Tag: Brisbane

  • برسبین میں خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ

    برسبین میں خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ

    برسبین: آسٹریلیا کے شہر برسبین میں خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین میں خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ آج شروع ہو گئی ہے۔

    مختلف علاقوں میں سکھوں کی بڑی تعداد ووٹنگ میں حصہ لے رہی ہے، ووٹنگ کا آغاز ہوتے ہی پولنگ اسٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں۔

    رواں سال آسٹریلیا میں ریفرنڈم کا پہلا مرحلہ جنوری میں میلبرن میں ہوا تھا، جس میں سکھ کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے آزاد خالصتان کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

    برطانیہ، کینیڈا اور یورپی ممالک میں بھی خالصتان کے قیام کے حق میں ریفرنڈم ہو چکا ہے۔

  • آسٹریلیا میں سفاک اسٹریٹ کرمنل کو مثالی سزا

    آسٹریلیا میں سفاک اسٹریٹ کرمنل کو مثالی سزا

    برسبین : آسٹریلیا کی عدالت نے راہگیر کے چہرے پر چاقو مار کر زخمی کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کو جیل بھیج دیا، جج نے ملزم کو پانچ سال اور آٹھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔

    آسٹریلیا کی ریاست کوئینز لینڈ کی عدالت نے سال 2019میں ایک شخص کو چھرا مارنے کے جرم میں 28سالہ مجرم کینن لی گورلی کو جیل بھیج دیا۔

    اس پر الزام تھا کہ برسبین کے فورٹی فولیڈی ویلی میں قائم ایک اسٹور میں ملزم نے ایک خاتون سے بد تمیزی کرنے کی کوشش کی، اس دوران وہاں موجود ایک شخص نے ملزم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔

    جس پر ملزم کینن لی گورلی نے فوری طور پر پلٹ کر اس کے منہ پر تھوکا اور تیز دھار چاقو سے اس پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں اس اجنبی شخص کا جبڑا کٹ گیا اور سینے پر بھی گہرے زخم آئے۔

    حملے کے دوران چھری اس کی آنکھ کے نچلے حصے پر بھی لگی اس کے ساتھ ہی اس کی ناک کان اور ابرو پر زخم لگے، پولیس کے مطابق اس اجنبی کے سینے پر 23 سینٹی میٹر لمبا زخم تھا۔

    گزشتہ روز ملزم کینن لی گورلی کو برسبین ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں ثبوت پیش کرنے پر ملزم نے عدالت کے روبرو
    اپنے جرم کا اعتراف کیا، عدالت کو بتایا گیا تھا کہ یہ حملہ معمولی سی تلخ کلامی پر ہونے والا تشدد تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  عدالت کے جج رچرڈ جونز نے ملزم گورلی کو پانچ سال اور آٹھ ماہ قید کی سزا سنا دی، پیرول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی 500 دن سلاخوں کے پیچھے گزار چکا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ملزم گورلی کو سال 2016میں بھی ایک شخص پر شاٹ گن سے فائر کرنے، ہاتھ اور ران میں گولی مارنے پر قید کی سزا دی گئی تھی۔

  • دوسرا ون ڈے : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

    دوسرا ون ڈے : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

    برسبین : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں چار وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ڈیوڈ وارنر اور ارون فنچ نے میزبان ٹٰیم کو ارسٹھ رنز کا آغاز فراہم کیا۔

    وارنر پنتیس رنز بناکر آوٹ ہوئے جس کے بعد آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو ستر رنز بنائے، فنچ نے ایک سو چھ رنز اسکورکیے۔

    یہ فنچ کی مسلسل دوسری سینچری ہے، عدیل راشد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلیںڈ نے مطلوبہ ہدف پنتالیسویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا، جوہنی برسٹو نے ساٹھ اور جو روٹ نے ناٹ آوٹ چھالیس رنز بنائے، مچل اسٹارک نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

  • آسٹریلیا سے شکست کے بعد کوچ مکی آرتھرقومی ٹیم پربرہم

    آسٹریلیا سے شکست کے بعد کوچ مکی آرتھرقومی ٹیم پربرہم

    برسبین : آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم کی بانوے رنز سے عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ٹیم پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی جب تک پرانے طرز کی کرکٹ نہیں چھوڑیں گے اس وقت تک جیت نہیں سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پہلے ون ڈے میچ میں کینگروز کے خلاف شکست پر قومی ٹیم پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا ہے، مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم پراپنی طرز کی کرکٹ کھیل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں ون ڈے میں نئی طرز کی کرکٹ کھیلی تھی۔ آسٹریلیا کی ٹیم ون ڈے کو بھی ٹی ٹوئنٹی کی طرح کھیلتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں آسٹریلیا کو 220 سے 230 رنز تک محدود رکھنا تھا۔

