Tag: brother-in-law

  • کراچی : دیور نے بیوہ بھابھی کو گولیاں مار دیں

    کراچی : دیور نے بیوہ بھابھی کو گولیاں مار دیں

    کراچی : جائیداد کے تنازع پر دیور  نے اپنی غیر ملکی بیوہ بھابھی کو دو گولیاں مار دیں، خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر15 ملت گارڈن کے قریب جائیداد کے تنازع پر گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ سے ایک غیر ملکی خاتون زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی فلپائنی خاتون نے کراچی میں ناصر نامی شخص سے شادی کی تھی۔

    پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر ناصر کا انتقال ہوچکا ہے، جس کے بعد غیر ملکی خاتون اپنا حصہ لینے سسرال آئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں تلخ کلامی اور جھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے اپنی بھابھی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون کو 2 گولیاں لگیں جبکہ ملزم دانش فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

  • معزول صدر عمر البشیر کے ایک بہنوئی اور دو سابق نائبین کو گرفتار لیا گیا

    معزول صدر عمر البشیر کے ایک بہنوئی اور دو سابق نائبین کو گرفتار لیا گیا

    خرطوم : سوڈان میں حکام کی جانب سے سابق حکومت کی قیادت اور اہم شخصیات کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں معزول صدر عمر البشیر کے ایک بہنوئی اور دو سابق نائبین کوگرفتار لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افریقی ملک سوڈان میں ایک ہفتے کے قبل 30 سال پرانی حکومت کا عوامی احتجاج کے نیتجے میں خاتمہ ہوا تھا جس کے بعد فوج نے سابق صدر عمر البشیر کو گرفتار کرکے ان کے قریبی ساتھیوں و عزیزوں کی گرفتاری بھی شروع کردی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے نائبین حسبو محمد عبد الرحمن اور محمد عثمان ہیں۔

    سابق حکومت کی قیادت اس وقت کوبر جیل میں موجود ہے جہاں ان افراد کو انفرادی سیل میں نہیں بلکہ عام قیدیوں کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

    باوثوق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جیل میں سے زیادہ شخصیات موجود ہیں۔ ان میں عمر البشیر کی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کے علاوہ سابق حکومت میں ایگزیکٹو پوسٹ پر رہنے والے افراد بھی شامل ہیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کا سیاسی اور اقتصادی کردار رہا۔

    یاد رہے کہ سوڈان کے سابق صدر عمر البشیر کو گزشتہ ہفتے خرطوم کے نواحی علاقے بحری میں واقع کوبر جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی نے جیل کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ البشیر شدید سیکورٹی کے تحت ایک انفرادی سیل میں زیر حراست ہیں۔ سوڈان میں جنرل پراسیکیوشن نے عمر البشیر کے خلاف منی لانڈرنگ اور بھاری رقوم قبضے میں رکھنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

    مزید پڑھیں : سوڈان : فوجی کونسل کے سربراہ نے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا

    خیال رہے کہ سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ و وزیر دفاع عود بن عوف نے سابق آمر عمر البشیر کا تختہ الٹنے کے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا، عود ابن عوف نے اپنے فیصلے کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا۔

    فوجی کونسل کے سربراہ عود بن عوف نے لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح عبدالرحمان برہان کو اپنا جانشین نامزد کردیا، فوج کا کہنا ہے کہ 2 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد انتخابات کرائے گی۔

    مزید پڑھیں : سوڈان میں مارشل لاء نافذ، ملک چلانے کے لیے عبوری کونسل تشکیل، صدرگرفتار

    یاد رہے کہ سوڈانی عوام گزشتہ تین مہینوں نے صدر عمر البشیر کے خلاف مظاہرے کررہے تھے جو آج رنگ لے آئے اور صدر عمر حسن البشیر صدارت سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوج نے گرفتار کرکے نظر بند کردیا تھا اور وہ تاحال نظر بند ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوج نے ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے جنرل عود بن عوف کی سربراہی میں ایک عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے، جنرل عود سبک دوش ہونے والے صدر عمر البشیر کے نائب اول اور سوڈان کے وزیر دفاع ہیں۔

