Tag: British Airways flights

  • ’7 گھنٹے میں لندن سے اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کو 18 سے 20 گھنٹے لگیں گے‘

    ’7 گھنٹے میں لندن سے اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کو 18 سے 20 گھنٹے لگیں گے‘

    لندن: رکن برطانوی پارلیمنٹ ناز شاہ نے برٹش ایئر ویز کا فلائٹ آپریشن معطل ہونے پر کہا ہے کہ 7 گھنٹے میں لندن سے اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کو اب 18 سے 20 گھنٹے لگیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برٹش ایئر ویز نے پاکستان کے لیے 15 سے 30 جون تک فلائٹ آپریشن معطلی کا اعلان کر دیا ہے، برٹش ایئر ویز کا کہنا تھا کہ فلائٹ معطلی کا فیصلہ آپریشن وجوہ کی بنا پر کیا گیا۔

    رکن برطانوی پارلیمنٹ ناز شاہ نے اس پر ایئر لائن کے سی ای او کو خط لکھ کر متوجہ کیا ہے کہ برٹش ایئر ویز کے اس اقدام سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    انھوں نے خط میں لکھا کہ جو مسافر لندن سے 7 گھنٹے میں اسلام آباد پہنچ جاتے تھے، اب وہ اس فیصلے کی وجہ سے 18 سے 20 گھنٹوں میں پہنچیں گے۔

    اسلام آباد : برٹش ایئرویز کی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

    ناز شاہ نے برٹش ایئر ویز سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقہ انتخاب میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے، ان میں برٹش ایئر ویز کے اعلان کے بعد بے چینی پائی جا رہی ہے۔

  • کورونا کی تیسری لہر: سول ایوی ایشن کا برٹش ایئرویز کو مزید پروازوں کی اجازت دینے سے انکار

    کورونا کی تیسری لہر: سول ایوی ایشن کا برٹش ایئرویز کو مزید پروازوں کی اجازت دینے سے انکار

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن کورونا صورتحال کے پیش نظر برٹش ایئرویز کی مزید پروازوں کی درخواست کو التوا میں ڈال دیا ، برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے اپنی مزید 10پروازوں کی اجازت طلب کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن نے ایس اوپیز پر مزیداحتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے برطانوی ائیرلائن کی مزید پروازوں کی اجازت نہیں دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برٹش ایئرویز ویز کی مزید پروازوں کی درخواست کو التوا میں ڈال دیا گیا، برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے اپنی مزید 10پروازوں کی اجازت طلب کی تھی، 7پروازیں برطانیہ سے اسلام آباد کیلئے اور 3 برطانیہ سے لاہور کیلئے تھیں۔

    ذرائع کے مطابق سی اے اے نے ایوی ایشن ڈویژن کو صورتحال سے آگاہ کردیا، احتیاطی تدابیر کو مؤثر بنانے کا مقصد کورونا پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

    یاد رہے کوروناکی تیسری لہرکاموجب بننے والےبرطانیہ نےپاکستان کو ہی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا تھا، جس کے بعد 9اپریل سےپاکستان سے برطانیہ آنےوالوں کو10دن ہوٹل قرنطینہ کرناہوگا۔

    ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات مسافر خود ادا کرے گا ، مسافر کو ہوٹل قرنطینہ کے تقریباً 1700 پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