Tag: Brooklyn

  • نیویارک میں ’محمد علی جناح‘ کے نام سے منسوب سڑک کا افتتاح

    نیویارک میں ’محمد علی جناح‘ کے نام سے منسوب سڑک کا افتتاح

    واشنگٹن : امریکی حکام نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نام منسوب نیویارک کی اہم ترین شاہراہ کا افتتاح کردیا۔

    تفصلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک کی سٹی کونسل نے قائد اعظم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک قرار داد کے تحت بروکلین ٹاؤن کی کونی آئی لینڈ شاہراہ کے ایک حصّے کا نام ’محمد علی جناح وے‘ رکھ دیا ہے جو پاکستانیوں کے لیے ایک اعزاز ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بروکلین ٹاؤن کونی آئی لینڈ کی شاہراہ کو قائد اعظم کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ گزشتہ برس دسمبر میں کیا گیا تھا جس کا افتتاح اب کیا گیا ہے۔

    محمد علی جناح وے کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی عوام کے علاوہ امریکی شہری بھی موجود تھے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی نیویارک میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ تھے۔

    نعیم اقبال چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افتتاح کی تقریب میں پاکستانی اور امریکی عوام کی موجودگی دونوں ملکوں کی عوام کے رابطوں اور اتحاد و اتفاق کی عکاسی کرتی ہے۔

    پاکستانی برادری کےلیے کام کرنے والی تنظیم ’پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن صدر وکیل احمد کا کہنا تھا کہ ’لٹل پاکستان‘ کے نام سے مشہور کونی آئی لینڈ کو قائداعظم کے نام منسوب کرکے سٹی کونسل نے ہمارے دیرینہ مطالبے کو پورا کیا ہے۔

    تقریب میں موجود سٹی کونسل کے رکن جمانے ولیمز کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ’محمد علی جناح وے‘ کی افتتاحی تقریب موقع پر موجود ہوں۔

    جمانے ولیمز نے کہا کہ مجھے اس بات کا علم ہے کہ’پاکستانی عوام نائن الیون کے بعد سے مشکلات کا شکار ہے‘ لیکن پاکستانی قوم مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد ایسے مقام پر پہنچ گئی ہے کہ سٹی کونسل نے ان کے بانی کے اعزاز میں ان کے نام سے شاہراہ منسوب کردی۔

    یاد رہے کہ نیویارک کی سٹی کونسل میں رکن ’جمانے ولیمز‘ نے 25 دسمبر کو قائد اعظم کی سالگرہ کے موقع پر قرار داد پیش کی گئی تھی جسے اکثریت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔

  • نیویارک میں ’محمد علی جناح‘ کے نام سے سڑک منسوب

    نیویارک میں ’محمد علی جناح‘ کے نام سے سڑک منسوب

    واشنگٹن : امریکی حکام نے نیویارک کی اہم ترین شاہراہ کے ایک حصّے کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کردیا۔

    تفصلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک کی سٹی کونسل نے قائد اعظم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک قرار داد کے تحت بروکلین ٹاؤن کی کونی آئی لینڈ شاہراہ کے ایک حصّے کا نام ’محمد علی جناح وے‘ رکھ دیا ہے جو پاکستانیوں کے ایک اعزاز کی بات ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیویارک کی سٹی کونسل میں رکن ’جمانے ولیمز‘ نے 25 دسمبر کو قائد اعظم کی سالگرہ کے موقع پر قرار داد پیش کی گئی تھی جسے اکثریت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانی امریکین یوتھ آرگنائزیشن کے صدر وکیل احمد کا کہنا تھا کہ سٹی کونسل نے جو قرار داد منظور کرکے ہمارے دیرینہ مطالبے کو پورا کیا ہے۔