  • پنجاب: سفاک دیور نے مطلقہ بھابھی کا گلا کاٹ دیا، ملزم گرفتار

    پنجاب: سفاک دیور نے مطلقہ بھابھی کا گلا کاٹ دیا، ملزم گرفتار

    لیاقت پور: پنجاب میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ جہاں سفاک دیور نے تیز دھار آلے سے مطلقہ بھابھی کا گلا کاٹ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں بے رحم دیور نے مطلقہ بھابھی کی جان لے لی، تیز دھار آلے سے گلا کاٹ ڈالا۔

    رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں دیورنے دن دہاڑے گھر میں گھس کر مطلقہ بھابھی کا گلا کاٹ دیا، ماں کو بچانے کی کوشش میں کم سن بچی کی انگلی کٹ گئی۔

    پولیس کے مطابق 45 سالہ مطلقہ خاتون منزہ بی بی اپنی دو کمسن بچیوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھی، گذشتہ روز دن کے وقت اس کا دیور محمدارشد قوم بپڑ اپنی بہن نسیم بی بی زوجہ قطب الدین کے ہمراہ اُس کے گھر آیا اور اچانک تیز دھار چھری سے منزہ بی بی پر حملہ کردیا۔

    شور سن کر ساتھ والے کمرے میں موجود منزہ بی بی کی دس سالہ بیٹی نور فاطمہ نے ماں کو بچانے کی کوشش کی مگر اس دوران ملزم نے منزہ بی بی کے گلے پر چھری پھیر دی۔

    بچانے کی کوشش میں کم سن بچی کی انگلی بھی چھری لگنے سے کٹ گئی، بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کے دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں تھیں تاہم وہ اپنی دو چھوٹی بیٹیوں کے ہمراہ کرایہ کے چوبارہ پر رہائش پذیر تھی۔

    ملزم ارشد کو پولیس نے موقع واردات سے گرفتار کرلیا، اطلاع ملتے ہی تھانہ لیاقت پور پولیس اور ریسکیو 1122موقع پر پہنچے اور مقتولہ کی نعش کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچی کی مرہم پٹی کی۔

  • سری دیوی کبھی امراض قلب میں مبتلا نہیں رہیں، سنجے کپور

    سری دیوی کبھی امراض قلب میں مبتلا نہیں رہیں، سنجے کپور

    ممبئی: دبئی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرجانے والی بھارتی فلموں کی مشہور اداکارہ سری دیوی کے قریبی عزیز سنجے کپور نے کہا ہے کہ وہ کبھی دل کے عارضے میں مبتلا نہیں رہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا، بھارتی اداکار اور سری دیوی کے قریبی عزیز سنجے کپور کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے کبھی نہیں کہا کہ انہیں دل کا عارضہ لاحق ہے، اور نہ ہی اس سے قبل ایسی کوئی شکایت تھی۔

    بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جب اداکارہ کا انتقال ہوا اس وقت وہ دبئی کے مقامی ہوٹل کے روم میں تھیں، اچانک اس موت کے بعد پورا خاندان گہرے صدمے کا شکار ہے۔

    خیال رہے سری دیوی گذشتہ دنوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی کی تقریب کے سلسلے میں دبئی کے مقامی ہوٹل میں مقیم تھیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

    سری دیوی کی زندگی کی آخری ویڈیو

    یاد رہے کہ مقبول اداکارہ نے تامل، تیلگو، ملیالم اور ہندی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ وہ نوے کی دہائی میں اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں۔انہیں بالی ووڈ انڈسٹری میں پہلی خاتون سپراسٹار بھی تصور کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے انڈیا سینما کو یکسر بدل دیا جس کے بعد انہیں دو ہزار تیرہ میں بھارت کے چوتھے بڑے شہری ایوارڈ پدم شری سے بھی نوازا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