Tag: british high comissioner

  • تھامس ڈریو پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرتعینات

    تھامس ڈریو پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرتعینات

    لندن: تھامس ڈریو سی ایم جی کو پاکستان میں موجودہ برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی جگہ ہائی کمشنرتعینات کردیا گیا ہے۔

    برطانوی دفترِ خارجہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تھامس ڈریو پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔

    اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موجودہ ہائی کمشنرفلپ بارٹن کو موجودہ سفارتی ذمہ داری کے بجائے دیگر سفارتی ذمہ داریاں تفویض کی جارہی ہیں۔

    برطانوی دفترِخارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تھامس ڈریو آئندہ سال پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    یاد رہے کہ تھامس ڈریو 2006 سے 2008 تک برطانیہ کے سیاسی قونصل کی حیثیت سے اسلام آباد میں اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

  • الطاف حسین وطن آکر الزامات کا دفاع کریں،اراکین اسمبلی

    الطاف حسین وطن آکر الزامات کا دفاع کریں،اراکین اسمبلی

    اسلام آباد : ارکان پارلیمنٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان آکر اپنے خلاف الزامات کا دفاع کریں۔

    تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف بر طانوی ہائی کمشنر کو ثبوت فراہم کرنے اور حکومت پاکستان کی طرف سے تشویش کا اظہار کرنے کے عمل کامختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے خیر مقدم کیاہے ۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں جو بھی ملوث ہو اسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔ جبکہ بعض ارکان پارلیمنٹ نے الطاف حسین کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان آکر اپنی بے گناہی ثابت کریں۔

    ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے مقدمے کا فیصلہ پاکستانی سیاست پر دور رس اثرات مرتب کرے گا۔

    اس موقع پر پیپلز پارٹی کےرہنماء سعید غنی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی یا کسی جرم میں الطاف حسین یا میں سعید غنی ہی کیوں نہ ملوث ہوں سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہئیے۔

  • حکومت نے’الطاف حسین‘کے خلاف ثبوت برطانیہ کے حوالے کردئیے

    حکومت نے’الطاف حسین‘کے خلاف ثبوت برطانیہ کے حوالے کردئیے

    اسلام آباد: وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف ثبوت اوردیگر تفصیلات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کردیں۔

    ذرائع کے مطابق چوہدری نثاراوربرطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی ملاقات بدھ کے روز پنجاب ہاؤس میں ہوئی۔

    ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے رینجرز کی جانب سے متحدہ کے قائد کے خلاف رینجرز کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی کی نقل ، ایم کیو ایم کی متنازعہ سرگرمیوں پر رینجرز کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ اور ایم کیو ایم کے مرکز اور الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو پرچھاپے کے دوران برآمد کیا گیا اسلحہ اور مفرور افراد کی گرفتاری تفصیلات پرمبنی مکمل رپورٹ فلپ بارٹن کے حوالے کی گئیں۔


    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف سول لائن تھانے میں مقدمہ درج


    واضح رہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کا معاہدہ موجود ہے اوراسی معاہدے کی بناءپر پاکستانی حکومت کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا۔

    چوہدری نثار علی خان نے حکومتی موْف کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ’’برطانوی شہری پاکستان میں نقصِ امن کی سرگرمیوں میں ملوث ہے‘‘۔

    یہاں پر یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ وفاقی وزیر اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات غیررسمی تھی اور اسی لئے فلپ بارٹن کو وزارتِ داخلہ کے بجائے پنجاب ہاؤس میں طلب کیا گیا۔


    ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپ


    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف کی جانے والی حالیہ کاروائیوں نے کراچی کی معیشت پر بھی اثر ڈالا ہے اوربدھ کے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً ایک ہزار پوائنٹ کی تاریخی مندی دیکھی گئی ہے۔