Tag: brothers

  • والد اور بہنوئی کی سالگرہ کی تقریب سے سوناکشی کے بھائی پھر غائب

    والد اور بہنوئی کی سالگرہ کی تقریب سے سوناکشی کے بھائی پھر غائب

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کے بھائیوں نے ایک بار پھر والد اور بہنوئی کے اہم تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی حال ہی میں اپنی زندگی کے دو سب سے اہم مرد اپنے والد شتروگھن سنہا اور شوہر ظہیر اقبال کے لیے مشترکہ سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا۔

    سوناکشی سنہا نے اس سالگرہ کی تقریب میں قریبی لوگوں کو مدعو کررکھا تھا جس میں مشہور اداکارہ ریکھا شامل تھیں لیکن اس تقریب سے سوناکشی کے بھائیوں لَو اور خوش سنہا غائب تھے۔

    سوناکشی کے بھائیوں نے شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟

    سوناکشی نے اپنی یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس تقریب کی جھلکیاں دکھائی گئیں، ویڈیو میں محبت، خوشیوں اور خوشگوار لمحات کو قید کیا گیا۔

    واضح رہے کہ شتروگھن سنہا نے 9 دسمبر 2024 کو اپنی 79ویں سالگرہ منائی جبکہ ظہیر اقبال نے 10 دسمبر کو اپنی 36ویں سالگرہ کا جشن منایا تھا۔

  • کرن جوہر نے 2 معروف اداکاراؤں کے بارے میں کیا انکشاف کیا؟

    کرن جوہر نے 2 معروف اداکاراؤں کے بارے میں کیا انکشاف کیا؟

    معروف بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے مشہور اور متنازعہ پروگرام کافی ود کرن میں انکشاف کیا کہ سارہ علی خان اور جھانوی کپور 2 بھائیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی تھیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کافی ود کرن کے میزبان کرن جوہر نے بالی ووڈ اداکارہ جھانوی اور سارہ علی کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔

    حال ہی میں کافی ود کرن کے ساتویں سیزن کی ایک قسط میں جھانوی کپور اور سارہ علی خان نے بھی شرکت کی، کرن جوہر نے بتایا کہ دونوں اداکارائیں کسی زمانے میں 2 بھائیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی تھیں۔

    یہ سنتے ہی جھانوی اور سارہ دونوں ہی حیرت زدہ رہ گئیں، انہوں نے پوچھا کہ کیا ہم یہ بات سرعام کریں گے؟

    تاہم اس سوال کے بعد اداکارہ سارہ نے جھانوی سے پوچھا کہ کیا انہیں معلوم تھا کرن پروگرام میں ایسی بات کرنے والے ہیں، جس کے بعد جھانوی نے کہا کہ نہیں، انہیں نہیں پتہ تھا۔

    کرن جوہر نے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب تھا کہ پہلے کسی وقت میں آپ دونوں نے دو بھائیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم تینوں میں یہ مشترکہ بات ہے کہ وہ دونوں پہلے میری ہی بلڈنگ میں رہتے تھے۔

    تاہم اس انکشاف کے بات لوگوں کی جانب سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شاید وہ دونوں بھائی ویر پہاڑیا اور شیکھر پہاڑیا ہیں جو مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ سشیل کمار شندے کے نواسے ہیں۔

  • خواجہ سعدرفیق اورسلمان رفیق کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آگئیں

    خواجہ سعدرفیق اورسلمان رفیق کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آگئیں

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری کی وجوہات منظر عام پر آگئیں ، نیب کا کہنا ہے کہ خواجہ سعدرفیق نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور شواہد کو ٹمپر کرنے کی کوشش بھی کی ، دونوں نےاپنےساتھیوں سےمل کرعوام کودھوکادیااوررقم بٹوری۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آگئیں، نیب کا کہنا ہے کہ سعدرفیق نے اہلیہ،سلمان رفیق، ندیم ضیا، قیصر امین سے مل کر ایئرا یونیو سوسائٹی بنائی ، بعد ازاں ایئرا یونیو سوسائٹی کا نام تبدیل کرکے پیراگون رکھ لیا گیا۔

    [bs-quote quote=”خواجہ سعدرفیق نےاپنےاختیارات کاغلط استعمال اور شواہدکوٹمپرکرنےکی کوشش بھی کی ” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    نیب نے الزام لگایاہے کہ خواجہ برادران نےاپنےساتھیوں سےمل کرعوام کو دھوکا دیا اور رقم  بٹوری، سعدرفیق اورسلمان رفیق پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی سے فوائد حاصل کرتے رہے، خواجہ برادران کے نام پیراگون میں 40کنال اراضی موجود ہے۔

    نیب کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ سعدرفیق نےاپنےاختیارات کاغلط استعمال کیا اور شواہدکوٹمپرکرنےکی کوشش بھی کی جبکہ غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹی کی تشہیر کرکے عوام سےاربوں روپے بٹورے۔

    مزید پڑھیں : نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو حراست میں لے لیا

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے خواجہ برادران کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کیلئے لاہور آفس میں منتقل کردیا ہے۔

