Tag: briefing

  • شوال میں فضائی کارروائی ،23 دہشتگرد ہلاک ،4 ٹھکانے تباہ

    شوال میں فضائی کارروائی ،23 دہشتگرد ہلاک ،4 ٹھکانے تباہ

    میران شاہ :شوال میں سیکیورٹی فورسزکے فضائی حملے میں تئیس دہشتگرد ہلاک اور چارٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اس دوران میران شاہ کے علاقے شوال میں جیٹ طیاروں کی جانب سے بمباری کی گئی جس میں تئیس دہشت گرد مارے گئے جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں جبکہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے چار ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی بدھ کی شام کی گئی۔

  • وزیر اعظم نےاعلیٰ سطح اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیر اعظم نےاعلیٰ سطح اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نے اعلی سطحی مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا ہے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور وفاقی وزراء اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق اہم مشاورت کی جائے گی،ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے حکومت نے آئین میں ترمیم کا فیصلہ واپس لے لیا ہے،تاہم آرمی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کادائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی آئین میں ترمیم کی مخالفت کے باعث وزیراعظم کل فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق اہم مشاورت کریں گے،اجلاس میں قومی لائحہ عمل کے مختلف نقاط پر اب تک ہونے والے عملدرآمد سے متعلق بریف کیا جائے گا۔

  • پاکستانی موقف کو امریکی حلقوں میں پزیرائی ملی،  میجرجنرل عاصم باجوہ

    پاکستانی موقف کو امریکی حلقوں میں پزیرائی ملی، میجرجنرل عاصم باجوہ

    واشنگٹن: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا واشنگٹن میں کہنا ہے کہ آرمی چیف کے حالیہ امریکی دورے سے پاکستان کے موقف کو امریکی حلقوں میں پزیزائی ملی ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ امریکہ سمیت پوری دنیا جان چکی ہے کہ پاک بھارت لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیاں کون کر رہا ہے، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران ایل او سی پر کشیدگی کسی طور پر پاکستان کے مفاد میں نہیں، عاصم باجوہ نے ان خیالات کا اظہار آرمی چیف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف جہاں زیب علی کو واشنگٹن میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

  • پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرادی پیرس پہنچ گئے

    پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرادی پیرس پہنچ گئے

    پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرادی فرانس کے شہر پیرس پہنچ گئے، پیرس میں قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری ،پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کی کتاب دی بے نظیر پیپرز کی تقریب رو نمائی میں بھی پیش ہونگے،پیرس آمد پر پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے سوشلسٹ پارٹی کی رہنما اور ولنس سنچ جارج کی مئیرمیڈم سلوی نے ملاقات کی۔ملاقات میں بے نظیر بھٹو شہید کی سیاسی زندگی کو خرا ج تحسین پیش کیا،اورعوام کیلئے ان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا گیااس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے مئیر میڈم سلوی سے میں ولنس سن جارج میں سندھ فیسٹیول منعقد کرنے کے امور پر بھی تبالہ خیال کیا۔

  • اپنی ماں کےنامکمل سفرکومکمل کرنےجارہا ہوں، بلاول بھٹو

    اپنی ماں کےنامکمل سفرکومکمل کرنےجارہا ہوں، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ گاہ لانے کیلئے بینظیر بھٹو شہید کا خصوصی ٹرک تیار کر لیا گیا۔ بلاول بھٹواس ٹرک پر آئے اور مختصر خطاب میں کہا اپنی والدہ کے نامکمل سفر کو مکمل کرنے جا رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ گاہ لانے کیلئے جو ٹرک تیار کیا گیا ہے یہ وہی ٹرک ہے جس میں سات سال پہلے بے نظیر بھٹو شہید نے جلا وطنی ختم کرکے وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے کارساز تک سفر کیا تھا، اس ٹرک کا نام کاروان جمہوریت رکھا گیا ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل میں مزار قائد پر پہنچ رہا ہوں اور بے نظیر اور نصرت بھٹو کی طرح میں بھی شہیدوں کا وارث بننے جا رہا ہوں اور اس قوم کے حقوق کی جنگ لڑنے والا ہوں, میں نے نظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کرنے آ رہا ہوں۔

    مختصر خطاب میں انہوں نے ایک نظم ’میرا نام بلاول ہے‘بھی سنائی جس میں انہوں نے قوم کو پیغام دیا کہ یہ دھرتی شہیدوں کی ہے اور میں شہیدوں کا وارث ہوں، میں اس دھرتی کا رکھوالا ہوں۔

    پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اٹھارہ اکتوبر کو اپنے سیاسی سفر کا آغاز بھی اسی ٹرک سے کریں گے، بلاول اسی ٹرک پر جلسہ گاہ جائیں گے, وہ تاریخی ٹرک پر ہی جلسے میں جائیں گے اور خطاب بھی اسی ٹرک سے کریں گے، پیپلزپارٹی کے جھنڈے۔ نعروں اور رہنماؤں کی تصاویر سے مزین ٹرک نہ صرف بلٹ پروف بلکہ بم پروف بھی ہے، اس میں سی سی ٹی وی کمیرے بھی نصب ہیں۔

  • بلاول بھٹو زرداری نے جناح گراؤنڈ میں انتطامات کاجائزہ لیا

    بلاول بھٹو زرداری نے جناح گراؤنڈ میں انتطامات کاجائزہ لیا

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کراچی میں جلسہ گاہ جناح گراؤنڈ کا دورہ ،تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےاٹھاراکتوبر کےجلسے کےحوالےسے مزار قائد پر جناح گراؤنڈ میں انتطامات کاجائزہ لیا۔

    پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ نےجلسہ گاہ پہنچ کرجلسے کی تیاریوں میں مصروف پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری اسٹیج کی تیاری کیلئے رکھے گئے کنٹینرپرچڑھے اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی۔

    ان کے ہمراہ صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن عبدالقادر پٹیل ودیگر رہنماء بھی موجود تھے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اٹھارہ اکتوبر کا جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کو نیا موڑ دے گا۔

    بلاول بھٹو کی جلسہ گاہ آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےتھے۔

  • شمالی وزیرستان: پاک فوج کی ضربیں جاری، 23دہشتگردہلاک

    شمالی وزیرستان: پاک فوج کی ضربیں جاری، 23دہشتگردہلاک

    میران شاہ:  شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے کارروائی کر کے تئیس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی غلام خان کےعلاقےبنگی درمیں کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کے جوانوں نے شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کی جس میں دہشتگردوں کےٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایاگیا نتیجتا تیئس دہشتگردہلاک ہوگئے، فضائی کارروائی غلام خان کےعلاقےبنگی درمیں کی گئی۔

    گزشتہ دنوں پاک فوج نے فضائی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیاتھا ، آئی ایس پی آر کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں میجر جنرل عاصم باجواہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا جبکہ ان کے کمیونیکیشن سینڑز بھی تباہ کر دئے گئے۔

  • آپریشن ضرب عضب: فضائی کاروائی میں مزید 15 دہشت گردہلاک

    آپریشن ضرب عضب: فضائی کاروائی میں مزید 15 دہشت گردہلاک

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق فوج نے شمالی وزیستان میں کارروائی کے دوران مزید پندرہ دہشت گردہلاک کردیئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فوج نے شمالی وزیرستان میں حالیہ کارروائی میں پندرہ دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا، عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کی بارود سے بھری دس گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ ہیلی کاپٹر زسے کی گئی کارروائی میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ کئے گئے، آئی ایس پی آر کے میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ کامیابی سے جاری آپریشن میں دہشت گردوں کے نقل و حمل کے ذرائع تباہ کئے جاچکے ہیں ۔

  • آپریشن ضرب عضب : پاک فوج نے مزید 10 دہشتگرد ہلاک کردیئے

    آپریشن ضرب عضب : پاک فوج نے مزید 10 دہشتگرد ہلاک کردیئے

    میران شاہ: آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے مزید دس دہشتگرد ہلاک کردیئے، گن شپ ہیلی کاپٹرزکی کارروائیوں میں اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا گیا۔

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف ضرب عضب کو پچیاسی روز ہوگئے، دہشتگردوں پر پاک فوج کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں، آپریشن ضرب عضب کے سلسلے کی تازہ کارروائی میں پاک فوج نے بویا دیگان میں دس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، پاک فوج دہشتگردوں کی صفائی کےلئےروزاول کی طرح پُرعزم اور پُرجوش ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹرز سے کی گئی کارروائی میں دہشت گردوں کی پانچ گاڑیاں اور اسلحہ ڈپو بھی تباہ کر دیا، پاک فوج کی مسلسل پیش قدمی کے سبب شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ ہوگیاہے، پاک فوج نے ستر فیصد سے زائدعلاقے پرکنٹرول حاصل کرلیا ہے، اب تک کی کارروائیوں میں سیکڑوں دہشتگرد ہلاک اور انکے کئی ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس جاری

    وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس جاری

    اسلام آباد: سیاسی کشیدہ صورتحال پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت  اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار،وزیرخزانہ اسحاق ڈارسمیت دیگر وزرا شریک ہیں ۔

    اجلاس میں گزشتہ روز ہونے پولیس ایکشن پر بریفنگ دی گئی ہے جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب کی صوبائی انتظامیہ نے صوبہ بھرمیں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے پانچ یا اس سے زیادہ افراد کےایک مقام پرجمع ہونے پرپابندی عائد کردی گئی ہے