Tag: BROTHER KILLED SISTER

  • بھائی نے بہن کو قتل کرکے گھر میں‌ دفنا دیا

    بھائی نے بہن کو قتل کرکے گھر میں‌ دفنا دیا

    سرگودھا: پنجاب کے شہر سرگودھا میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں سفاک بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے خاتون کی لاش گھر سے برآمد کرلی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی وسیم احمد نے تھانہ صدر پولیس کو اپنی بیوی نگہت پروین کی گمشدگی کی درخواست درج کروائی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش بھائی عبداللہ پر شک ہوا تو اسے شامل تفتیش کرلیا جس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

    مزید پڑھیں: ناشتے میں چائے نہ دینے پر بھائی نے بہن کی جان لے لی

    پولیس کے مطابق نگہت پروین کے بھائی عبداللہ ہاشم نے بتایا کہ اس کی بہن گزشتہ 8 برسوں سے ان کی بدنامی کا باعث بن رہی تھی کیونکہ وہ اب تک اپنی پسند کی6شادیاں کرچکی تھی جس کی وجہ سے گاؤں کے لوگ بھی اس کی بہن کے کردار کی وجہ سے ان سب کو اچھا نہیں سمجھتے تھے۔

    ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ بہن کے کردار پر شک تھا اس لیے غیرت کے نام پر اسے قتل کیا، پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر کمرے سے قبر کھود کر خاتون کی لاش برآمد کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کو عدالت میں پیش کرکے مزید ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

  • غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

    غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

    فیصل آباد : بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا جبکہ لاش کو تلاش کرنے کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے یوسف آباد میں بھائی ظہیر عباس نے غیرت کے نام پر تین روز قبل اپنی 15 سالا بہن رابعہ کو قتل کردیا اور لاش کو بوری میں بند کرکے نہر میں پھینک دیا۔

    پولیس کے مطابق دوران ملزم ظہیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم نے دوران تفتیش قبول کیا ہے کہ اس نے اپنی بہن کو قتل کیا، پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر بھی اہل خانہ کی مدعیت میں درج کرلی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے لاش کو تلاش کرنے کا عمل جاری ہے۔


    مزید پڑھیں : گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو زہر دیدیا


    یاد رہے چند روز قبل غیرت کے نام پر بھائی نے سسرالیوں کیساتھ ملکر بہن کو زہر دیدیا ، لڑکی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، لڑکی کی پانچ روز قبل شادی ہوئی تھی۔

    ثمینہ بی بی کے بھائی سجاول نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس کو اپنی بہن کے کردار پر شک تھا، جس وجہ سے اس نے اپنی بہن کو زہریلی گولیاں کھلادیں۔

    اد رہے ملک بھر میں غیرت کے نام پر عورتوں کو قتل کیا جاتا ہے، گزشتہ برس کراچی کے علاقے سائٹ میں ایک بھائی نے صرف شک کی بنیاد پر بہن کو چھریوں کے وار سے قتل کرکے اُس کی لاش کو گلی میں رکھ کر ویڈیو بنوائی تھی۔

  • گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو زہر دیدیا

    گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو زہر دیدیا

    گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر بھائی نے سسرالیوں کیساتھ ملکر بہن کو زہر دیدیا ، لڑکی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،لڑکی کی پانچ روز قبل شادی ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ فتومنڈ میں غیرت کے نام پر بھائی نے سسرالیوں کے ساتھ مل کر بہن کو زیلی گولیاں کھلادیں، جس سے ثمینہ بی بی کی حالت تشویشناک ہوگئی، لڑکی کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداددی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق ثمینہ بی بی کی پانچ روز قبل ثاقب سے شادی ہوئی تھی لیکن اس کے بھائی کو اس پر شک تھا، جس کی رنجش پر ثمینہ کے بھائی سجاول نے اپنی بہن کو زہر دے دیا۔


    مزید پڑھیں : گوجرانوالہ:باپ نےغیرت کےنام پر بیٹی کوموت کےگھاٹ اتار دیا


    پولیس نے ملزم سجاول کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ثمینہ بی بی کے بھائی سجاول نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس کو اپنی بہن کے کردار پر شک تھا، جس وجہ سے اس نے اپنی بہن کو زہریلی گولیاں کھلادیں۔

  • ووٹ ڈالنے کےجرم میں بھائی نے بڑی بہن کو قتل کردیا

    ووٹ ڈالنے کےجرم میں بھائی نے بڑی بہن کو قتل کردیا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بھائی نے بہن کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی پاداش میں قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد کے مغرب میں واقعہ ٹیکسلا میں پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق 20 سالہ دانش علی نے منع کرنے کے باوجود ووٹ ڈالنے پراپنی 32 سالہ بہن آصف نورین جو کہ ایک اسکول ٹیچرتھی گولی مار کرقتل کردیا۔

    قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کی ہے کہ دانش نے اپنی بہن کو گولی ماری جس کے سبب وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی بہن کوقتل کرکے دانش فرارہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں عورتوں کے ووٹ ڈالنے کا تناسب انتہائی کم ہے تاہم ووٹ ڈالنے پرخواتین کو قتل کرنے کے واقعات شاذونادرہی پیش آتے ہیں۔