Tag: british citizen

  • برطانوی شہری اپنے ائیر پوڈز کی تلاش میں پاکستان پہنچ گیا

    برطانوی شہری اپنے ائیر پوڈز کی تلاش میں پاکستان پہنچ گیا

    جہلم: انگلینڈ کا شہری اپنے ائیر پوڈز کی تلاش میں پاکستان پہنچ گیا، دبئی میں کلیننگ سروس عملے کے بھارتی رکن نے ایئرپوڈ چرائے تھے۔

    تفصیلات کے مطاق انگلینڈ کا شہری اپنے ائیر پوڈز کی تلاش میں پاکستان کے شہر جہلم پہنچ گیا، بھارتی عملے نے ائیرپوڈز چرا کر پاکستانی شہری کو فروخت کیے تھے۔

    دبئی میں کلیننگ سروس عملے کے بھارتی رکن نے ایئرپوڈز چرائے تھے، بعدازاں بھارتی شہری نے جہلم کے رہائشی کو ائیرپوڈز  فروخت کیے تھے۔

    ڈی پی او جہلم نے بتایا کہ انگلینڈ کے شہری مائلس نے ایکس پر میسج کیا کہ میرے ائیر پوڈز کی لوکیشن پاکستان آ رہی ہے، جہلم پولیس نے مائلس سے بذریعہ  رابطہ کرکے ائیر پوڈز تلاش کیے۔ ائیر پوڈز خریدار نے چوری شدہ ہونے کی اطلاع پر خود پولیس کے حوالے  کیے۔

    برطانوی شہری مائلس نے بتایا کہ ائیر پوڈز خریدنے والا پاکستانی بے قصور ہے قانونی کارروائی نہیں بنتی، ائیر پوڈز کی پاکستانی قیمت 60 ہزار روپے ہے، ائیر پوڈ موبائل سے کنیکٹ تھے اس لیے لوکیشن کا پتہ چلتا رہا۔

    واضح رہے کہ مائلس مشہور یوٹیوبر اور نایاب اشیا کا کاروبار کرتا ہے۔

  • یو اے ای : برطانوی شہری اچانک راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

    یو اے ای : برطانوی شہری اچانک راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

    یو اے ای : برطانوی شہری نے متحدہ عرب امارات میں دبئی ڈیوٹی فری کی قرعہ اندازی میں 10لاکھ ڈالر جیت لیے، شہری نے ڈی ڈی ایف سے ٹکٹ لیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شخص نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے خریدی گئی لاٹری سے دس لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم جیت کر اپنے نام کرلی۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والی قرعہ اندازی میں لاٹری کی رقم جیتنے والا شخص برطانیہ کا رہائشی ہے۔

    جس نے پہلی مرتبہ اپنی قسمت آزمانے کے لیے دبئی کے مشہور لکی ڈرا کا ٹکٹ خریدا تھا تاہم ایک ہی دفاع میں قسمت کی دیوی نے ان پر نظر کرم کرلی۔

    امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں مقیم67سالہ کیتھ آئی کا ٹکٹ نمبر1157اور ڈرا سیریز میں370 سے لیا گیا تھا، مذکورہ ٹکٹ کیتھ آئی نے13ستمبر کو آن لائن خریدا تھا۔

    دبئی ڈیوٹی فری (ڈی ڈی ایف) ڈرا میں باقاعدہ حصہ لینے والے کیتھ آئی اپنی فتح کی خبر سن کر خود پر قابو نہ رکھ سکا اور خوشی سے چلانے لگا، اس نے بتایا کہ اس کے والد اس وقت فرانس میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

    کیتھ آئی کا کہنا تھا کہ اس رقم کو حاصل کرنے کے بعد میں اب اپنے خاندان کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کرسکوں گا اور اپنا لائف اسٹائل تبدیل کروں گا۔

  • دبئی: پولیس افسران پر تشدد کرنے کے جرم میں برطانوی سیاح کو سزا

    دبئی: پولیس افسران پر تشدد کرنے کے جرم میں برطانوی سیاح کو سزا

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے برطانوی سیاح کو شراب پینے، دو پولیس افسران پر تشدد کرنے اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے جرم میں سزا سناتے ہوئے ٹرائل پر جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سیاحت کی غرض سے آنے والے برطانوی سیاح کو پولیس افسران پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے الزام ثابت ہونے پر سیاح کو ٹرائل پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ دبئ میں سیاحت کے لیے آنے والے 29 سالہ برطانوی شخص نے نشے کی حالت میں پولیس افسران کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق 29 سالہ برطانوی شہری نے شراب پی کر ہوٹل میں غیر اخلاقی حرکات انجام دیں، ٹیلی فون اور آگ بجانے کے آلے کو نقصان پہنچایا، پولیس افسران کی جانب سے روکنے پر پولیس افسران کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے گرفتار کرنے والی خاتون پولیس سارجنٹ کا موبائل فون بھی توڑا تھا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا بھی تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گرفتار برطانوی شخص نے عدالت میں خود پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔

    عدالت نے برطانوی شخص پر الزام ثابت ہونے پر بغیر لائسنس کے شراب پینے، خاتون پولیس افسر پر تشدد کرنے اور پولیس کار کو نقصان پہنچانے کے جرم میں سزا سناتے ہوئے ٹرائل پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو رواں برس 6 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • برطانوی پارلیمنٹ پر مودی مخالف نعرے کی ویڈیو پراجیکشن

    برطانوی پارلیمنٹ پر مودی مخالف نعرے کی ویڈیو پراجیکشن

    لندن: گجرات میں ہونے والے ہندو مسلم فسادات کے 13 سال گزرنے کے بعد بھی متاثرین کے لواحقین اس وقت کے وزیراعلیٰ گجرات اور آج کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو معاف کرنے کے لئے تیارنہیں ہیں۔

    گجرات ہنگاموں میں مارے جانے والے تین برطانوی شہریوں کے اہل خانہ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے برطانیہ دورے پراپنے شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

    اپنا احتجاج رجسٹرکرانے کے لئے متاثرہ خاندانوں نے برطانوی پارلیمنٹ پرایک تصویرپراجیکٹر کےذریعے نشر کی جس پربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی آمد کے خلاف نعرہ درج تھا۔

    یہ تصویرساڑھے سات منٹ تک بارطانوی پارلیمنٹ کی عمارت پر پراجیکٹ کی جاتی رہی تاہم اس کے بعد مظاہرین کو روک دیا گیا۔

    واضح رہے کہ سعید داؤد، شکیل داؤد اورمحمد اسوت نامی برطانوی شہریوں کو بھارت میں ایک ہائی وے پرزندہ جلادیا گیا تھا اوربرطانوی حکومت کبھی بھی ان کے لئے انصاف حاصل نہیں کرپائی تھی۔