Tag: british

  • روس نے برطانوی وزیر خزانہ کی بھی چیخیں نکلوا دیں

    روس نے برطانوی وزیر خزانہ کی بھی چیخیں نکلوا دیں

    لندن : برطانوی وزیر خزانہ نے روس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار روس ہے، جس میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

    یہ بات برطانیہ کے وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے سنڈے ٹائمز اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں روس کے اقدامات کی وجہ سے برطانیہ کی معیشت کساد بازاری میں ڈوب رہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیریمی ہنٹ نے کہا کہ اس وقت برطانیہ کی معیشت کو درپیش مشکلات اور عدم استحکام کی بنیادی وجہ یوکرین میں جاری روس کی فوجی مہم ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ مہنگائی’میڈ ان روس‘ہے اور ہمیں بہتری کی طرف پہلے قدم کے طور پر اس مہنگائی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

    برطانوی کابینہ کے اہم وزیر کا خیال ہے کہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ملکی معیشت 0.2 فیصد سکڑ جانے کے بعد اب کساد بازاری کی طرف گامزن ہے اور افراط زر کی وجہ سے اس میں مزید کمی ہونے کی توقع ہے۔

    واضح رہے کہ کساد بازاری کو روایتی طور پر جی ڈی پی میں مسلسل دو سہ ماہی کمی کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ پچھلے ہفتے بینک آف انگلینڈ نے پیش گوئی کی تھی کہ برطانیہ دو سال تک کساد بازاری کے دلدل میں پھنس سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ عالمی اور مقامی بحرانوں کا ذمہ دار روس کو ٹھہرانے میں وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ اکیلے نہیں ہیں بلکہ اس سے قبل بھی روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے واشنگٹن کی طرف سے ایسے ہی بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک روس یوکرین تنازعہ کو “لائف لائن” کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

    روسی صدر کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے مغربی ممالک اس معاملے میں اپنی غلط فہمیوں کا الزام روس پر ڈال سکتے ہیں لیکن ماسکو کا اس سے قطعی طور پر کوئی تعلق نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ ماہ فروری کے آخر میں یوکرین میں فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    ماسکو نے ان اقدامات کو مغرب پر بیک فائر قرار دیا ہے، جس سے تیل اور گیس کی پابندیوں کے نتیجے میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

  • برطانیہ میں فائرنگ ،5افراد ہلاک، متعدد زخمی

    برطانیہ میں فائرنگ ،5افراد ہلاک، متعدد زخمی

    پلے متھ : برطانیہ کے شہر پلے متھ میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک او متعدد زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ پلے متھ میں فائرنگ کے دوران حملہ آور بھی مارا گیا۔

    برطانیہ کے شہر پلے متھ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پولیس کے مطابق کئی ہلاکتیں ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے پلے متھ کے واقعے میں کئی ایک ہلاکتیں ہوئی ہے اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جاری ہے۔

    سکائی نیوز کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گولی مار دی گئی ہے، پولیس نے شہریوں سے پرامن رہنے اور گھر سےنہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

    برطانوی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میری تمام ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں، مقامی پولیس سے رابطےمیں ہوں۔

    ممبر پارلیمنٹ جانی مرکرکا کہنا ہے کہ حادثہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں، ملزم کو بھاگنےنہیں دیا، شہری پریشان نہ ہوں۔

  • چین میں برطانوی قونصل خانے کا اہلکار گرفتار، چینی حکومت کی تصدیق

    چین میں برطانوی قونصل خانے کا اہلکار گرفتار، چینی حکومت کی تصدیق

    بیجنگ: چین نے برطانیہ کے ایک قونصل خانے کے ایک اہلکار کی ہانگ کانگ میں گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے، چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحدی شہر شین زن میں ایک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ اس برطانوی سفارتی اہلکار کو سرحدی شہر شین زن میں ایک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ برٹش قونصلیٹ کا یہ اہلکار شین زن میں ایک کاروباری ملاقات کے لیے گیا ہوا تھا۔

    برطانیہ نے اس گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق یہ اہلکار گزشتہ دو ہفتوں سے لاپتہ تھا اور اس نے اپنی دوست کو آخری پیغام یہ بھیجا تھا کہ وہ سرحد عبور کرتے ہوئے ہانگ کانگ جا رہا تھا۔

    برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ملازم کی گرفتاری پر شدید تشویش ہے جسے شینزن سےہانگ کانگ لوٹتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم سائمن چینگ کے اہلخانہ کی مکمل معاونت کریں گے اور چینی حکام نے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے

  • ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کے تیل بردار جہاز پر قبضہ کرلیا

    ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کے تیل بردار جہاز پر قبضہ کرلیا

    تہران/لندن : ایرانی رضا کار فورس بسیج نے برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میںقبضے میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی رضاکار فورس بیسج (سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی) کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی آئل ٹینکر ’اسٹینا امپیرو‘ کے خلاف آبنائے ہرمز سے گزرنے پر بندرگاہ مزغان اور میری ٹائم آرگنائزیشن کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔

    سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی آئل ٹینکر کو اہم قانونی کارروائی پوری کرنے کےلیے ایرانی کوسٹ گارڈز کے حوالے کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی جہاز کے مالک نے بتایا کہ ’تیل بردار جہاز سعودی عرب کو تیل فراہم کرنے روانہ ہوا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جہاز سے رابطہ ٹوٹ گیا اور جہاز شمال سے ایران کی جانب روانہ ہوگیا۔

    اسٹینا اپمیرو کے مالک کاکہنا تھا کہ آئل ٹینکر کو طیاروں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے گھیرے میں لیا گیا جس پر 23 افراد سوار تھا۔

    جہاز مالک سے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹینا امپیرو بین الااقوامی پانیوں میں سفر کررہا تھا جسےپر شام کے قریب قبضے میں لیا گیا تھا، جہاز پر سوار عملے کے زخمی ہونے سے متعلق کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے، عملے کی سلامتی کی ذمہ داری مالک اور کمپنی دونوں کی اوّلین ترجیح ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ نے ایران پر برطانوی تیل بردار جہاز روکنے کا الزام عائد کیا تھاتاہم ایرانی پاسداران انقلاب نےواقعے کی تردید کی تھی۔

    واضح رہے کہ سپریم لیڈر  آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور آرمی چیف محمد باقری نے آئل ٹینکر کو رہا نہ کرنے کی صورت میں برطانوی ٹینکر کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔

  • برطانوی شہریوں کی عام سی عادت معصوم پرندوں کی بقا کا سبب بن گئی

    برطانوی شہریوں کی عام سی عادت معصوم پرندوں کی بقا کا سبب بن گئی

    دنیا بھر میں دن بدن تیزی سے ہوتی اربنائزیشن، شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ اور انسانی سرگرمیوں نے پرندوں کی آبادی کو خطرے میں ڈال دیا ہے تاہم برطانوی شہریوں کی ایک عام عادت پرندوں کی بقا کے لیے مددگار ثابت ہورہی ہے۔

    برطانیہ میں ہر دوسرا شہری اپنے گھر کے کھلے حصے میں پرندوں کے لیے دانہ پانی ضرور رکھتا ہے اور ان کی اس عادت سے گزشتہ 5 دہائیوں سے نہایت مثبت اثرات دیکھنے میں آرہے ہیں۔

    ماہرین ماحولیات کے مطابق اس رجحان کی وجہ سے برطانیہ میں پرندوں کی تعداد اور ان کی اقسام میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گھروں میں خوراک ملنے کی وجہ سے پرندے اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں شہروں میں دیکھے جارہے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گھروں میں پرندوں کے لیے دانہ پانی رکھنے کا رجحان پرندوں پر بھی مثبت تبدیلیاں مرتب کر رہا ہے۔

    پرندے کی ایک قسم گریٹ ٹٹ کی چونچ کی لمبائی میں اعشاریہ 3 ملی میٹر اضافہ بھی دیکھا گیا جس کی وجہ مختلف جالوں اور فیڈرز میں پھنسے کھانے کو نکال کر کھانا تھا۔

    گریٹ ٹٹ

    اسی طرح ایک اور پرندہ بلیک کیپ جو ہر سال موسم سرما میں خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسپین یا افریقہ کی طرف ہجرت کرجاتا تھا، اب یہ موسم برطانیہ میں ہی گزارتا دکھائی دیتا ہے۔

    بلیک کیپ

    تحقیق کے مطابق گھروں میں دانہ پانی رکھنے سے برطانیہ میں موجود پرندوں کی نصف آبادی یعنی تقریباً 19 کروڑ 60 لاکھ پرندوں کی غذائی ضروریات پوری ہورہی ہیں۔

