Tag: Brisbane

  • آئرلینڈ نے یو اے ای کو سخت مقابلے کے بعد دو وکٹ سے ہرا دیا

    آئرلینڈ نے یو اے ای کو سخت مقابلے کے بعد دو وکٹ سے ہرا دیا

    بریسبین : آئرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹ سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ برسبین میں کھیلے گئے پول بی کے اہم میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد امجد علی اور شیمان انور نے ٹیم کو سہارا دیا۔ نیٹ ساؤنڈ شیمان انور نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی۔

    شیمان انور کی برق رفتار ایک سو چھ رنز کی بدولت یو اے ای نے دو سو اٹہتر رنز بنائے ، ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کا آغاز مایوس رہا۔ ولیمز پوٹرفیلڈ اور ایڈ جوائس سینتس سینتس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    ایک موقع پر آئرلینڈ کی چار وکٹیں ستانوے رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔ اس وقت گیری ولسن نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ جارحانہ آل راؤنڈ کیون او برائن نے چوبیس گیند پر پچاس رنز کی باری کھیل کا میچ کا نقشہ بدلا۔

    آئرلینڈ نےہدف آٹھ وکٹ پرچار گیند قبل حاصل کرکے ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی۔

  • ورلڈ کپ: یو اے ای کا آئرلینڈ کو جیت کیلئےدوسواناسی رنز کا ہدف

    ورلڈ کپ: یو اے ای کا آئرلینڈ کو جیت کیلئےدوسواناسی رنز کا ہدف

    برسبین : ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں یو اے ای نے آئرلینڈ کو جیت کے لئے دوسواناسی  رنز کا ہدف دے دیا۔ یو اے ای کے دو سو اناسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

    برسبین میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آئرلینڈ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یو اے ای کے اوپنرز نے ٹیم کو اننچاس رنز کا آغاز فراہم کیا۔

    ابتدائی وکٹیں وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ ایک سو اکتیس رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد شیمن انور اور امجد جاوید نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

    شیمن انور نے کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کی۔ وہ ایک سو چھ رنزبناکر آؤٹ ہوئے، یواے ای نے مقررہ پچاس اوورز میں نووکٹوں پردوسواٹھتررنزبنائے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے سے مقابلے کیلئے برسبین پہنچ گئی

    قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے سے مقابلے کیلئے برسبین پہنچ گئی

    برسبین  : پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف عالمی کپ میں تیسرا میچ کھیلنے کے لئے برسبین پہنچ گئی ہے۔ ٹیم اور مینجمنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے پر طویل مشاورت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق شکست کے زخموں سے چور قومی ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں ناکامی کے بعد برسبین میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔

    اگلا امتحان یکم مارچ کو زمبابوے سے ہوگا۔ مسلسل دو میچز کی ناکامی نے مینجمنٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ٹیم اور مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے برسبین میں طویل مشاورت کی۔

    میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ناکامیوں کو بھول کر تمام توجہ آئندہ آنے والے میچز پرمرکوز کی جائے۔ مینجمنٹ پر امید ہیں کھلاڑی آنے والے تمام میچز جیت کر عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

    ہار کا داغ دھونے کیلئے آئندہ پانچ روز کھلاڑیوں سے بھرپور پریکٹس کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔کوارٹرفائنل کی امیدوں کو روشن رکھنے کے لئے پاکستان کا زمبابوے کے علاوہ دیگر تین میچز جیتنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

    ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانچ روزہ پریکٹس کے دوران بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کی کوشش کی جائیگی اور ٹریننگ کے ذریعے کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنایا جائے گا۔

  • بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ:برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ کو شکست دیدی

    بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ:برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ کو شکست دیدی

    برسبین : بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی آل راؤنڈرپرفارمنس بھی ہوبارٹ کو شکست سے نہ بچا سکی,برسبین ہیٹ نے میچ اٹھارہ رنز سے جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے گئے میچ میں میزبان کلب برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھانوے رنز بنائے۔

    کرس لائن نے اکیاسی اور پیٹر فورسٹ نے چھالیس رنز کی اننگز کھیلی،ہوبارٹ ہوریکینز کی جانب سے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ ہوریکینز کے بیٹسمین جلد بازی میں وکٹیں گنوا بیٹھے۔شعیب ملک نے آل راؤنڈر پرفامنس دکھاتے ہوئے بیالیس رنز کی اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

    ہوریکینزآٹھ وکٹوں پر ایک سو اسی رنز بناسکی۔برسبین ہیٹ کے کرس لائن مین آف دی میچ قرار پائے۔

  • آسٹریلیا: جی 20کانفرنس کا آغاز

    آسٹریلیا: جی 20کانفرنس کا آغاز

    برسبین: آسٹریلیا کے شہربرسبین میں دوروزہ جی ٹوئنٹی کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے، کانفرنس میں امریکی صدربراک اوباما، جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل سمیت اہم عالمی رہنماء شرکت کررہے ہیں۔

    دنیا کی مضبوط معیشتوں کے گروپ جی ٹوئنٹی کے برسبین میں ہونے والےانیسویں اجلاس میں عالمی معیشت کے فروغ، رکن ممالک کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے سمیت دیگراہم امور پر بات کی جائے گی۔

    کانفرنس کے آغاز پرمیزبان ملک آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ کا کہنا تھا کہ جی ٹوئنٹی معاشی معاملات پربات چیت کا فورم ہے تاہم دیگرعالمی اموربھی زیربحث آئیں گے، جی ٹوئنٹی انیس ممالک اور اٹھائیس ارکان پرمبنی یورپی یونین پرمشتمل ہے۔

    جی ٹوئنٹی کے رکن ملکوں میں امریکا، جرمنی،فرانس، برطانیہ، چین، کینیڈا،ترکی، سعودی عرب سمیت دیگرملکوں میں شامل ہیں۔

  • ویمنزچیمپئین شپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

    ویمنزچیمپئین شپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

    برسبین: آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ برسبین میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو نواسی رنز اسکور کئے۔

    نین عابدی تینتالیس رنزبناکر نمایاں رہیں۔ مرینا اقبال نے اڑتیس رنزبنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف با آسانی تینتیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نکول بولٹن نے ناٹ آؤٹ اکیاسی رنز کی اننگز کھیلی۔