Tag: British media

  • بورس جانسن نے سائنسدانوں کی وارننگ کو نظر انداز کیا، برطانوی میڈیا

    بورس جانسن نے سائنسدانوں کی وارننگ کو نظر انداز کیا، برطانوی میڈیا

    لندن : برطانوی میڈیا نے ملک کی تشویشناک صورتحال پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ بورس جانسن نے سائنسدانوں کی وارننگ کو نظر انداز کیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ بھی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہوچکی ہے، ملک کی تشویشناک صورتحال پر برطانوی میڈیا نے تحقیقات رپورٹ جاری کردی۔

    برطانوی میڈیا نے تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم ابتداء میں کوبرا میٹنگز میں شریک ہی نہیں ہوئے، بورسن جانسن 5 اہم میٹنگز میں غیر حاضر رہے۔

    بورس جانسن نے مارچ سے میٹنگز میں شرکت کرنا شروع کی اگر فروری میں ہی سنجیدگی دکھائی جاتی تو ہزاروں جانیں چائی جاسکتی تھی، حکومت ابتدائی دنوں میں کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کے خطرے کا تدارک کرنے میں ناکام رہی۔

    میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سائنسدانوں کی وارننگ کو کیوں نظر انداز کیا گیا، ابتدائی 5 ہفتوں میں غیر سنجیدگی کی انکوائری ضرور ہوگی اور لاک ڈاؤن لگانے میں بھی تاخیر کی انکوائری ضرور ہوگی۔

    میڈیا نے تحقیقات رپورٹ میں سوال اٹھایا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروس کو بروقت تیار کیوں نہ کیا گیا، 24 جنوری کو برطانوی وزیر صحت نے دعویٰ کیا تھا کہ برطانیہ کو کم خطرہ ہے جبکہ برطانیہ وبا کا مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہی نہیں تھا۔3

    خیال رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 596 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 60 تک پہنچ گئی ہے اور مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

  • بورس جانسن کو اب بھی تیز بخار ہے، برطانوی میڈیا

    بورس جانسن کو اب بھی تیز بخار ہے، برطانوی میڈیا

    لندن : برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا وزیر اعظم بورس جانسن کو تاحال تیز بخار ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار ہزار چار سو پچاس افراد میں جان لیوا وبا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 38 ہزار 168 تک پہنچ گئی۔

    انہی ہزاروں مریضوں میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی شامل ہیں، برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بورس جانسن کرونا وائرس باعث آئسولیشن میں ہیں۔

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قوم کے نام پیغام میں کہا تھا کہ خدارا گھر سے باہرمت نکلیں، ویک اینڈ پر موسم اچھا ہوگا، مگر کروناوائرس کے باعث باہر نکلنے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔

    ان کا کہنا تھا کرونا کی ایک علامت بخار اب بھی مجھ میں موجود ہے، ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق بخار ختم ہونے تک آئسولیشن میں رہوں گے، شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

    برطانوی وزیراعظم کب تک آئسولیشن میں رہیں گے؟ بتا دیا

    دو روز قبل ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں برطانوی وزیر اعظم نے ملک میں کرونا وائرس سے بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کرونا وائرس کے بڑی تعداد میں نئے کیسز سے افسردہ ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

  • سعودی عرب میں قیدیوں کو جسمانی و ذہنی تشدد کا سامنا، برطانوی میڈیا

    سعودی عرب میں قیدیوں کو جسمانی و ذہنی تشدد کا سامنا، برطانوی میڈیا

    ریاض : برطانوی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ ’سعودی عرب کے سیاسی قیدیوں کو دوران حراست جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے‘۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے دی گارجین ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے حکام شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیے گئے دو سو سے زائد افرادکی گرفتاری کے حکم نامے کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی جیلوں میں قید افراد کو جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنانے کے طبی معائنے کی رپورٹ شاہ سلمان کو پیش کی جائے گی۔

    برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ رپورٹ دیکھنے کے بعد امکان ہے کہ شاہ سلمان جسمانی تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جسمانی و ذہنی تشدد کا شکار 60 سے زائد قیدیوں کے طبی معائنے کا حکم شاہ سلمان کی جانب سے دیا گیا تھا۔

    اخبار کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے قیدیوں کے طبی معائنے پر اعتراض کیا گیا تھا لیکن شاہی عدالت نے پھر بھی طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیلوں میں قید افراد شدید طبی مسائل کا شکار ہیں اور قیدیوں کو غذائی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

    گزشتہ دو برسوں سے سعودی عرب سے متعلق رپورٹس موصول ہوتی رہی ہیں جس میں سیاسی قیدیوں، سماجی کارکنوں کو ماورائے قانون گرفتار کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : سعودیہ میں قید خواتین رضاکاروں کو جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    خیال رہے کہ رواں برس جنوری کے اختتام پر برطانیہ کی انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب سے متعلق اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا تھا کہ ریاست سعودی عرب کے صوبے جدہ کی دھابن جیل میں قید انسانی حقوق کی عملبرداروں کو دوران حراست جنسی زیادتی، تشدد اور دیگر ہولناک زیادتیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : سعودیہ میں‌ قید خواتین رضاکاروں کی پہلی مرتبہ عدالت میں پیشی

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے انسانی حقوق کی علمبردار متعدد خواتین کو ایک برس قبل سعودی حکومت کے خلاف اور خواتین کی آزادی کےلیے آواز اٹھانے پر گرفتار کیا تھا جن میں سے دس رضاکار خواتین کو 13 مارچ عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