Tag: brown strowman

  • ڈبلیو ڈبلیو ای، تین دوست پھر اکٹھے ہوگئے

    ڈبلیو ڈبلیو ای، تین دوست پھر اکٹھے ہوگئے

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کے پرانے دوست سیتھ رولنز، رومن رینز اور ڈین ایمبروز پھر اکٹھے ہوگئے اور اب وہ رنگ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای میں دی شیلڈ کے نام سے گروپ ایک بار پھر متحد ہوگیا ہے جس میں ڈین ایمبروز، سیتھ رولنز اور رومن رینز شامل ہیں۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای را کے ایک میچ میں جب رومن رینز، دی مز سے مقابلہ کررہے تھے اور جیت کے انتہائی قریب تھے تب شیمس اور سیزارو نے مداخلت کی اور تینوں ریسلرز دی مز، شیمس اور سیزارو نے رومن رینز کی خوب دھلائی کی۔

    رومن رینز جب اپنے روم میں واپس گئے تو سیتھ رولنز اور ڈین ایمبروز بھی ان سے ملاقات کے لیے آئے جس کے بعد تینوں پرانے دوستوں نے ایک بار پھر متحد ہونے کا فیصلہ کیا۔

    گزشتہ روز منڈے نائٹ را کے ایونٹ میں رومن رینز، سیتھ رولنز اور ڈین ایمبروز نے دی میز، شیمس اور سیزارو پر حملہ کیا اور ان کی خوب دھلائی کی۔

    دی شیلڈ گروپ نے براؤن اسٹرومین کو بھی نہ چھوڑا تاہم ریسلر نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے جس کے بعد تینوں ریسلرز نے اُن کی خوب درگت بنائی، یہ گروپ اب ڈبلیو ڈبلیو ایونٹ ٹی ایل سی میں دی مز، سیزارو، شیمس اور براؤن اسٹرومین سے مقابلہ کرے گا۔

    واضح رہے کہ سیتھ رولنز، ڈین ایمبروز اور رومن رینز نے مل کر پانچ سال قبل دی شیلڈ کے نام سے گروپ بنایا تھا، جو جون 2014ء میں اس وقت ٹوٹ گیا تھا جب سیتھ رولنز نے اپنے ساتھیوں کو دھوکا دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم، بروک لیسنر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب

    ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم، بروک لیسنر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم کے فیٹل فور وے میچ میں بروک لیسنر کامیابی حاصل کرکے یونیورسل ٹائٹل اپنے پاس رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم کے اہم میچ فیٹل فور وے میں چار ریسلرز مد مقابل آئے جن میں رومن رینز، براؤن اسٹرومین، سموا جوئی اور بروک لیسنر شامل تھے۔

    اہم میچ میں بروک لیسنر ٹائٹل کا دفاع کررہے تھے، براؤن اسٹرومین، لیسنر، رومن رینز اور سموا جوئی کو بآسانی پچھاڑ رہے تھے، ایک موقع پر براؤن اسٹرومین نے بروک لیسنر کو اتنا مارا کے انہیں اسٹریچر پر باہر لے جایا گیا۔

    بروک لیسنر کے جانے کے بعد سموا جوئی، رومن رینز اور بروک لیسنر تینوں آپس میں ٹائٹل کے حصول کے لیے تگ و دو میں مصروف تھے کہ بروک لیسنر کی اچانک دوبارہ آمد ہوئی اور انہوں نے تینوں ریسلرز پر اپنے داؤ پیج استعمال کیے۔

    آخر میں سموا جوئی اور براؤن اسٹرومین رومن رینز کے سپر مین پنچ کے باعث رنگ سے باہر تھے کہ رومن رینز کے تین سپر مین پنچ کھانے کے بعد بھی بروک لیسنر نے رومن رینز کو اپنا آخری داؤ لگا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم کے دیگر میچز میں جان سینا نے بیرن کوربن کو شکست دے دوچار کیا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کے لیے جندر مہل اور نکامورا کے درمیان مقابلہ ہوا جسے جندر مہل نے سنگھ برادرز کی بار بار مداخلت کے باعث جیت لیا۔

    بک شو اور بگ کاس کے درمیان ہونے والا میچ بگ کاس نے جیت لیا، رینڈی اورٹن اور روسو کے درمیان ہونے والے میچ میں رینڈی اورٹن نے روسو کو بآسانی شکست دے دی۔

    ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ میچ میں سیزارو شیمس، ڈین ایمبروز اور سیتھ رولنز کے درمیان میچ ہوا جس میں ڈین ایمبروز اور سیتھ رولنز نے کامیابی حاصل کی۔

    یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ کے لیے اے جے استائلز اور کیون اوننز کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں شین میک موہن ریفری کے فرائض انجام دے رہے تھے، یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ کا ٹائٹل اے جے اسٹائلز کے نام رہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای ایمبولینس میچ: رومن رینز کو براؤن اسٹرومین کے ہاتھوں شکست

    ڈبلیو ڈبلیو ای ایمبولینس میچ: رومن رینز کو براؤن اسٹرومین کے ہاتھوں شکست

    ڈیلاس: ڈبلیو ڈبلیو ای گریٹ بالز آف فائر ایمبولینس میچ میں رومن رینز کو براؤن اسٹرومین نے شکست دے دی، یونیورسل ٹائٹل کے میچ میں بروک لیسنر نے سموا جوئی کو ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو کی جانب سے گریٹ بالز آف فائر کے نام سے شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ایونٹ کے اہم میچ میں رومن رینز اور براؤن اسٹرومین آمنے سامنے آئے تاہم بگ ڈاگ کے نام اسے مشہور رومن رینز براؤن اسٹرومین سے ہار گئے۔

    براؤن اسٹرومین نے رومن رینز کو ایمبولینس میں بند کرکے کامیابی حاصل کی تاہم اچانک ہی رومن رینز ایمبولینس سے باہر آئے اور اسٹرومین کو ایمبولینس میں بند کرکے پارکنگ لاٹ میں لے گئے اور ایمبولینس کو ٹرک سے ٹکرادیا۔ براؤن اسٹرومین انجری سے بچ گئے اور ایمبولینس سے باہر آکر خود ہی چلتے ہوئے گئے۔

    دوسرے اہم میچ میں بروک لیسنر نے سموا جوئی کو ہرا کر ٹائٹل کا دفاع کرلیا۔ سموا جوئی نے آتے ہی بروک لیسنر پر پے در پے وار کیے اور اپنے داؤ سے لیسنر کو بآسانی قابو کرلیا تھا تاہم بروک لیسنر نے داؤ سے جان چھڑا کر سموا جوئی کو شکست سے دوچار کردیا۔

    ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ کے میچ میں سیزارو اور شیمس نے ہارڈی بوائز کو ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شیمس اور سیزارو ہارڈی بوائز کو ہرا چکے ہیں۔

    انٹرکانٹینینٹل چیمپئن شپ کے میچ میں دی میز نے ڈین ایمبروز کو شکست دی، دیگر میچز میں برے وائٹ نے سیٹھ رولنز، بگ کاس نے انزو امور اور کروزر ویٹ چیمپئن نیویلے نے اپنے حریف کو شکست دی۔

  • براؤن اسٹرومین پر رینز کا حملہ: ’بیک لیش‘ میں شرکت مشکوک

    براؤن اسٹرومین پر رینز کا حملہ: ’بیک لیش‘ میں شرکت مشکوک

    لندن: ڈبلیو ڈبلیو ای را کے میچ میں رومن رینز نے اسٹرومین پر حملہ کرکے مخالف ریسلر کئی دنوں کے لیے رنگ سے باہر کردیا، جس کے بعد اسمیک ڈاؤن بیک لیش کے نام سے شروع ہونے والے ایونٹ میں اسٹرومین کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر رینز نے اسٹرومین کو رنگ سے باہر کردیا ہے، رینز نے اسٹرومین پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک ریسلر سے مقابلے میں مصروف تھے۔

    رومن رینز رنگ میں آئے ہی نہیں تھے کہ دور سے ہی اسٹرومین، رینز کو دیکھ کر حیران رہ گئے، رینز نے رنگ میں آتے ہی اسٹرومین پر سپر مین مکوں کی بھرمار کردی۔ اسٹرومین ابتدائی مکوں سے سنبھل ہی نہیں سکے تھے کہ رینز نے اسی دوران اُن کے ہاتھ میں بندھے ہوئے پلاستر پر حملہ کیا اور پھر اسٹرومین کو رنگ سے باہر پھینک دیا۔

    رومن نے اسٹرومین کی کمر پر کرسیوں سے پے در پے حملے کیے اور انہیں شدید زخمی کیا جس کے بعد امدادی ٹیم نے وہاں پہنچ کر زخمی ہونے والے ریسلر کو بچایا، یاد رہے اسٹرومین پہلے ہی زخمی تھے تاہم اس حملے کے بعد وہ مزید زخمی ہوگئے جس کے بعد اُن کی اگلے ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ براؤن اسٹرومین نے ڈبلیو ڈبلیو را کے ایک میچ میں رومن رینز پر حملہ کیا یہی نہیں جب وہ زخمی ہوگئے تو ان کو طبی امداد کے لیے لے جانے والی ایمبولینس کو بھی پلٹ دیا تھا۔

    ویڈیو دیکھیں