Tag: british scientist

  • کورونا ویکسین سب پر اثر کرے گی یا نہیں، برطانوی سائنسدان کا خدشہ

    کورونا ویکسین سب پر اثر کرے گی یا نہیں، برطانوی سائنسدان کا خدشہ

    لندن : برطانیہ کی ویکسین ٹاسک فورس چیف نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کورونا ویکسین سب پر اثرانداز نہ ہو، یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ ویکسین بن بھی پائے گی یا نہیں۔

    ٹاسک فورس چیف کیٹ بنگھم نے کہا کہ فی الحال تو ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ ویکسین کب تک بنے گی یا یہ کہ کبھی بن بھی پائے گی یا نہیں، ہمیں ضرورت سے زیادہ خوش فہمی میں پڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نجات پانے کے لیے پوری دنیا کو ویکسین کا شدت سے انتظار ہے اس سلسلے میں سائنسدان بھی دن رات اپنی تگ و دو میں لگے ہوئے ہپں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ا س سلسلے میں برطانیہ کی ویکسین ٹاسک فورس چیف کیٹ بنگم نے یہ کہہ کر سب کو حیرت اور مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے کہ ممکن ہے کورونا ویکسین سبھی عمر کے لوگوں پر اثرانداز نہ ہو۔

    انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پہلے مرحلہ میں جو ویکسین لوگوں تک پہنچے گی وہ مکمل پرفیکٹ نہیں ہوگی، اس میں خامیاں ہوں گی اور ہوسکتا ہے کہ یہ سبھی لوگوں کے لیے کارگر ثابت نہ ہو۔

    دوسری جانب آکسفورڈ ایسٹراجینیکا ویکسین نے گزشتہ منگل کو کہا تھا کہ ابتدائی نتائج میں ان کی ویکسین بزرگوں پر بھی اثر دکھا رہی ہے جو خوشی کی بات ہے۔

    لینسٹ جنرل سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پہلی جنریشن کی ویکسین میں یقیناً کچھ خامیاں ہوں گی، ہمیں اس بات کے لیے تیار رہنا چاہیے کہ یہ ویکسین علامتوں کو گھٹانے کے معاملے میں بھی شاید ہر عمر کے لوگوں کے لیے کارگر ثابت نہ ہو۔

    کیٹ کے مطابق65 سال سے زیادہ کی عمر کے اشخاص کے لیے ابھی پرفیکٹ ویکسین کا انتظار اور طویل ہوسکتا ہے۔
    آکسفورڈ یونیورسٹی نے منگل کو بتایا کہ ٹیسٹنگ کے لیے جن لوگوں کو بھی اس کی کورونا ویکسین کی خوراک دی گئی ہے، ان میں مضبوط قوت مدافعت پیدا ہوئی ہے۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ کی دوا کمپنی ایسٹراجنیکا کے ساتھ مل کر کورونا ویکسین تیار کر رہی ہے حالانکہ ٹیسٹنگ کے شروعاتی نتائج کو آفیشیل طور پر ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو پولارڈ نے حال ہی میں ایک ریسرچ کانفرنس میں کہا کہ مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

  • گولی روکنے والی جیلی کی ایجاد

    گولی روکنے والی جیلی کی ایجاد

    سائنسدانوں نے ایسی جیلی ایجاد کرلی ہے،  جو بندوق سے نکلنے والی گولی انسانی جسم کےآر پار ہونے سے روک سکتی ہے۔

    برطانوی سائنس دانوں نے ایک ایسا مواد ایجاد کیا ہے، جو دیکھنے میں جیلی کی مانند ہے لیکن یہ گولی روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    اس جیلی کو ڈی تھرٹی کا نام دیا گیا ہے۔ جیسے ہی گولی اسے چھوتی ہے یہ فوراً ٹھوس شکل اختیار کرلیتا ہے۔ دفاعی نکتہ نگاہ سے اسے ایک حیرت انگیز ایجاد قرار دیا جارہا ہے۔

  • لندن: فضاء میں اڑان بھرنے والی ہاؤر بائیک کی تیاری جاری

    لندن: فضاء میں اڑان بھرنے والی ہاؤر بائیک کی تیاری جاری

    لندن : ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم پیش رفت ہوئی، بائیک اب زمین پر ہی نہیں فضاء میں بھی اڑان بھرسکیں گی۔

    زمین پر موٹرسائیکل دوڑانے کا زمانہ پرانا ہوگیا کیونکہ اب برطانوی کمپنی مولی ایرون ٹکس ہیلی کاپٹر سے مشابہ ایسی بائیک کی تیاری میں مصروف ہے، جو زمین کے بجائے فضاء میں اڑان بھرے گی۔

    جدید ٹیکنالوجی سے بنائے جانے والی ہاؤر بائیک کو کواڈ کاپٹر کا نام دیا گیا ہے ۔

    بائیک کے ڈیزائنر کرس مولی کا کہنا ہے کہ کواڈ کاپٹر کی آزمائشی پرواز جاری ہیں، جسے فی الحال ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جارہا ہے، تاہم جلد ہی حتمی آزمائش کے بعد ہاؤر بائیک کو اس کا سوار ہی فضاء میں لے کر اڑان بھرے گا، سائنسدانوں ہاؤر بائیک ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