Tag: British Airways

  • پائلٹ کی غلطی : برٹش ایئر ویز کا طیارہ کسی اور ایئر پورٹ پر اتر گیا، مسافر پریشان

    پائلٹ کی غلطی : برٹش ایئر ویز کا طیارہ کسی اور ایئر پورٹ پر اتر گیا، مسافر پریشان

    ایڈنبرا : برٹش ائیرویز کی پرواز کو جانا کہیں اور تھا پہنچ گئی کہیں اور، پائلٹ نے ڈسل ڈرف جانے والی پرواز کی ایڈنبرا میں لینڈنگ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ایئر لائن برٹش ائیرویز کے ذریعے ڈسل ڈرف جانے والے مسافر اس وقت حیران رہ گئے جب پائلٹ کی جانب سے ان کو بتایا گیا کہ وہ ایڈنبرا پہنچ گئے ہیں۔

    فلائٹ پلان میں غلطی سے لینڈنگ سٹی ایڈنبرا درج تھا جس کی وجہ سے پائلٹ کو بھی پتہ نہ چلا، سوا گھنٹے کی فلائٹ میں کسی مسافر کو غلط سمت کا شبہ تک نہ ہوا۔

    پرواز اترنے کے بعد ایٖڈنبرا میں خوش آمدید کےاعلان پر مسافر حیران رہ گئے، پائلٹ کا اعلان بھی مذاق کے طور پر لیا گیا، برٹش ایئرویز نے پرواز کے تمام مسافروں سے معذرت کی ہے۔

  • رواں سال جون سے برٹش ایئر ویز اسلام آباد سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی، برٹش ہائی کمشنر

    رواں سال جون سے برٹش ایئر ویز اسلام آباد سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی، برٹش ہائی کمشنر

    اسلام آباد : برٹش ہائی کمشنر نے سیکرٹری ایوی ایشن کو خط میں کہا ہے کہ رواں سال جون سے برٹش ایئر ویز اسلام آباد سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق برٹش ہائی کمشنرنے سیکرٹری ایوی ایشن کو خط لکھا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ اور پُرامن ملک ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات کیے، پاکستان میں برٹش ائرویز کا آپریشن دس سال سے بند تھا۔

    خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ رواں ماہ برٹش ائیر ویز کا تین رکنی وفد انتیس اور تیس جنوری کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گا، وفد میں برٹش ائر ویز کے دنیا بھر کے ایئرپورٹس کے ہیڈ پال کونٹری، ایڈوائزر برٹش ائر ویز ڈیوڈ کریگ اور ڈائریکٹر سیفٹی جوہن مانکس شامل ہیں۔

    برٹش ہائی کمشنر نے خط میں مزید بتایا کہ رواں سال جون سے برٹش ایئرویز اسلام آباد سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی۔

    چند روز قبل برٹش ایئرویز نے پاکستان سے فضائی آپریشن سے پہلے سیکیورٹی چیک کی شرائط رکھ دی تھیں جبکہ برطانوی ہائی کمیشن نے سیکٹری ایوی ایشن ڈویژن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو تین رکنی وفد کی آمد اور بریفنگ سے متعلق خط لکھا تھا۔

    مزید پڑھیں : برٹش ایئر ویز نے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے سے پہلے شرائط رکھ دیں

    برطانوی وفد کے پاکستان آنے کا مقصد فضائی آپریشن کے ساتھ سیفٹی اور سیکیوریٹی اقدامات پر مکمل تسلی کرنا ہے۔

    یاد رہے دسمبر میں برٹش ایئر ویز نے 10 سال بعد پاکستان سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ سال جون سے فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا، برٹش ایئر ویز ہفتے میں 3 فلائٹ آپریٹ کرے گی۔

    خیال رہے برٹش ایئر ویز نے 10 سال قبل 2008 میں پاکستان میں اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔

  • برٹش ایئر ویز پاکستان کے لئے فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے

    برٹش ایئر ویز پاکستان کے لئے فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے

    کراچی : برطانوی ہائی کمیشن نے سیکٹری ایوی ایشن ڈویژن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فضائی آپریشن کیلئے برٹش ائیر کا تین رکنی وفد پا کستان کا دورہ کر ے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تین رکنی وفد نیو اسلام آباد ایر پورٹ کا دورہ کر ے گا۔

    برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے معاملات میں کافی بہتری آئی ہے، برٹش ایئر ویز کا تین رکنی وفد پاکستان کا دورہ اور حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

    برٹش ایئر ویز مکمل اعتماد کے ساتھ اپنا پاکستان کے لئے فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے برٹش ایئر ویز کے وفد کی سربراہی ورلڈ وائڈ ایئر پورٹس ہیڈ پال کاونٹری کریں گے۔

    برٹش ایئر ویز کی تین رکنی ٹیم میں انٹر نیشنل رسک ایڈوائزر ڈیوڈ کریچ اور ڈائریکٹر سیفٹی اینڈ سیکیریٹی جان مونکس بھی ہوں گے، برٹش ایئر ویز کی ٹیم کے پاکستان آنے کا مقصد سیکیوریٹی اور سیفٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔

    رواں ماہ کی 29 اور 30 جنوری کو برطانوی ٹیم نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا دو روزہ دورہ کرے گی، برطانوی وفد کے پاکستان آنے کا مقصد فضائی آپریشن کے ساتھ سیفٹی اور سیکیوریٹی اقدامات پر مکمل تسلی کرنا ہے۔

  • برٹش ایئر ویز نے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے سے پہلے شرائط رکھ دیں

    برٹش ایئر ویز نے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے سے پہلے شرائط رکھ دیں

