اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیری صحافی کے قتل کی تحقیقات کروائی جائے، بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اجاگر ہونے پر گھبراہٹ کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے سابق سفیر جمشید مارکر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے اور ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
ترجمان نے کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شجاعت بخاری کا قتل بھارتی بربریت کی تازہ مثال ہے۔ بھارت نے شجاعت بخاری کے قتل کا سیاسی استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں صحافی کے قتل کی تحقیقات کرے اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال افسوس ناک ہے۔ عالمی تنظیمیں بھارتی مظالم رکوانے کے لیے کردار ادا کریں۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اجاگر ہونے پر گھبراہٹ کا شکار ہے۔ کلبھوشن پر بھارت کے صحافیوں کو مدعو کیا اور آزادانہ ماحول دیا۔ انسانی حقوق کی غیر جانبدارانہ انکوائری کی پیشکش کی تاہم بھارت مکر گیا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی افواج نے عید کے دنوں میں بھی مظالم جاری رکھے۔ گزشتہ 2 ہفتے میں 16 کشمیری شہید کیے گئے۔ حریت رہنما علی گیلانی کو نماز عید بھی ادا نہیں کرنے دی گئی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، حسین حقانی سے تبادلے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مسئلہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر او آئی سی کے کانٹیکٹ گروپ کا ہنگامی اجلاس جدہ میں ہوا۔ سیکریٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں بھارتی جارحانہ عزائم سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ نے کشمیر کی حمایت پر او آئی سی کا شکریہ ادا کیا۔ سیکریٹری خارجہ نے واضح کیا کہ مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ اجلاس میں حریت کانفرنس کے غلام محمد صفی نے یادداشت پیش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت نے رواں ہفتےمزید 4 کشمیریوں کو شہید کیا۔ صرف اپریل میں 760 کشمیری گولیوں اور پیلٹ گن سے زخمی ہوئے، کشمیری قیادت کو بھی مسلسل نظر بند رکھا گیا ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان شمالی اور جنوبی کوریا میں تاریخی مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پاکستان افغانستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں کی جارہی۔ ’ڈیل ہی نہیں تو حسین حقانی کے ساتھ تبادلے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر ایک حادثہ ہے۔ امریکی سفارت کار کو تھانے لے جا کر تصدیق اور کارروائی کی گئی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر نقل و حرکت دہشت گردوں کو مواقع فراہم کرتی ہے۔ افغان مہاجرین کی موجودگی سے دہشت گردوں کو چھپنے کا موقع ملتا ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی عالمی برادری کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پاکستان اپنے حصے کا کام بارڈر مینجمنٹ نظام وضع کر کے کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان سرحد پر پاکستان کی حدود میں دہشت گرد موجود نہیں۔ پاکستان اسی وجہ سے بہتر سرحدی انتظام پر زور دیتا ہے۔
بھارتی قیدی کو رہا کرنے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ بھارتی قیدی جتندر کو خون کی بیماری اور ذہنی توازن خراب ہے۔ عموماً بھارت بھی ہمارے قیدیوں کو واپس بھیج دیتا ہے۔ ’بھارت میں قید 46 قیدیوں کی جلد رہائی کی امید ہے‘۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ نشر واشاعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ باجوہ ڈاکٹرائن اگر ہے تو وہ سیکیورٹی اورامن کےلیے ہے‘ بھارت کی طرف سے ہماری آنکھ کبھی بند نہیں ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بریفنگ میں ملکی اور سرحدی صورتحال پر بات کروں گا‘ ملک میں اکانومی کی صورتحال بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ واقعات کے حساب سے بھرپور تھا‘ ۲۳ مارچ کو اسلام آباد میں شاندار پریڈ کا انعقاد ہوا‘ لاہور میں پی ایس ایل کے پلے آف میچز اور کراچی میں فائنل کا شاندا ر انعقاد ہوا‘ پریڈکےلیےاسلام آباد پولیس اوردیگراداروں کاشکرگزارہوں۔کراچی کےعوام فائنل کےلیےقطارمیں لگ کراسٹیڈیم پہنچے‘کراچی میں فائنل میں پاکستان زندہ بادکانعرہ لگتارہا۔
