Tag: British family

  • پاکستانی نژاد برطانوی فیملی سے ڈاکوؤں نے ہزاروں پاؤنڈز لوٹ لیے

    پاکستانی نژاد برطانوی فیملی سے ڈاکوؤں نے ہزاروں پاؤنڈز لوٹ لیے

    راولپنڈی: پاکستانی نژاد برطانوی فیملی سے راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے 2400 پاؤنڈز اور 10 تولے سونا لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے اپنے آبائی علاقے گوجر خان جانے والی ایک فیملی سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر غیر ملکی کرنسی اور سونا لوٹ لیا۔

    متاثرہ فیملی کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے ان سے گن پوائنٹ پر 2400 پاؤنڈز اور دس تولے زیور اور پاسپورٹ چھینا، ڈاکوؤں نے قیمتی موبائل فونز، گھڑیاں اور دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔

    تھانہ گوجر خان پولیس نے متاثرہ فیملی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • بچی اسکول سے واپس کیوں نہیں پہنچی؟ گھر والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

    بچی اسکول سے واپس کیوں نہیں پہنچی؟ گھر والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

    لندن : برطانیہ میں 14سالہ طالبہ اسکول سے واپس نہیں لوٹی، بچی کے ایل خانہ گزشتہ تین روز سے پریشان ہیں لیکن بچی کی تاحال کوئی خبر نہ مل سکی۔

    برطانیہ کا ایک خاندان تین دن قبل لندن سے لاپتہ ہو جانے والی اپنی 14 سالہ بیٹی سے متعلق معلومات کی تلاش میں ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق حفیظہ جمعرات کو اپنے اسکول جانے کے بعد گھر واپس نہیں آئی۔ اس کے اہل خانہ نے بتایا کہ اس نے اس دن کلاسوں میں شرکت کی لیکن یہ معلوم نہیں کہ اس کے بعد کیا ہوا۔

    حفیظہ حجاب پہنتی ہے اور اسے آخری بار اسکول یونیفارم میں ملبوس دیکھا گیا تھا جس میں کالی جیکٹ اور جوتے تھے۔

    اس کے بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حفیظہ! اگر آپ یہ پڑھ رہی ہیں تو براہ کرم گھر واپس آئیں۔ اگر کسی وجہ سے آپ ایسا نہیں کر سکتیں یا کوئی چیز آپ کو واپسی سے روک رہی ہے تو براہ کرم ہمیں یا پولیس کو کال کریں یا پیغام بھیجیں تاکہ ہم آپ کو گھر لانے میں مدد کرسکیں۔

    حفیظہ کے بھائی نے مزید کہا کہ ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں اور ہمارے دل و دماغ اس وقت تک آرام نہیں کرسکیں گے جب تک کہ آپ محفوظ طریقے سے ہمارے پاس واپس نہ آجائیں۔

    اہل خانہ کو خدشہ ہے کہ حفیظہ جو اس سے قبل ذہنی صحت کے مسائل سے نمٹ چکی ہے، شاید کسی نے اسے کوئی لالچ دیا ہو۔