    اس رجحان کی وجہ سے پرندوں کی آبادی میں کئی گنا اضافہ دیکھا جارہا ہے جس میں برطانیہ میں پایا جانے والا ایک عام پرندہ گولڈ فنچ بھی شامل ہے۔ سنہ 1972 میں گھریلو فیڈرز پر آنے والے پرندوں میں گولڈ فنچ کی تعداد صرف 8 فیصد ہوتی تھی اور اب یہ تعداد 87 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    تحقیق کے مطابق برطانوی شہری مجموعی طور پر پرندوں کا خیال رکھنے پر ہر سال 33 کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈز خرچ کرتے ہیں اور یہ رقم یورپی شہریوں کی اسی مقصد کے لیے خرچ کی جانے والی رقم سے دگنی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ شہروں کے پھیلاؤ اور انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے پرندوں کی 10 لاکھ اقسام معدومی کے قریب ہیں۔ سنہ 1994 سے 2012 تک کئی ممالک میں بھوری چڑیاؤں (ہاؤس اسپیرو) کی تعداد میں 50 فیصد سے زائد کمی واقع ہوچکی ہے۔

    ماہرین کے مطابق بے ہنگم شور شرابہ اور ہجوم کے علاوہ ہمارے شہروں کی روشنیاں بھی معصوم پرندوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔

  • موبائل میں‌ کوکین سے متعلق میسج پر برطانوی سیاح کی امریکا سے ملک بدری

    موبائل میں‌ کوکین سے متعلق میسج پر برطانوی سیاح کی امریکا سے ملک بدری

    واشنگٹن/لندن : امریکی کسٹمز نے موبائل فون میں منشیات سے متعلق پیغام کی موجودگی پر برطانوی لڑکی کو ایئرپورٹ سے ہی واپس برطانیہ لوٹا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی اپنی سہیلی کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے امریکا پہنچی لیکن وہاں ایئرپورٹ پر ہی اس کے فون میں ایک ایسا میسج کسٹمز اہلکاروں نے دیکھ لیا کہ اسے حراست میں لے لیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 28 سالہ ازابیلا بریزیئر جونز نامی یہ لڑکی اپنی 26 سالہ دوست اولیویا کیورا کے ہمراہ لاس اینجلس ایئرپورٹ پر اتری تھی۔ جہاں کسٹمز حکام نے ازابیلا کا فون چیک کیا تو ایک میسج میں کوکین سے متعلق پیغام موجود تھا۔

    امریکی کسٹمز حکام موبائل پیغام دیکھنے کے بعد برطانوی لڑکی کو علیحدہ کمرے میں لے جاکر واقعے کی تفتیش کی، تفتیش کے دوران لڑکی نے ماضی میں کوکین استعمال کرنے کا انکشاف کیا جس کے باعث حکام نے اسے گرفتار کرکے ایک روز کےلیے حوالات میں بند کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی کسٹمز نے اگلے روز ازابیلا کو برطانیہ ڈی پورٹ کرکے 10 سال تک اس کے امریکہ میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ازابیلا پیشے کے اعتبار سے اداکارہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے ایک سیل میں بند کیا گیا تھا جہاں 4 خواتین اور بھی موجود تھیں۔

    ازابیلا نے بتایا کہ انہوں میرے ساتھ جو سلوک کیا وہ کسی طور ٹارچر سے کم نہیں تھا، انہوں نے میرے ساتھ یہ سلوک اس لیے کیا کہ میں پوش، سفید فام لڑکی تھی، انہوں میرے ساتھ یہ رویہ اختیار کرکے اپنی نسل پرستانہ سوچ کا ثبوت دیا ہے۔

  • آرچی کے خلاف نسل پرستانہ ٹویٹ ریڈیو میزبان کو مہنگا پڑگیا

    آرچی کے خلاف نسل پرستانہ ٹویٹ ریڈیو میزبان کو مہنگا پڑگیا

    لندن : پرنس ہیری اور میگھن مرکل کے نومولود بچے کی نسل پرستانہ بنیاد پر توہین کرنے والے نجی چینل کے ملازم کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے نواب شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کے  نومولود بچے کے خلاف نسلی بنیادوں پر ٹویٹ برطانوی نشریاتی ادارے کے ملازم کو مہنگا پڑگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی نشریاتی ادارے کے ریڈیو بی بی سی 5 کے براڈکاسٹر ڈینی بیکر نامی ملازم نے نسل پرستانہ بنیادوں پر توہین آمیز ٹویٹ کیا تھا، ڈینی نے ٹویٹ میں ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک چیمپنزی کپڑوں میں ملبوس تھا اور ساتھ لکھا تھا ’شاہی بچّہ اسپتال سے گھر جارہا ہے‘۔