انہوں نے کرکٹ کی بحالی پر چیئرمیں پی سی بی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ کی بحالی پر ان کا شکراداکرتےہیں۔نجم سیٹھی سے کہیں گے کہ اگلے پی ایس ایل کےمیچزملک کےدیگرشہروں میں کرائےجائیں۔ انشااللہ! راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت دیگرشہروں میں بھی میچز ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نقیب اللہ کیس میں ملزمان کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، اس کیس میں راؤانوارعدالت میں پیش ہوچکے ہیں۔
سرحدی صورتحال پر نظر
ان کا کہنا تھا کہ امریکاایک سپرپاورہےاس میں کوئی شک نہیں ‘ ان کاملک کےہرخطےمیں کردارہے‘ اگر پاکستان اپنا کردار ادا نہ کرتا تو امریکا آج واحد سپر پاور نہیں ہوتا۔ ٹرمپ کے ٹویٹ سے پاک امریکا تعلقات پر فرق پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کااپناجغرافیہ ہےاس سےمتعلق چیزیں کرنےکی ضرورت ہے۔
ان کا کہناتھا کہ خواہش ہےسی پیک کوکامیاب بنائیں ‘ پاکستان کردارادانہ کرتاتوچین اورامریکامیں تعلقات قائم نہ ہوتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ خطے کےممالک کوپاکستان کوساتھ لے کر چلنےکی ضرورت ہے۔
بھارت کو ہمارا شکر گزار ہونا چاہیے
ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی میں عالمی فوج کےخلاف بھرپورکرداراداکیا‘ اگریہ کردارادانہ کرتےتو دہشت گردی کےخلاف جنگ بھارت تک پہنچ چکی ہوچکی ہوتی‘ پاکستان نے بفر اسٹیٹ کا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 948 بار سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی ہوچکی ہے‘ بھارت کی شرانگیزی سے خطے میں امن کی صورتحال خراب ہونےکااندیشہ ہے‘ بھارت کو شہری آبادی کو نشانہ بنانےکاسلسلہ ختم کرناچاہیے۔،
ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت سے خطرہ ہے اور اس سے ہماری آنکھ کبھی بند نہیں ہوتی، بھارت نے کوئی مہم جوئی کی توسخت جواب دیں گے، جب بھارت کی بات ہوتی ہے تو سب پاکستانی ایک ہوجاتے ہیں۔
بھارتی فائرنگ میں زخمی ہونے والی پاکستانی بچی
آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے سعودی عرب کادورہ بھی کیا‘ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سعودی عرب سے فوجی تعاون کا معاہدہ ہے۔پاکستانی دستےسعودی عرب ٹریننگ فراہم کرنےجاتےرہےہیں۔
پاکستان کےگلف ممالک سےبھی فوجی تعاون کےمعاہدےہیں اور پاکستان مشکل صورتحال میں انہیں مدد فراہم کرتا ہے ‘ اسی پاک سعودی معاہدے کے تحت وہاں موجود ناز ک صورتحال میں پاک فوج نے انہیں ٹریننگ فراہم کی۔
کراچی اور بلوچستان کی صورتحال
میجر جنرل آٓصف غفور کا کہنا تھا کہ 6سے8ماہ کےدوران تمام ترفوکس بلوچستان کی طرف ہے۔آپریشن ردالفسادکےتحت سرچ آپریشنزبلوچستان میں جاری ہیں اور اس میں ہمیں کامیابیاں بھی مل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں کے مسائل کو مدنظررکھتےہوئےوزیراعظم نےخوشحال بلوچستان پیکج دیا۔تربت کےکھلےاسٹیڈیم میں10ہزارلوگوں نے شرکت کی‘ شہریوں کی بڑی تعدادمیں شرکت امن کی بحالی ظاہر کرتی ہے۔
کراچی کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کا کراچی 2013سے بہت مختلف ہے‘ 2013میں کراچی میں کرائم کی وارداتیں بہت زیادہ تھیں۔ 2018کاکراچی نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کےدوران لوگوں نے دیکھ لیا۔کرائم کےلحاظ سےکراچی کانمبر6تھا اور آج اس عالمی فہرست میں کراچی کا56واں نمبرہے،شہرامن کی طرف لوٹ رہاہے۔ اس شہر میں اب شٹر ڈاؤن ہڑتال کا تاثر بھی ختم ہوچکا ہے اور کراچی میں صنعت بحال اوراسٹاک ایکسچینج اوپرجارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی رونقیں بحال ہونےکامطلب یہ نہیں کہ کام ختم ہوگیا‘ کراچی میں اب بھی کام کرناہے،امن کوآگے لےکرچلنا ہے۔
امن کی بحالی‘ سیکیورٹی ایجنسیز کا کارنامہ ہے