    سماعت میں وکلا صفائی نے دلائل میں کہا آج تک پیراگون کےساتھ ان کےموکلوں کاکوئی تعلق سامنےنہیں آیا،ایک ایک پیسہ قانونی ہے، جس پر نیب کےوکلا نے کہا سعد رفیق اور سلمان رفیق تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے گرفتاری کے بغیر تفتیش مکمل نہیں کر پائیں گے۔

    واضح رہے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔

    بعد ازاں خواجہ برادران سے  الگ الگ قومی احتساب بیورو (نیب) کے افسران نے کی ایک گھنٹے پوچھ گچھ کی تھی، جس دوران وہ افسران کو مطمئن نہیں کرسکے تھے۔

    خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کی تھی، خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں مطلوب تھے۔

  • گوجرانوالہ: اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دو بھائیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دو بھائیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: ماڈل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علاقہ غیر سے اسمگل ہونے والے اسلحےکی بھاری کھیپ پکڑتے ہوئے دو بھائیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ غیر سے تین افراد اسلحے کی بھاری کھیپ لے کر گوجرانوالہ لارہے ہیں، جس پر مقامی پولیس نے بس اسٹینڈ کے اردگرد پولیس اہلکار تعینات کر کے چیکنگ کا عمل شروع کردیا تھا۔

    پڑھیں:  مختلف شہروں میں کومبنگ آپریشن، متعدد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

    پولیس اہلکاروں نے بس کے اسٹینڈ پر پہنچتے ہی کامیاب کارروائی کی اور تین ملزمان کو حراست میں لے کر اُن سے اسلحے کی کھیپ برآمد کرلی جس میں 41 رائفلز، 30 پسٹلز اور 30 ہزار گولیاں شامل ہیں۔

    پولیس افسران نے گرفتار ملزمان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان میں دو سگے بھائی نجیب اللہ، کلیم اللہ  اور تیسرا شخص ہارون کو گرفتار کیا گیاہے جن کا تعلق کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل سے ہے۔ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے کر تینوں ملزمان سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

     

  • کراچی : ایک گھنٹے میں فائرنگ کے متعدد واقعات 2 سگے بھائی جاں بحق

    کراچی : ایک گھنٹے میں فائرنگ کے متعدد واقعات 2 سگے بھائی جاں بحق

    کراچی: ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا ایک واقعہ کورنگی صنعتی ایریا میں ویٹا چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں ملزمان کی جانب سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں ہوگئے، ایس پی اورنگی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسلح ملزمان مقتول کے بیٹے کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد بابر اور شاہد کے نام سے کی گئی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق مقتول محمد بابر متحدہ قومی موومنٹ یوسی 31 کا کارکن تھا۔

    فائرنگ کا دوسرا واقعہ لانڈھی 89 کے قریب پیش آیا جہاں ملسح موٹر سائیکل سوار نے نجی ٹی وی کے دو کارکنان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں حاکم خان اور یوسف خان زخمی ہوئے ، دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اسپتال حکام نے حاکم خان کی گردن میں گولی لگنے کے باعث حالت تشیویشناک بتائی ہے تاہم یوسف خان کی ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نجی ٹی وی کی گاڑی پر فائرنگ اور کارکنان کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس پی کو جائے وقوعہ پہنچنے اور ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

    فائرنگ کا تیسرا واقعہ شیرشاہ کاکا ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس اور ڈاکو کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی غلام یاسین اور پولیس کانسٹیبل بنارس زخمی ہوئے تاہم مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوا جبکہ دیگر 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

     

  • اکشے کمار نے کرینہ کے لئے سدھارت کو دھمکی دے دی

    اکشے کمار نے کرینہ کے لئے سدھارت کو دھمکی دے دی

    اکشے کمارنے سدھارت ملہورترا کو کرینہ کپور کے حوالے سے دوستانہ وارننگ دے دی۔

    اکشے کمار، سدھارت ملہوترا اور جیکولن فرنینڈز کی آنے والی فلم ’برادرز‘ کے آج کل ہر جگہ چرچے ہیں اور کرینہ کپور بھی اس میں ایک گانے ’’میرانام ہے میری‘ میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

    اکشے، جیکولن اور سدھارت ان دنوں اپنی فلم کی پروموشن میں مشغول ہیں اور اسی دوران ایک صحافی نے فلم میں کرینہ کپور کے آئٹم سانگ کے حوالےسے سدھارت سے سوال کرلیا۔

    سوال کے جواب میں سدھارت کا کہنا تھا کہ’’ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں اور ان کی ایک مسکراہٹ پر تڑپ کر رہ جاتا ہوں بلکہ میں تو ان کا غلام ہوں‘‘۔

    اس پر اکشے کمار نے موقع غنیمت جانتے ہوئے سدھارت کو’سیف علی خان‘کے حوالے سے محفوظ فاصلے پر رہنے کی کی تنبیہہ کردی۔ جیکولن اس مذا ق کو نہیں سمجھ پائیں جس پر اکشے کا کہنا تھا کہ ہم انہیں یہ لطیفہ لکھ کردیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیکولن اس کو گھر لے جائیں گی، پڑھیں گی اس پر غور کریں گی اور صبح ان کی سمجھ آئے گا کہ اس کا مطلب کیا تھا۔

    brothersbrothers
    سدھارت ملہوترا اس سے قبل بھی کترینہ کیف کے حوالے سے متنازعہ بیان دے چکے ہیں جسے کترینہ نے سخت ناپسند کیا تھا۔

    brothers