اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ داخل ہوئی جس پر وہاں موجود بازراتی حیران رہ گئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے انداز میں ایک دلہن نے انٹری دی۔

    دلہن گھوڑے پر بیٹھ کر شادی کی تقریب میں آئی جب کہ اس کے ساتھ اس کے ساتھیوں نے ہاتھوں میں تلواریں  اٹھا رکھی تھیں جب کہ عقب میں ارطغرل غازی کا ٹائٹل سونگ بھی بج رہا تھا۔

    مذکورہ دلہن اپنے دوستوں کے ہمراہ شادی ہال میں داخل ہوئی اور سب کے ہاتھوں میں اسلحہ تھا جو رقص کرتے ہوئے اسٹیج کی جانب بڑھ رہے تھے جب کہ اس تمام منظر کو دیکھ کر ہال میں موجود لوگ حیران رہ گئے۔

    ایک سوشل میڈیا صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو اپلوڈ کی اور کیپشن میں لکھا میں حیران ہوں دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی۔

  • نکاح کے فوراً بعد دلہا نے دلہن کو طلاق دے دی

    نکاح کے فوراً بعد دلہا نے دلہن کو طلاق دے دی

    عمان: اردن میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں دلہن نے یہ کہہ کر ماسک پہنے سے انکار کیا کہ اس کی لپ اسٹک خراب ہوجائے گی جس پر دلہا نے حاضرین اور نکاح خواں کے سامنے دلہن کو طلاق دے دی۔

    مذکورہ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز ہو گیا۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ دلہا نے بروقت فیصلہ کیا تاکہ آئندہ کی زندگی پرسکون رہے جبکہ کچھ نے اسے زیادتی قرار دیا۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نکاح رجسٹرار کے آفس میں دلہا، دلہن اور دیگر حاضرین نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے تو رجسٹرار آفس کے اہلکار نے دلہن سے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہن لیں۔

    رجسٹرار آفس کے اہلکار کی جانب سے متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود دلہن نے ان کی بات نہ مانی، دلہا اور ان کے اہل خانہ نے بھی دلہن کو ماسک پہننے کے لیے کہا مگر دلہن کا ایک ہی جواب تھا کہ ماسک سے اس کی لپ اسٹک خراب ہو جائے گی جو بڑی محنت سے لگائی ہے۔

    دلہن کی بات سن کر دلہا کو غصہ آگیا اور اس نے کھڑے کھڑے یہ کہتے ہوئے دلہن کو طلاق دے دی کہ جو عورت پہلے دن ہی اپنے شوہر کی بات نہ مانے اس سے آئندہ کسی بھلائی کی امید نہیں رکھی جاسکتی۔

    طلاق کے الفاظ سنتے ہی وہاں موجود دلہن کے اہل خانہ اور دیگر لوگوں نے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی مگر دلہا نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا اور اپنے گھر والوں کے ساتھ نکاح رجسٹرار کے دفتر سے نکل گیا۔

  • بھارت: دلہا اخبار نہ پڑھ سکا، دلہن نے شادی سے انکار کردیا

    بھارت: دلہا اخبار نہ پڑھ سکا، دلہن نے شادی سے انکار کردیا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک دلہن نے شادی کی تقریب میں دلہا کو ہندی اخبار پڑھنے کے لیے کہا جس کے نہ پڑھ پانے پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں دلہا کے ہندی اخبار نہ پڑھ سکنے پر شادی منسوخ ہوگئی۔

    دراصل دلہا ناخواندہ نہیں تھا، بلکہ اس کی بصارت کمزور تھی جس کی وجہ سے وہ اخبار نہیں پڑھ پایا۔

    شادی کی تقریب میں جب دلہا چشمہ پہن کر آیا تو دلہن اور اس کے گھر والوں کو یہ بات عجیب لگی، انہوں نے کسی سے سنا کہ چشمے کے بغیر دلہا کو کچھ دکھائی نہیں دیتا جس پر دلہن نے اسے آزمانے کا سوچا۔

    اس نے دلہا کو ایک ہندی اخبار دے کر کہا کہ اسے بغیر چشمے کے پڑھو، جس میں دلہا بری طرح ناکام ہوگیا، جس کے بعد لڑکی والوں نے شادی کینسل کردی۔

    دلہن کے والد کا کہنا تھا کہ رشتہ طے ہونے سے قبل انہوں نے لڑکے کو چشمہ لگائے دیکھا تھا اور انہیں خیال گزرا کہ شاید وہ اسٹائل کے لیے چشمہ پہنے ہوئے ہو، لیکن جب وہ شادی کی تقریب میں بھی عینک پہن آیا تو ہمیں شک ہوا۔

    ان کی جانب سے دلہے کو موٹر سائیکل اور نقد رقم بھی دی گئی تھی جو واپس لے لی گئی۔

    یہی نہیں دلہن کے گھر والوں کی جانب سے دلہا اور اس کے گھر والوں کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ بھی درج کروا دیا۔