    ڈینی بیکر نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں ٹویٹر صارفین کو آگاہ کیا کہ انہیں توہین آمیز ٹویٹ کرنے کے جرم میں نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔

    نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ’مذکورہ آر جے کا ٹویٹ فیصلے کی سنگین غلطی تھا‘ اور یہ پوسٹ ہماری اقدار کے منافی تھی‘۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینل انتظامیہ نے کہا کہ ’مذکورہ پیش کار ایک ذہین اور قابل شخص تھا‘۔

    خیال رہے کہ آرچی شاہی خاندان کا پہلا بچّہ ہے جس کے والدین علیحدہ علیحدہ نسل سے تعلق رکھتے ہیں یعنی والدہ امریکی اور والد برطانوی ہیں، میگھن مرکل کو اسی وجہ سے نسل پرستانہ رویوں کا سامنا کرنا پڑا کیوں ان کے والد سفید فام امریکی اور والدہ سیاہ فام افریقی نژاد امریکی ہیں۔

  • ایتھوپین طیارہ حادثہ، ہلاک برطانوی خاتون کو والد کا خراج تحسین

    ایتھوپین طیارہ حادثہ، ہلاک برطانوی خاتون کو والد کا خراج تحسین

    لندن : ایتھوپین ایئرلائن طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والی برطانوی خاتون کے والد کا کہنا ہے کہ ’یہ حادثہ ہمارے لیے انتہائی خوفناک تھا، جوانا کی موت پر اب بھی صدمہ برقرار ہے‘۔

    تفصیلات کے مطابق ایتھوپین ایئر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 دارالحکومت سے کینیا جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں 150 مسافروں کی ہلاکت ہوئی۔

    برطانوی خاتون کے والد کا کہنا تھا کہ 26 سالہ جوانا کی کامیاباں میرے لیے فخر کا باعث ہیں لیکن اس کی موت بہت درد ناک تھی۔

    متاثرہ خاتون کے والد کا کہنا تھا کہ جوانا حقیقت میں وہ خاتون تھی جس کے بارے میں کھبی کسی سے بُرا نہں سنا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 15 برس جانوروں کی ویلفیئر کےلیے کام کرنے والی خاتون کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔ والد کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی بیٹی کی کامیابیوں پر فخر ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوانا درد رکھنے والی خاتون تھیں جنہوں نے بچپن میں سڑک پر ڈورتے ہوئے بڈگرز کے چھوٹے بچے کو بچایا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایتھوپین طیارہ حادثے میں سات برطانوی شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایتھوپین ایئر لائن کے طیارے میں 150 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا نے چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو مقامی اداروں کے ساتھ مل کر ایتھوپیا طیارے کے حادثے کی تحقیقات کرے گی۔

    مزید پڑھیں : ایتھوپیا میں طیارہ حادثہ، امریکی ٹیم تحقیقات کرے گی

    ایتھوپیا کے دارالحکومت اددیس آبابا کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا ایتھوپین ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ نامعلوم وجوہات کے باعث ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد اچانک ایتھوپین ٹاؤن بِس ہوفتو میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    امریکی تحقیقاتی ٹیم جلد افریقی ملک ایتھوپیا جائے گی، اور حادثے کا باریک بینی سے مشاہدہ کرے گی۔

  • دبئی :‌برطانوی سیاح سے جنسی ہراسگی، بھارتی شہری کو قید کی سزا

    دبئی :‌برطانوی سیاح سے جنسی ہراسگی، بھارتی شہری کو قید کی سزا

    دبئی : اماراتی عدالت نے برطانوی سیاح کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم بھارتی شہری کو چھ ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے بھارتی نوجوان کو خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز عدالت میں جنسی ہراسگی کیس سماعت ہوئی جس میں پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون یوگا کےلیے جارہی تھی کہ لفٹ میں بھارتی شخص نے خاتون کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔

    برطانوی سیاح نے عدالت کو تبایا کہ ’میں اپنے شوہر سے ملاقات کے لیے دبئی آئی تھی اور مذکورہ واقعہ نومبر 2018 میں بُر دبئی میں پیش آیا جب میں یوگا کلاس کےلیے جارہی تھی۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس نے عمارت کی 37 ویں منزل پر جانے کےلیے لفٹ میں سوار ہوئی کہ اچانک ایک 24 سالہ لڑکہ لفٹ میں سوار ہوا اور لفٹ بند کردی، میں لفٹ سے باہر نکل گئی لیکن وہ میرا تعاقب کرتا رہا اور نامناسب آوازیں کستا رہا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق مجرم 34 ویی منزل پر رُک گیا اور برطانوی سیاح نے 37 ویں فلور پر جاکر سیکیورٹی گارڈ کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو کے ذریعے مجرم کا سراغ لگایا۔

    مقامی خبر راساں ادارے کے مطابق مجرم نےدوران تفتیش بتایا کہ وہ خاتون کو دیکھ کر خود پر قابو نہیں پاسکا لیکن اس پر لگائے گئے جنسی زیادتی کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

    بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ وہ جنسی زیادتی کے جرم میں دی جانے والی سزا کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کرے گا۔

  • داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی برطانوی لڑکی ، گھر لوٹنے کی خواہش مند

    داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی برطانوی لڑکی ، گھر لوٹنے کی خواہش مند

    لندن/دمشق : داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی برطانوی دوشیزہ نے کہا ہے کہ ’مجھے اپنے کیے پر کوئی افسوس نہیں لیکن میں برطانیہ واپس جانا چاہتی ہوں‘۔

    تفصیلات کے مطابق شام و عراق میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے والی تنظیم داعش میں 2015 کے دوران یورپی یونین سے تعلق والی ہزاروں خواتین داعشی دہشت گرودں سے شادی کےلیے شام گئی تھیں اور اب آہستہ آہستہ کرکے وہ واپس اپنے ممالک جانا چاہتے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تین سال قبل میں اپنے والدین نے جھوٹ بول کر کہ دو دوستوں کے ہمراہ ترکی کے سیاحتی سفر پر جارہی ہوں اور جہاں وہ بغیر بتائے شام روانہ ہوگئی تھی۔

    برطانوی خاتون نے بتایا کہ میں فروری 2015 اپنی دو سہلیوں 15 سالہ امیرہ عباسی، اور 16 سالہ خدیجہ سلطانہ کے ہمراہ گھر والوں سے جھوٹ کہہ کر لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ سے ترکی کے دارالحکومت استنبول پہنچی تھی جہاں سے وہ تینوں سہلیاں داعش میں شمولیت کے لیے شام چلی گئی تھیں۔

    شمیمہ بیگم، امیرہ عباسی، خدیجہ سلطانہ

    شمیمہ بیگم نے بتایا کہ شامہ شہر رقہ پہنچنے کے بعد ہم تینوں کو ایک گھر میں رکھا گیا جہاں شادی کےلیے آنے والے لڑکیوں کو ٹہرایا گیا تھا۔

    مذکورہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ’میں درخواست کی میں 20 سے 25 سالہ انگریزی بولنے والے جوان سے شادی کرنا چاہتی ہوں، جس کے دس دن بعد میری شادی 27 سالہ ڈچ شہری سے کردی گئی جس نے کچھ وقت پہلے ہی اسلام قبول کیا تھا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کے ہمراہ دو ہفتے قبل ہی داعش کے زیر قبضہ آخری علاقے کو چھوڑ کر شمالی شام کے پناہ گزین کیمپ میں منتقل ہوئی ہے جہاں مزید 39 ہزار افراد موجود ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 19 سالہ شمیمہ بیگم کا کہنا تھا کہ میں نے کوڑے میں سربریدہ لاشوں کے سر پڑے ہوئے دیکھے لیکن وہ مجھے بے سکون یا خوفزدہ نہیں کرسکے۔

    پناہ گزین کیمپ میں مقیم دہشت گرد خاتون نے صحافی کو تبایا کہ وہ حاملہ ہے اور اپنی اولاد کی خاطر واپس اپنے گھر برطانیہ جانا چاہتی ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ لڑکی کے دو بچے اور تھے جو اب اس دنیا میں نہیں رہے اور میرے ساتھ شام آنے والی ایک لڑکی بمباری میں ہلاک ہوچکی ہے جبکہ دوسری کا کچھ پتہ نہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خدیجہ سلطانہ کے اہل خانہ کے وکیل کا خیال ہے کہ 2016 میں خدیجہ روسی جنگی طیاروں کی بمباری میں ہلاک ہوک ہوچکی ہے۔