Tag: Bride And Groom Pull Off Stunt With Guns

  • دولہا دلہن کے ساتھ پیش آنے والا خوفناک واقعہ، ویڈیو دیکھیں

    دولہا دلہن کے ساتھ پیش آنے والا خوفناک واقعہ، ویڈیو دیکھیں

    شادی کی تقاریب میں اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ لوگ انفرادیت پیدا کرنے کیلئے نت نئے انداز اپناتے ہیں اور اس شوق میں وہ کسی بھی قسم کی احتیاط سے کام نہیں لیتے جو ان کیلئے کافی مہنگا ثابت ہوتا ہے۔

    کچھ ایسا ہی بھارت میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں ہوا کہ جس میں دلہن موت کے منہ میں جاتے جاتے رہ گئی اور خوشیوں کے یہ لمحات اداسی میں تبدیل ہوگئے۔

    بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک دلہا دلہن کو بندوق کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن اسٹیج پر موجود ہیں اور ان کے ہاتھ میں چنگاریاں نکلنے والی بندوق (اسپارکل گن) ہے۔

    جیسے ہی بندوق سے چنگاری نکلی وہ دلہن کے منہ پر آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چنگاریاں دلہن کے منہ اور آنکھ پر لگیں جو دلہن کیلئے تکلیف کا باعث بنی۔

    جس کے باعث دلہن کو اپنا فوٹو شوٹ چھوڑ کر اسٹیج سے نیچے اترنا پڑا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