    مکی آرتھر سے جب صحافی نے سوال کیا کہ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کون کرے گا تو مکی آرتھر نے کہا کہ اس کا مجھے نہیں معلوم سلیکشن کمیٹی سے پوچھ کر بتاؤں گا۔

    واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پاکستانی بالنگ پر صرف 78 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی تھی، تاہم بعد میں میتھیو ویڈ کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت کینگروز نے اسکور بورڈ پر 268 رنز کا مجموعہ سجادیا۔ قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ہمیشہ کی طرح ناکام دکھائی دی اور صرف 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

  • پہلا ون ڈے : آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دے دی

    پہلا ون ڈے : آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دے دی

    برسبین : آسٹریلیا نے پاکستان کو بانوے رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بھی جیت لیا، پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے 269 کے ہدف کے تعاقب میں42.4 اوورز میں 176 پرہی ڈھیر ہو گئی، پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے کا اس سے اچھا موقع ہاتھ نہیں آ سکتا تھا جو اس نے ضائع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو پاکستان کی بولنگ کے سامنے غلط ثابت ہوا۔ اظہرعلی کی جارحانہ کپتانی کی بدولت آسٹریلیا کی آدھی ٹیم صرف اٹھتر رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

    match-post-1

    میچ پرپاکستان کی گرفت مضبوط تھی لیکن پھر ہوا وہی جس کا ڈر تھا، میتھیو ویڈ نے گلین میکس ویل کےساتھ مل کر اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا۔ دو سو انہترنز کا ہدف بڑا نہ تھا۔۔ اوپننگ شراکت بھی اچھی مل گئی تھی، لیکن شرجیل کےآؤٹ ہوتے ہی سب بدل گیا۔

    match-post-2

    شرجیل 18، حفیظ 4،عمراکمل 17،اظہرعلی 24 اوربابراعظم 33 رنز کےساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان ٹیم کی باری صرف ایک سو چھتر رنز پر سمٹ گئی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فلکنر نے 4، پٹ اسمنز نے 3،مچل اسٹارک نے 2 اور مچل مارش نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میتھیو ویڈ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • برسبین: پاکستان اور آسٹریلیا کل پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل

    برسبین: پاکستان اور آسٹریلیا کل پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل

    برسبین: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے برسبین میں کھیلا جائے گا، گراؤنڈ کیوریٹر نے بیٹسمینوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے بعد ایک اور سخت چیلنج پاکستان کا منتظر ہے، اکیس سال انتظار کے بعد پاکستان جمود توڑنے کے لئے گابا سے سیریز کا آغاز کرے گا، کپتان مصباح الحق کو گلابی گیند اور کنڈیشنز کی فکر ستانے لگی کہ وکٹ کیسی ہوگی۔

    کیوریٹر کیون مچل کا کہنا ہے کہ وکٹ پر گھاس ہے، فاسٹ بولرز اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، برسبین میں گلابی گیند زیادہ سوئنگ ہونے کا امکان ہے۔ مصنوعی روشنی میں بیٹسمینوں کو کھیلنے میں کچھ مشکلات ہوسکتی ہیں۔

    پاکستانی بالر یاسر شاہ فٹ ہوگئے ہیں۔ وہ بھی اہم ہتھیار ہوں گے، بیٹنگ میں مصباح الحق، اظہر علی اور یونس خان پر پرفارمنس کیلئے دباؤ ہوگا، ایکشن سے بھرپور پہلا ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح آٹھ بجے شروع ہوگا۔

    واجح طویل فارمیٹ میں آسٹریلیا کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، آسٹریلیا انیس سو اٹھاسی کے بعد سے اس گراؤنڈ میں ناقابل شکست ہے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مجموعی طور پر انسٹھ ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں، میزبان ٹیم نے اٹھائیس میچز جیتے، چودہ شاہینوں کے نام رہے، سترہ ڈرا ہوئے، پاکستان نے طویل فارمیٹ میں آسٹریلیا کے خلاف آخری کامیابی دو سال قبل یو اے ای میں حاصل کی تھی جبکہ آسٹریلیا کی سرزمین پر پاکستان کو فتح حاصل ہوئے دو دہائیاں بیت چکی ہیں۔

  • قومی ٹیم میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت ہے، مکی آرتھر

    قومی ٹیم میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت ہے، مکی آرتھر

    برسبین : آسٹریلیا کیخلاف پاکستان ٹیم نے برسبین ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کردیں۔ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت ہے تاہم پاکستان کو بیٹنگ میں مزید بہتری لانا ہوگی۔ یاسر شاہ نے فٹنس بحال کرنے کیلئے بولنگ شروع کردی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسبین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستانی بلے باز بہت اچھے ہیں، ان کی قابلیت پر بھروسہ کرنا ہو گا، اسد شفیق اور بابر اعظم کا مستقبل تابناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم برصغیر میں پریشانی کا شکار ہوتی ہے جبکہ برصغیر کی ٹیموں کو آسٹریلیا میں مشکلات پیش آتی ہیں، تاہم کھلاڑیوں کا جلد ماحول سے ہم آہنگ ہونا ہی اچھا ہے کیونکہ اس کے بغیر اچھی کارکردگی ممکن نہیں۔

    مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ابھی بھی بیٹنگ مسائل کا سامنا ہے۔ کھلاڑی زائد رنزاسکور کریں تو میچ بچا سکیں گے، ٹاپ آرڈر کے بعد اسد شفیق اور بابراعظم تکنیکی لحاظ سے پاکستان ٹیم کے ذمہ دار بیٹسمین ثابت ہونگے۔ پاکستانی ٹیم کو کوئی کمزور نہ سمجھے، سیریز میں مشکل ہے لیکن پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا آغاز پندرہ دسمبر سے ہوگا، پاکستانی ٹیم نے برسبین ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    پنک گیند سے تباہی مچانے کیلئے پاکستانی بولرز نے بھی کمر کس لی ہے، باؤنسی اور تیز وکٹوں پر سنبھل کر کھیلنے کیلئے بلے بازوں کی سخت محنت کرنا ہوگی، یہ خامیوں کو دور کرنے کا اہم موقع ہے۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان اور زمبابوے آج مدِ مقابل ہونگے

    کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان اور زمبابوے آج مدِ مقابل ہونگے

    کراچی: ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور اہم میچ آج زمبابوے کے خلاف برسبین میں کھیلے گی، اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد مکمل فٹ ہوگئے۔

    برسبین میں زمبابوے کو قابو کرنے کے لئے پاکستانی شاہینوں نے تیاری مکمل کرلی ہے، گرین شرٹس کے لئے میچ ڈو اینڈ ڈائی ہے کوارٹرفائنل کی امیدوں کو روشن رکھنے کیلئے میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔

    زمبابوے کے خلاف میچ کیلئے سینئیر بیٹسمین یونس خان کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف یونس خان مکمل طور پر ناکام رہے تھے۔

    دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو موقع دیا جاسکتا ہے، ٹیم مینجر کے مطابق اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد فٹ ہوگئے اور وہ زمبابوے کے خلاف میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔

  • احمد شہزاد انجری کا شکار، آرام کا مشورہ

    احمد شہزاد انجری کا شکار، آرام کا مشورہ

     برسبین : پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف میچ کے لئے برسبین میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ ٹریننگ کے دوران اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

    ڈاکٹرز نے احمد شہزاد کو آرام کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں کل بروز اتوار کو برسبین میں ٹکرائیں گی۔

    زمبابوے کے خلاف اہم سے میچ سے قبل اوپنر احمد شہزاد انجری مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔ پریکٹس کے دوران احمد شہزاد کے گیند لگ گئی تھی۔

    ان کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی ہے۔ بائیں پاؤں میں ہلکی سوجن ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ خطرے کی کوئی بات نہیں۔ امید ہے شہزاد زمبابوے کے خلاف میچ کھیلیں گے۔

    ادھر قومی ٹیم برسبین میں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہے ۔ اہم میچ کیلئے فائنل الیون میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ عمراکمل کی وکٹوں کے پیچھے ناقص کارکردگی نے سرفراز احمد کیلئے موقع پیدا کردیا ہے۔

    عمراکمل بطور بیٹسمین پلینگ الیون کا حصہ ہونگے۔ ناصر جمشید کی جگہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ایک بار پھر موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

  • ورلڈ کپ زمبابوے کیخلاف پاکستانی ٹیم پریکٹس میں مصروف

    ورلڈ کپ زمبابوے کیخلاف پاکستانی ٹیم پریکٹس میں مصروف

    برسبین : پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں تیسرے میچ کیلئے برسبین میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ اہم میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    پاکستانی شاہینوں نے زمبابوے کا شکار کرنے کیلئے اپنے پنجے تیز کرنا شروع کردئیے۔ تنازعات میں گھری گرین شرٹس برسبین میں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں۔

    ڈو اینڈ ڈائی میچ میں قومی ٹیم اتوار کو زمبابوےسے ٹکرائے گی۔ بلے بازوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے گرانٹ فلاور نیٹ میں بھرپور ٹرینگ کروا رہے ہے۔

    نیٹ نئے طریقوں سے بیٹسمینوں کو وکٹ پر رکنے کی ٹیپس دی جارہی ہے۔ آؤٹ آف فارم یونس خان کو ڈراپ کرنے کیلئے ٹیم منجمنٹ نے کڑوی گولی تیار کرلی ہے۔

    عمراکمل کی وکٹوں کے پیچھے ناقص کارکردگی نے سرفراز احمد کیلئے موقع پیدا کردیا ہے۔عمراکمل بطور بیٹسمین پلینگ الیون کا حصہ ہونگے۔ ناصر جمشید کی جگہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ایک بار پھر موقع دیا جائے گا۔