    کراچی : برٹش ایئرویز نے پاکستان سے فضائی آپریشن سے پہلے سیکیوریٹی چیک کی شرائط رکھ دی اور رواں سال جون میں برٹش ایئرویز کی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے پاکستان سے فضائی آپریشن سے پہلے سیکیورٹی  چیک کی شرائط رکھ دی اور رواں سال جون میں برٹش ایئرویزکی پروازیں شروع کرنےکافیصلہ کرلیا ہے، پاکستان اور لندن کے درمیان براہ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

    برٹش ایئرویز نےنیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے دورے کی درخواست کر دی ہے جبکہ برطانوی ہائی کمیشن نے سیکٹری ایوی ایشن ڈویژن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو تین رکنی وفد کی آمد اور بریفنگ سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔

    برٹش ایئرویز کی نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے دورے کی درخواست

    برطانوی سفارتخانے نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی معاملات میں بہتری آئی ہے، برٹش ایئر ویز مکمل اعتماد کے ساتھ اپنا پاکستان کے لئے فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے، برطانوی وفد کے پاکستان آنے کا مقصد فضائی آپریشن کے ساتھ سیفٹی اور سیکیوریٹی اقدامات پر مکمل تسلی کرنا ہے۔

    برٹش ایئر ویز کا تین رکنی وفد پاکستان کا دورہ اور حکام سے ملاقاتیں بھی کی کرے گا، وفد کی سربراہی ورلڈ وائڈ ایئر پورٹس ہیڈ پال کاونٹری کریں گے جبکہ تین رکنی ٹیم میں انٹر نیشنل رسک ایڈوائزر ڈیوڈ کریچ اور ڈائریکٹر سیفٹی اینڈ سیکیریٹی جان مونکس بھی ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کے لیے برٹش ایئر ویز کی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

    رواں ماہ کی 29 اور 30 جنوری کو برطانوی ٹیم نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا دو روزہ دورہ کرے گی، ٹیم کے پاکستان آنے کا مقصد سیکیوریٹی اور سیفٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔

    یاد رہے دسمبر میں برٹش ایئر ویز نے 10 سال بعد پاکستان سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ سال جون سے فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا، برٹش ایئر ویز ہفتے میں 3 فلائٹ آپریٹ کرے گی۔

    خیال رہے برٹش ایئر ویز نے 10 سال قبل 2008 میں پاکستان میں اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔

  • برطانیہ کا پاکستان کے لیے برٹش ایئر ویز کی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

    برطانیہ کا پاکستان کے لیے برٹش ایئر ویز کی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: برطانیہ نے 10 سال بعد پاکستان سے برٹش ایئر ویز کی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ برٹش ایئر ویز نے 10 سال قبل 2008 میں پاکستان میں اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی سفارتی حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ برٹش ایئر ویز پاکستان سے دوبارہ پروازیں شروع کر رہا ہے۔

    برطانوی سفارتی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کی بحالی خوش آئند ہے، آئندہ سال جون سے فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ برٹش ایئر ویز ہفتے میں 3 فلائٹ آپریٹ کرے گی۔

    سفارتی حکام کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ڈیڑھ ملین لوگوں کی جڑیں پاکستان میں ہیں۔ پاک فوج اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں اور وزارت اطلاعات کو مبارکباد دیتا ہوں، فرانس کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری مثبت کردی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ جو اقدامات ہو رہے ہیں اس سے پاکستان میں سیاحت میں اضافہ ہوگا۔ برطانوی حکام کی جانب سے پاکستان کے لیے مثبت رویے پر شکر گزار ہیں۔ برٹش ایئر ویز کی واپسی میں زلفی بخاری کا اہم کردار ہے۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، خوشی ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پروازیں بحال کرنے پر برٹش ایئر ویز کے شکر گزار ہیں۔

    دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے بھی سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے برٹش ایئر ویز کی پروازیں بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز کی دہائیوں پر مبنی جدوجہد رنگ لانے لگی۔ پاکستان میں امن اور استحکام آرہا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے پر برٹش ایئر ویز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • برٹش ایئرویز کے لاکھوں مسافروں کا ڈیٹا چوری

    برٹش ایئرویز کے لاکھوں مسافروں کا ڈیٹا چوری

    لندن: برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز کے لاکھوں مسافروں کا ذاتی ڈیٹا نامعلوم ہیکرز نے چوری کرلیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برٹش ایئرویز کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کے ذریعے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہیکرز نے تقریباً چار لاکھ مسافروں کا ذاتی ڈیٹا چوری کرلیا۔

    برطانوی فضائی کمپنی کے مطابق ہیکرز نے متاثرہ مسافروں کے اکاؤنٹس سے رہائشی پتہ، ای میلز، کریڈٹ کارڈ نمبر اور سیکیورٹی کوڈز سمیت دیگر معلومات چرائی ہیں۔

    برٹش ایئرویز کے چیف نے مسافروں کا ڈیٹا چوری ہونے پر اسے کمپنی کی کوتاہی قرار دیتے ہوئے متاثرین سے معافی مانگی ہے، الیکس کروز کا کہنا ہے کہ وہ ڈیٹا چوری ہونے پرمسافروں سے معذرت کرتے ہیں۔

    برطانوی فضائی کمپنی نے ڈیٹا چوری کے متاثرین کو معاملے سے آگاہ کرتے ہوئے متعلقہ بینکوں، کریڈٹ کارڈز فراہم کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام کی تجاویز پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    ترجمان برطانوی انفارمیشن کمشنر کا کہنا ہے کہ مسافروں کے ڈیٹا چوری ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ متاثرین کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایت پرعمل کریں۔