Tag: British Security Agency

  • پی آئی اے مسافروں کو دور جدید کی سفری سہولیات فراہم کررہا ہے، ایئر مارشل ارشد ملک

    پی آئی اے مسافروں کو دور جدید کی سفری سہولیات فراہم کررہا ہے، ایئر مارشل ارشد ملک

    کراچی : پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو دور جدید کے مطابق فضائی سفر کو محفوظ اور سفری سہولیات فراہم کررہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کے وفد نے کراچی میں پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک سے ملاقات کی۔

    ائیر مارشل ارشد ملک نے برطانوی وفد کو پی آئی اے کے آپریشنل جدید بورڈنگ سسٹم اور بوئنگ 777 طیاروں کی اپ گریڈنگ سے متعلق بریفنگ دی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو دور جدید کے مطابق فضائی سفر کو محفوظ اور سفری سہولیات فراہم کررہا ہے، برطانیہ کی جانب سے ائیرپورٹس کیلئے جدید ایکسپلوسیو ڈیٹیکٹر دینے پر تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سے برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی تمام پروازوں کے مسافروں ان کے سامان، اسکریننگ اور کارگو میں جانے والے سامان کو بھی مکمل اسکینگ کے ساتھ پروازوں کو روانہ کیا جاتا ہے۔

    ملاقات میں برطانوی سیکیورٹی ایجنسی کے وفد کے شرکاء نے پی آئی کی برطانیہ جانے والی پروازوں کی جانچ اور سیکیورٹی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکساتانی ائیرپورٹس پر جدید مشینری کی تنصیب اور سیکیورٹی انتظامات بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہیں۔

  • برطانوی سیکیورٹی ایجنسی کل سے پی آئی اے پروازوں کی جانچ پڑتال کرے گی

    برطانوی سیکیورٹی ایجنسی کل سے پی آئی اے پروازوں کی جانچ پڑتال کرے گی

    کراچی : برطانوی سیکیورٹی ایجنسی 5 روزہ دورے پر کل کراچی پہنچے گی، برطانوی ٹیم کراچی سے لندن جانے والی پی آئی اے کی براہ راست پرواز پی کے787 کی جانچ اور سکیورٹی سے متعلق جائزہ لینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی سیکیورٹی ایجنسی 5 روزہ دورے پر جمعہ کو کراچی پہنچے رہی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ٹیم کراچی سے لندن جانے والی پی آئی اے کی براہ راست پرواز پی کے787 کی جانچ پڑتال اور سیکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لے گی۔

    برطانوی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے وفد کا مقصد کراچی سے براہ راست برطانیہ جانے والی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچنا ہے۔

    برطانوی سیکیورٹی ڈی ایف ٹی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ سرچ بیگجز کاؤنٹر کا جائزہ لے گی اور مسافروں اور ان کے سامان کی کس طرح سے اسکریننگ کی جا تی ہے کے عمل اور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے نصب آلات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر ائیر پورٹ مینجر برطانوی وفد کو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اقدامات سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے،

    برطانوی ٹیم کو کراچی سے براہ راست لندن جانے والی پرواز وں کے معائنہ کے ساتھ جہاز اور کارگو ایریا کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ برطانوی سیکیورٹی ٹیم کا یہ دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل برطانوی ٹیم نے رواں سال اگست میں کراچی ائیر پورٹ کا دورہ کیا تھا، برطانوی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے دورے کا مقصد مسافروں کی سیفٹی اور فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

  • پروازوں کی سیکیورٹی جانچنے کیلئے برطانوی ایجنسی کا وفد پاکستان آئے گا

    پروازوں کی سیکیورٹی جانچنے کیلئے برطانوی ایجنسی کا وفد پاکستان آئے گا

    کراچی : برطانوی سیکیورٹی ایجنسی 3 روزہ دورے پر 8 دسمبر کو کراچی پہنچے گی، برطانوی ٹیم کراچی سے لندن جانے والی پی آئی اے کی براہ راست پرواز پی کے787 کی جانچ اور سکیورٹی سے متعلق جائزہ لینا ہے۔

    برطانوی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کا وفد کراچی سے براہ راست برطانیہ جانے والی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچ کرنا ہے، برطانوی سیکیورٹی ڈی ایف ٹی8 دسمبر ہفتے کو پاکستان پہنچے گی۔

    برطانوی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کرے گا، برطانوی سیکیورٹی ڈی ایف ٹی کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ سرچ بیگجز کاؤنٹر کا دورہ کرے گی اور مسافر اور ان کے سامان کی کس طرح سے اسکرینگ کی جاتی ہے اس عمل کا بھی جائزہ لے گی۔

    سی اے اے حکام برطانوی وفد کو ایئرپورٹ اور سیکورٹی سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے، برطانوی وفد کراچی ایئر پورٹ پر مسافروں کے سامان، اسکریننگ اور دیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ کرے گا۔

    برطانوی سیکیورٹی وفد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے نصب آلات کا جائزہ بھی لے گا، برطانوی ٹیم کو کراچی سے براہ راست لندن جانے والی پرواز وں کے معائنہ کے ساتھ جہاز کارگو ایریا کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔

    برطانوی سیکیورٹی ٹیم کا یہ دوسرا دورہ ہے، پہلے برطانوی ٹیم نے اگست میں کراچی ائیر پورٹ کا دورہ کیا تھا، برطانوی سیکیورٹی ایجنسی چار روزہ دورے کے بعد بدھ کو واپس روانہ ہوجائے گی۔

    برطا نوی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے دورے کا مقصد مسافروں کی سیفٹی اور فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے عمل کو مزید موٹر بنا نا ہے۔

  • براہ راست پروازیں : برطانوی سیکیورٹی ایجنسی کے وفد نے کراچی ایئر پورٹ کا دورہ کیا

    براہ راست پروازیں : برطانوی سیکیورٹی ایجنسی کے وفد نے کراچی ایئر پورٹ کا دورہ کیا

    کراچی : برطانوی سیکیورٹی ایجنسی کا وفد تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا، برطانوی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے وفد کے دورے کا مقصد کراچی سے براہ راست برطانیہ جانے والی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی سیکیورٹی ڈی ایف ٹی نے کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا، برطانوی سیکیورٹی ڈی ایف ٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ سرچ بیگجز کاؤنٹر کا بھی دورہ کیا۔

    اس موقع پر سی اے اے حکام نے برطانوی وفد کو ایئرپورٹ سے متعلق بریفنگ بھی دی، برطانوی وفد نے مسافروں کے سامان، اسکریننگ اور دیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ پڑتال کی۔

    برطانوی وفد کو اے ایس ایف حکام نے مسافروں کے سامان اور ان کی اسکریننگ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا،اس کے علاوہ برطانوی سیکیورٹی وفد نے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے نصب آلات کا جائزہ بھی لیا۔

    بعد ازاں اے ایس ایف نے برطانوی سیکیورٹی وفد کو ایئرپورٹ پر فل باڈی اسکینر مشین کے بارے میں بھی بریفنگ دی، اے ایس ایف نے وفد کو بتایا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی فل باڈی اسکریننگ بھی کی جاتی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی سیکیورٹی ٹیم کے دورے کا مقصد مستقبل میں برٹش ایئرویز کی کراچی سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے بھی جانچ کرنا ہے۔