ان کا کہنا تھا کہ امن کی بحالی میں انٹیلی جنس ایجنسیزکی بھی کاوشیں شامل ہیں‘ 16خودکش حملہ آور انٹیلی جنس ایجنسیزنےگرفتار کئے اور ان گرفتار شدگان خودکش حملہ آورو ں 9افغانی تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے‘ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے۔انٹیلی جنس ایجنسیزنے573دہشت گردی کےواقعات ناکام بنائے۔
باجوہ ڈاکٹرائن
جنرل باجوہ ڈاکٹرائن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر باجوہ ڈاکٹرائن ہے بھی تو اس کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں‘ جو بات بھی ہوتی ہے سیاق و سباق سے ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ باجوہ ڈاکٹرائن اگر ہے تو وہ سیکیورٹی اور امن کے لیے ہے‘ باجوہ ڈاکٹرائن کو سیکیورٹی پیرا میٹرز میں دیکھا جائے۔ انہوں نے اس حوالے سےاے آروائی نیوز کے پروگرام’ پاورپلے ‘ میں دیے انٹرویو کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی اس حوالے سے یہی بات کی تھی۔
18ویں ترمیم
ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف 18 ویں ترمیم کےخلاف نہیں، وہ صوبوں کواپنے فیصلے خود کرتے دیکھنا چاہتےہیں، صوبوں کو اپنے معاملات کا خود ذمہ دار اور اپنے فیصلے خود کرنے کی اہلیت ہونی چاہیے۔
اسلام آباد: پاکستانی دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کا یومِ جمہوریہ مقبوضہ کشمیر ہونے والے پرامن مظاہرے پربھارت کے ریاستی تشدد کی یاد دلاتا ہے‘ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کشمیریوں کوحقِ رائے دہی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے مظالم کےخلاف عالمی برادری کوکردارادا کرنا ہوگا‘ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کشمیریوں کوحقِ رائے دہی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔
ہفتہ واربریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھبیس جنوری مقبوضہ کشمیرمیں بڑے سانحے کی یاددلاتا ہے‘ جب بھارتی افواج نے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔
ترجمان نکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکے سانحات کے ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا۔ بھارتی مظالم کی خلاف عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
نفیس زکریا نے پریس کانفرنس میں افغانستان کے حوالے سے کہا کہ افغان قیادت کواپنا گھردرست کرنا ہوگا۔افغانستان میں دہشت گرد عناصرموجود ہیں۔نشاندہی کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی۔الزام تراشی سے ناکامیاں چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ کئی دہائیوں سے دفاعی تعاون جاری ہے ۔
دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے پاکستان سعودی عرب میں دہشتگردی کیخلاف فوجی مشقوں میں شریک ہے ، باہمی دفاعی تعاون میں فوجی اورتربیتی مشقیں شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان کا دفاعی دستہ بھی سعودی عرب میں تعینات ہے،دونوں ملکوں کےافسران ایک دوسرےکےملکوں میں جاتےہیں۔
اسلام آباد: دفتر خارجہ کے نئے تر جمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کا کوئی منظم ڈھانچہ موجود نہیں ہے، افغانستان میں امن کی بحالی صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے۔
دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش سے متعلق ڈی جی آئی بی کے بیان پر تبصرہ نہیں کر سکتے ہیں۔
ترجمان نے ایک سوال پر کہا کہ دفتر خارجہ کے پاس شرجیل میمن کی بر طانیہ میں سیاسی پناہ سے متعلق درخواست کے حوالے سے اطلاعات نہیں ہیں۔
ان کا مزید کہناتھا کہ قطر سے ایل این جی کا معاہدہ ایران پا کستان گیس پائپ لائن کا متبادل نہیں ہے تاہم کوئی بھی ملک اپنی ضروریات کے لیے صرف ایک ملک پر انحصار نہیں کر سکتا۔
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات لگانے سے باز رہے کیونکہ اس طرح کے الزمات خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کی جانے والی باہمی کوششوں کو سبوتاژ کرتی ہیں۔
دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران قاضی خلیل اللہ نےکہاکہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دہشتگردی صرف بھارت نہیں پاکستان کا بھی مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں اور عالمی برادری اس کی معترف بھی ہے۔ بھارت پاکستان پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات لگانے سے باز رہے کیونکہ اس طرح کے الزامات خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کی جانے والی باہمی کوششوں کو سبوتاژ کرتی ہیں۔
پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ مذاکرات کی تاریخ کے لیے دونوں ممالک رابطے میں ہیں اور مذاکرات کا شیڈول جلد طے کرلیا جائے گا، ہم امید کرتے ہیں بھارت سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات سے آگاہ کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اورایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کےکردارکو سراہا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم جلد قطرکادورہ بھی کریں گے۔
اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز کابل میں افغان قیادت سے ملاقات کریں گے وہ پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے افغان عوام اور حکومت کو نیک نیتی اور محبت کا پیغام پہنچائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ ہفتہ وار کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانوں پر مشتمل مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیزافغان قیادت کوافغان امن کے حوالے سے پاکستانی نکتہ نظر سے آگاہ کریں گے، افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان اب بھی اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز افغان قیادت کو پاکستانی سفارتی عملے کی سلامتی سے متعلق خدشات سے آگاہ کریں گے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز افغانستان میں چھٹی علاقائی اقتصادی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز افغان قیادت سے پاکستان مخالف بیانات روکنے کا کہیں گے،ترجمان نے بتایا کہ سوزون رائس کے دورے کے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں سے متعلق بات چیت ہوئی ۔
پاکستان کامیابی کے ساتھ آپریشن ضرب عضب کررہا ہے اور ہم طالبان میں کسی قسم کا امتیاز نہیں رکھتے، آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔
آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی رینجر اور بی ایس ایف حکام کی ملاقات پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے پُرامن تعلقات چاہتا ہے، پاکستان اپنے تمام مفادات کے تحفظ کے لیے تمام کوششیں کررہا ہے، پاکستان ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے، بھارت کی طرف سے مسلسل غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے جارہے ہیں۔
اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کررہا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل ہیں، جن کو بیانات کے ذریعے نہیں مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔
قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان پُر امن طریقے سے بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر کا حل چاہتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین اپنے منصوبے مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، منصوبے پاکستان اور علاقے کی ترقی کے لیے اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، دونوں ملکوں نے اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دتہ خیل: دہشت گردی کو نیست و نابود کر نے کیلئے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کا رروائی کی گئی۔
دہشت گردوں کیخلاف کیا جا نے والا آپریشن "ضرب عضب ” کامیابی سے اپنی منازل طے کررہا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علا قے دتہ خیل میں افواج پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف آج صبح گن شپ ہیلی کاپٹر سےکارروائی کی گئی اس فضائی کارروائی میں بارہ دہشت گردہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس کارروئی میں دہشت گردوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہونیوالی سات گاڑیاں اور ساتھ دہشت گردوں کے چار ٹھکا نے تباہ و بربا د کر دیئے گیئے۔