    وکیل احمد نے کہا کہ مصروف ترین شاہراہ کا نام قائداعظم سے منسوب کرنا امریکی حکام کی جانب سے ہمارے اور پاکستان میں مقیم افراد کے لیے ایک تحفہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم طویل عرصے سے نیویارک میں مقیم پاکستانی برادری کی پہنچان کےلیے کام کررہے تھے۔

    خیال رہے کہ کونی آئی لینڈ کے ارد گرد کے پاکستانی نژاد امریکی بڑی تعداد میں مقہم ہیں جس کے باعث اردگرد کے علاقوں کو ’لٹل پاکستان‘ کے نام سے مشہور ہے۔

    مزید پڑھیں : اسپین کی اسٹریٹ محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب

    وکیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ ’محمد علی جناح وے‘ کا باقاعدہ افتتاح آئندہ ماہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ 25 دسمبر1876ء کو سندھ کے موجودہ دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

    قائد اعظم محمد علی جناح نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882ء میں کیا اور سنہ 1893 اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں سے آپ نے 1896ء میں بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آگئے۔

  • نیویارک کی سڑکوں پر کچرا اٹھانے والی لڑکی کی مقابلہ حسن میں شرکت

    نیویارک کی سڑکوں پر کچرا اٹھانے والی لڑکی کی مقابلہ حسن میں شرکت

    نیویارک: سڑکوں پر جھاڑوں لگانے اور کچرا اٹھانے والی بیوٹی کوئین نے مقابلہ حسن میں شرکت کر کے فیشن انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے علاقہ بروکلین سے تعلق رکھنے والی تئیس سالہ نکول نے مقابلہ حسن میں شریک درجنوں لڑکیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رننر اپ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔

    نکول ڈوز کے مطابق انہوں نے سلور اسکرین کی چمکدار دنیا کے بجائے کچرے کے کاروبار کو بطور کیرئر اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ گندا کام ہے، لیکن مجھے فرق نہیں پڑتا، میں وہاں سے باہر نکلنا چاہتی ہوں تاکہ کچھ مختلف کرسکوں۔

    ڈوز اپنے یونٹ میں صرف ایک واحد عورت ہےاور اپنے والد کےنقش قدم پر چلی، جنہوں نے حفظان صحت کے شعبے میں تقریبا 20 سال تک کام کیا ۔

    نکول کا کہنا ہے کہ دنیا ان کے اس فیصلے سے حیران ہے لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں اپنے فیصلے پر کوئی شرمندگی نہیں کیوں کے محنت میں ہی عظمت ہے۔

    اگر آپ کو نکول کے ساتھ سیلفی یا آٹو گراف لینا ہے تو اس کے لیے کسی اپائنٹمنٹ کی ضرورت نہیں ، بیوٹی کوئن تو نیویارک کی سڑکوں پر جھاڑوں لگاتے اور کچرا اٹھاتے ہی نظر آ جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نیویارک : بروکلین کے مکان میں آتشزدگی ، 7 بچےجل کر ہلاک

    نیویارک : بروکلین کے مکان میں آتشزدگی ، 7 بچےجل کر ہلاک

    نیو یارک: بروکلین کے علاقے میں واقع ایک گھر میں رات گئے لگنے والی آگ نے سات بچوں کی جان لے لی، آگ بجھانے کے کام میں سو سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔

    بروکلین میں واقع مکان میں لگنے والی آگ اتنی خوفناک تھی کہ ماں اپنے بچوں کو گھر سےنکال نہ پائی، اسکی بڑی بیٹی نےاپنی جان خود ہی بچائی،اس دوران ماں بیٹی بری طرح جھلس گئیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا گیا ۔

     آتشزدگی سے جل کر مرنے والے بچوں کی عمریں پانچ سے پندرہ سال کے درمیان ہیں،فائر فائٹرز باورچی خانے سے شروع ہونے والی آگ بجھاتے ہوئے گھر کے پچھلے میں دوسری منزل پر بنے کمروں تک پہنچے تو تمام بچے جل کر ہلاک ہو چکے تھے۔