Tag: British Airways

  • بڑی ایئر لائن نے اسرائیل کے لیے پروازیں اگست تک منسوخ کردیں

    بڑی ایئر لائن نے اسرائیل کے لیے پروازیں اگست تک منسوخ کردیں

    سیکورٹی خدشات کے پیش نظر برٹش ایئرویز کا کہنا ہے کہ رواں سال اگست تک برطانیہ سے اُس کی کوئی بھی پرواز اسرائیل نہیں جائے گی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برٹش ایئرویز کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے وسط میں برطانیہ کی بڑی فضائی کمپنی نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں اُس وقت معطل کی تھیں جب تل ابیب ایئرپورٹ کے قریب یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل گرا تھا۔

    حوثیوں کی جانب سے داغے گئے اس میزائل سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔

    برٹش ایئرویز کے ترجمان کے مطابق ہم فضائی نقل وحمل کے حالات کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں اور 31 جولائی تک تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم زحمت کے لیے اپنے صارفین سے معذرت چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ اور یمن میں درندگی کا سلسلہ تاحال ہے، اسرائیلی افواج غزہ کے 77 فیصد حصے پر قابض ہوچکی ہیں۔

    انکلیو کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی فوج اب غزہ کی پٹی کے کل جغرافیائی رقبے کے 77 فیصد پر کنٹرول رکھتی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ براہ راست زمینی دراندازی اور رہائشی اور شہری علاقوں میں قابض افواج کی تعیناتی اور بھاری گولہ باری کے ذریعے قبضہ کیا گیا ہیجو فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں، علاقوں، زمینوں اور املاک تک رسائی سے روکتا ہے، یا غیر منصفانہ جبری بے دخلی کی پالیسیوں کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔

    دفتر نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی توسیع کو روکنے کے لیے کارروائی کریں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ‘مسلسل نسل کشی، نسلی تطہیر، استعمار، جارحیت اور غزہ کی پٹی کی وسیع اکثریت پر قبضہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے طاقت کے ذریعے‘حتمی حل’مسلط کرنے کے لیے اسرائیلی سیاسی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

  • برٹش ایئرویز  نے اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ کردیں

    برٹش ایئرویز نے اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ کردیں

    اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان برٹش ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق برٹش ایئر ویز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تل ابیب کیلئے 26 ستمبر تک تمام پراوزیں منسوخ کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللہ کے کمانڈر ابراہیم قبیسی کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    منگل کے روز بیروت پر اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی کے مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ لبنانی دارالحکومت پر فضائی حملے میں ابراہیم قبیسی کو مار دیا گیا ہے جو ان کے بقول حزب اللہ کے میزائل اور راکٹ فورس کے کمانڈر تھے۔

    لبنان میں دو سیکورٹی ذرائع نے اسے ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے راکٹ ڈویژن میں ایک سرکردہ شخصیت کے طور پر بیان کیا ہے۔

    حزب اللہ پر دباؤ نے خدشہ بڑھا دیا ہے کہ تقریباً ایک سال سے جاری تنازعہ پھٹ جائے گا اور تیل پیدا کرنے والے مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کر دے گا جہاں غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان پہلے ہی جنگ جاری ہے۔

    ’پاکستان میں افغانستان سے دہشتگردی پر گہری تشویش ہے‘

    اسرائیل اپنی توجہ غزہ سے شمالی سرحد پر منتقل کر رہا ہے، جہاں حزب اللہ حماس کی حمایت میں اسرائیل پر راکٹ داغ رہی ہے جسے ایران کی حمایت بھی حاصل ہے۔

  • اسلام آباد :  برٹش ایئرویز کی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : برٹش ایئرویز کی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

    کراچی : برٹش ایئرویز نے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر15جون سے30جون2022 تک اسلام آباد کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    برٹش ایئرویز کے اسٹیشن منیجر نے منیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد کے لیے پروازیں 15 جون تک جاری رہیں گی۔

    اس حوالے سے ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی صرف برٹش ایئرویز کی آپریشنل وجوہات کی بنا پر ہے۔

    ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث برٹش ایئرویز کی پروازیں معطل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    پی سی اے اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایوی ایشن فیول فراہم کرنے والے سے بھی رپورٹ لی ہے جس نے تصدیق کی ہے کہ ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے اور فیول اسٹوریج ٹینک فل ہیں۔

    برٹش ایئرویز جلد ہی اس حوالے سے وضاحت جاری کرے گی، اسلام آباد میں برٹش ایئرویز کی مقامی انتظامیہ منیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ساتھ رابطہ میں ہے۔

  • برٹش ائیر نے لاہور سے لندن فلائٹ آپریشن بند کردیا

    برٹش ائیر نے لاہور سے لندن فلائٹ آپریشن بند کردیا

    لاہور : برطانوی ایئرلائن برٹش ائیر نے لاہور سے لندن فلائٹ آپریشن باقاعدہ بند کردیا، معاہدے کی مدت ختم ہونے پر آج آخری پرواز آپریٹ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے لاہور کے لیے اپنے شروع ہونے کے صرف 16 ماہ بعد آج مورخہ 28 فروری2022 سے لاہور، پاکستان سے لندن، ہیتھرو کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے۔ اس بات اعلان گزشتہ ماہ 6جنوری کو کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری پرواز بی اے258 لاہور سے لندن روانہ ہوگئی۔ برٹش ائیر نے اکتوبر2020 کو لاہور سے لندن پروازوں کا آغاز کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق برٹش ائیر نے لاہور آپریشن کے لیے بوئنگ 787 طیارے استعمال کیے، برٹش ائیرویز اسلام آباد سے لندن فلائیٹ آپریشن جاری رکھے گی۔

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ برٹش ائیر نے آپریشنل وجوہات کی بناء پر اپنا آپریشن لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا ہے۔

    سی اے اے کے ترجمان کے مطابق اب موسم گرما میں لاہور سے برطانیہ پروازیں نہیں جائیں گی تاہم اسلام آباد سے پروازوں کی فریکوئنسی میں اضافہ کیا جائے گا۔

  • برطانیہ میں مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    برطانیہ میں مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    کیپ ٹاؤن :  برطانیہ میں مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے کا دروازہ ٹوٹ کر زمین پر گرگیا تاہم کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے کیپ ٹاؤن ایئر پورٹ پر مسافر طیارے کے ساتھ اتفاقی طور پر حادثہ پیش آیا، مذکورہ برٹش ائیرویز کا مسافر طیارہ لندن ہیتھرو سے کیپ ٹاؤن پہنچا تھا۔

    برٹش ایئرویز کا بوئنگ 777 کی لینڈنگ کے بعد تمام مسافر اور عملہ جہاز سے اترچکا تھا تاہم خوش قسمتی سے دروازہ گرنے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور مسافر زخمی ہونے سے محفوظ رہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ طیارہ تقریباً 12 گھنٹے کی پرواز کے دوران نو ہزار670 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے پہنچا تھا۔

    طیارے کو بدھ کی رات مقامی وقت کے مطابق رات 8.50 بجے واپسی کا سفر طے کرنا تھا لیکن پرواز کو منسوخ کر دیا گیا اور مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

    مذکورہ طیارہ اگلی منزل کی جانب روانگی کی تیاری کر ہی رہا تھا کہ خوش قسمتی سے روانگی سے قبل ہی یہ واقعے پیش آیا جس کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا۔

    واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ کیپ ٹاؤن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • برٹش ایئرویز کا  اسلام آباد کے لیے پروازوں سے متعلق اہم اعلان

    برٹش ایئرویز کا اسلام آباد کے لیے پروازوں سے متعلق اہم اعلان

    اسلام آباد : برٹش ایئرویز نے اسلام آباد کے لیے پروازوں میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے لندن لاہورکے لیے فلائٹس معطلی کی افواہوں کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے اسلام آباد کے لیے پروازوں میں تبدیلی کا اعلان کردیا ، ترجمان نے کہا کہ بی اے فلائٹس اب ہیتھروکی بجائے گیٹ وک ایئرویز سے اڑا کریں گی، برٹش ایئرویزفلائٹس کی تبدیلی کا اطلاق27مارچ سے ہوگا۔

