Tag: British Council

  • برٹش کونسل کی جانب سے کراچی میں انٹرپینورشپ پروگرام کا انعقاد

    برٹش کونسل کی جانب سے کراچی میں انٹرپینورشپ پروگرام کا انعقاد

    کراچی: برٹش کونسل کی جانب سے کراچی کے نجی اسکولوں کے طلباء کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے انٹر پینور شپ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

    برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن مس ایلن برنس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام طالب علم جو اس تقریب کا حصہ ہیں، ان طلباء کو اس پروگرام کے ذریعے کم عمری میں معاشرے کا کارآمد حصہ بنانا ہے۔

    ایلن برنس کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کے 28 شہروں میں یہ پروگرام کامیابی سے جاری ہے، انٹر پینور شپ پروگرام نوجوانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

    اس موقع پر طلباء و طالبات کو معاونت فراہم کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے گروپ ڈسکشن کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جہاں طلباء کی جانب سے مختلف شعبوں میں روزگار کے حوالے سے پروجیکٹ پیش کیے گئے۔

    تقریب میں کامن ویلتھ کلاس اسٹوری پر نجی اسکول کی طالبہ حرا تنویر کو ایوارڈ دیا گیا، ویلتھ گروپ کی تقریبات میں 52 رکن ممالک میں جاری ہیں جبکہ 22 اپریل کو دنیا بھر میں کامن ویلتھ ڈے منایا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دماغی امراض کی آگاہی کے لیے برٹش کونسل کے زیر اہتمام پروگرام

    دماغی امراض کی آگاہی کے لیے برٹش کونسل کے زیر اہتمام پروگرام

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں برٹش کونسل کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں دماغی امراض کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

    یہ پروگرام برٹش کونسل اور ایک مقامی اسکول کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں ہر عمر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    مزید پڑھیں: ذہنی الجھنوں کا شکار افراد کو مدد کی ضرورت

    پروگرام میں ماہرین دماغی امراض نے شرکت کی اور شرکا کو مختلف ذہنی پیچیدگیوں، ان کی علامات اور علاج کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

    اس دوران شرکا سے مختلف سرگرمیوں جیسے مراقبے اور آرٹ تھراپی میں حصہ لینے کے لیے کہا گیا جس کے بعد کئی افراد نے خود کو لاحق ذہنی مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔

    خیال رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر تیسرا شخص ڈپریشن اور بے چینی کا شکار ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں دماغی امراض کی اس شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق دماغی امراض کی سب سے عام قسم ڈپریشن ہے جو دنیا بھر میں 30 کروڑ افراد کو اپنا نشانہ بنائے ہوئے ہے۔

    دماغ کے بارے میں مزید مضامین پڑھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