    برٹش ایئرویز کے ترجمان نے لندن لاہورکے لیے فلائٹس معطلی کی افواہوں کی تردید بھی کی۔

    یاد رہے چند روز قبل برٹش ایرویز نے اعلان کیا تھا کہ اپریل 2021 سے لاہور کے لئے پروازیں آپریٹنگ نہیں کی جائیں گی تاہم پروازوں سے متعلق ردو بدل آتی ہے تو مسافروں کو آگاہ کیا جائے گا، مسافر پروازوں سے متعلق برٹش ایئر ویز کی ویب سائٹ BA.com پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں برٹش ایئر ویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کیا تھا۔ برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز نے ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور کیلئے اڑان بھری اور پرواز بی اے 259 لندن سے 214 مسافروں کو لے کر لاہور پہنچی۔

    خیال رہے برٹش ایئرویز برطانیہ سے لاہور کیلئے ہفتے میں 4پروازیں جبکہ اسلام آباد سے ہفتہ وار پروازیں چلارہی ہے۔

  • برٹش ایئرویز  کا  برطانیہ سے لاہور کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز

    برٹش ایئرویز کا برطانیہ سے لاہور کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز

    لاہور : برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی پہلی براہ راست پرواز لاہور پہنچ گئی ، پروازکی آمدپرہلی پروازلاہورپہنچنےپرایئرپورٹ کےسی آئی پی لاؤنج میں کیک کاٹا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے برطانیہ سے لاہور کیلئے براہ راست پروازوں کاآغازکردیا، برٹش ایئرویزکی پہلی پروازنےہیتھروایئرپورٹ سےلاہور کیلئےاڑان بھری اور پروازبی اے 259 لندن سے 214 مسافروں کو لے کر لاہورپہنچی۔

    پروازکی آمدپرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرخصوصی سجاوٹ کی گئی تھی، سی اے اے کے ایئرپور ٹ منیجر اور دیگرافسران مسافروں کےاستقبال کیلئےموجود تھے۔

    برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز لاہور پہنچنےپرایئرپورٹ کےسی آئی پی لاؤنج میں کیک کاٹا گیا، برٹش ایئرویز کی پرواز دو سوسے زائد مسافر لے کر لندن جائے گی۔

    مزید پڑھیں : برٹش ائیرویز کو لاہور کیلئے آپریشن کی اجازت مل گئی

    یاد رہے برٹش ایئرویز کو لاہورکے لیے ہفتہ وار4پروازوں کی اجازت دی گئی اور 4 پروازیں پی آئی اے کی بحالی سے مشروط کی گئی ہیں، یورپی یونین سے اجازت ملنے پر پی آئی اے دوبارہ برطانیہ کیلئے آپریشن شروع کرے گی۔

    خیال رہے برٹش ایئرویز برطانیہ سے لاہور کیلئے ہفتے میں 4پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا جبکہ اسلام آباد سے بھی اپنی ہفتہ وار پروازیں چلارہی ہے۔

    برٹش ایئر ویز کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا تھا ، جہاں سی اے اے کے ڈائریکٹر سیکیورٹی نے برٹش ایئرویز کی ٹیم کو ایئرپورٹ پر انتظامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

    برٹش ایئرویز کی ٹیم نے ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ سے ہوٹل جانے و الے راستوں کی بھی مکمل جانچ کی تھی جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر نصب سیکیورٹی سسٹم کا بھی معائنہ کیا تھا۔

  • برٹش ایئرویز کا  برطانیہ سے لاہور کے لئے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری

    برٹش ایئرویز کا برطانیہ سے لاہور کے لئے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری

    لاہور : برٹش ایئرویز 14اکتوبرکوہیتھرو ایئرپورٹ سےلاہور کیلئےپہلی پرواز آپریٹ کرے گی ، برطانیہ سے لاہور کیلئے ہفتے میں 4پروازیں چلائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے برطانیہ سےلاہورکے لئے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ، برٹش ایئرویز14اکتوبرکوہیتھرو ایئرپورٹ سےلاہور کیلئےپہلی پرواز آپریٹ کرے گی، سول ایوی ایشن نے برٹش ایئر کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

    برٹش ایئرویز برطانیہ سے لاہور کیلئے ہفتے میں 4پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ اسلام آباد سے بھی اپنی ہفتہ وار پروازیں چلارہی ہے۔

    گذشتہ روز برٹش ایئر ویز کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا تھا ، جہاں سی اے اے کے ڈائریکٹر سیکیورٹی نے برٹش ایئرویز کی ٹیم کو ایئرپورٹ پر انتظامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

    برٹش ایئرویز کی ٹیم نے ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ سے ہوٹل جانے و الے راستوں کی بھی مکمل جانچ کی تھی جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر نصب سیکیورٹی سسٹم کابھی معائنہ کیا تھا۔

    بعد ازاں برٹش ہائی کمشنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ برٹش ایئرویزنےآج لاہورسےاپنی پہلی پروازکااعلان کیاہے، برٹش ایئرویزکی لاہورسےپروازدونوں ملکوں کےگہرے تعلقات کی مظہرہے، اس سے کاروبارکےمواقع پیداہوں گے اور اس اقدام سےدونوں ملکوں کےعوام میں رابطہ اور سیاحت بڑھےگی۔

  • برٹش ایئرویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا

    برٹش ایئرویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا

    اسلام آباد : برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 261 لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی، اس موقع پر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، برطانوی سفارتخانے کے حکام نے ایئرپورٹ پر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برٹش ایئر ویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا، برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 261 لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی، اسلام آباد ایئر پورٹ پر برٹش ایئرویز کی آمد پر خصوصی انتظامات کئے گئے۔

    برٹش ایئرویز کے زریعے 100 سے زائد مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ، مسافروں کی ہیلتھ کاؤنٹر اسکریننگ اور طبی جانچ کی گئی ، برطانوی سفارتخانے کا عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

    برطانوی سفارتخانے کے حکام نے ایئرپورٹ پر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

    یاد رہے برٹش ایئرویز نے لندن سے پاکستان پروازوں‌ کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا تھا ، اسلام آباد اورلندن کےدرمیان ہفتے میں3 پروازیں چلائی جائیں‌ گی، مسافروں‌ کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق لندن سفر کے دوران مسافروں‌ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا، برٹش ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ فلائٹس کا آغاز دونو ں ملکوں میں مضبوط تعلقات کی مثال ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی جانب سے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے تحت پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • برٹش ائیرویزکا لندن سے پاکستان پروازوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان

    برٹش ائیرویزکا لندن سے پاکستان پروازوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان

    لندن: برٹش ایئرویز نے لندن سے پاکستان پروازوں‌ کے دوبارہ آغاز کا اعلان کردیا.

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برٹش ایئر ویز کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے بعد اسلام آباد اورلندن کےدرمیان ہفتے میں3 پروازیں چلائی جائیں‌ گی، مسافروں‌ کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا.

    ذرائع کے مطابق لندن سفر کے دوران مسافروں‌ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا، برٹش ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ فلائٹس کا آغاز دونو ں ملکوں میں مضبوط تعلقات کی مثال ہے۔

    ترجمان برٹش ایئر ویز کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹ فلائٹس سے ہزاروں مسافر مستفید ہوں گے۔

     واضح رہے کہ  امریکا ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی جانب سے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے تحت پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا گیا تھا۔

    حکومت کی جانب سے متعدد پائلٹس کو جعلی لائسنس پر معطل کیا جاچکا ہے جبکہ فہرست میں موجود کئی پائلٹس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے پی آئی اے میں پائلٹس کے جعلی لائسنس کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد سے غیرملکی ایئرلائن کی جانب سے پی آئی اے پائلٹس کی وضاحت طلب کی گئی تھیں۔