Tag: BRT project

  • پشاور: بی آر ٹی منصوبے نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

    پشاور: بی آر ٹی منصوبے نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

    پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کو جدید سفری نظام لانے کے سلسلے میں عالمی  اعزازی تذکرے سے نوازا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا، سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ ایوارڈز 2024 میں بی آئی آر پی پروگرام کو اعزازی تذکرے سے نوازا گیا ہے۔

    ٹرانس پشاور کے سی ای او کے مطابق بی آئی آرپی کو جدید سفری نظام لانے کے سلسلے میں عالمی  اعزازی تذکرے سے نوازا گیا، عالمی سطح پر بی آر ٹی پشاور کا پانچواں ایوارڈ  پاکستان اور صوبے کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

    ٹرانس پشاور کے سی ای او  نے کہا کہ اس فہرست میں چین، برازیل، ہندوستان، ترکیہ اور دیگر مملک شامل تھے، 500 سے زائد پرانی بسوں اور ویگنوں کو اسکریپ کر کے مالکان کو معاوضہ دیا گیا۔

    سی ای او ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ 2022 میں بھی اعزازی تذکرے سے نوازا گیا تھا، بی آر ٹی پراجیکٹ کو عالمی سطح پر گولڈ اسٹینڈرڈ اور دیگر ایوارڈز مل چکے ہیں۔

  • انشااللہ بی آرٹی منصوبہ عام آدمی کیلئے ایک نعمت بنے گا، وزیراعظم

    انشااللہ بی آرٹی منصوبہ عام آدمی کیلئے ایک نعمت بنے گا، وزیراعظم

    پشاور : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انشااللہ بی آرٹی منصوبہ عام آدمی کیلئے ایک نعمت بنے گا، پہلی بار پاکستان میں ہائبرڈ بسیں آئی ہیں ، ان بسوں کی بدولت پشاور میں آلودگی میں کمی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت کو مبارکباد دیتاہوں، بی آر ٹی پاکستان کا سب سے بہترین میٹروبس پراجیکٹ ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بی آرٹی میٹروز کے اندر یہ ہائی لیول کا منصوبہ ہے ، اس منصوبےسے طورخم تک ٹریفک کا مسئلہ بھی حل ہوتا ہے، پشاور کے سارے علاقے اس بی آرٹی سے منسلک ہوجائیں گے، بی آرٹی ماڈرن ٹرانسپورٹ سسٹم ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ بی آرٹی پر تحفظات تھے مگر پرویزخٹک کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، پرویزخٹک نےمجھ سےکہاتھا منصوبہ مکمل ہونےدوپھرپتہ چلےگا ، پرویزخٹک سے کہتا ہوں ہم غلط تھے آپ ٹھیک نکلے، کے پی حکومت نے میٹروبس کاکرایہ بالکل مناسب رکھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بی آرٹی جیسے منصوبوں سے عام آدمی کی زندگی بہتر ہوگی ، انشااللہ بی آرٹی منصوبہ عام آدمی کیلئے ایک نعمت بنے گا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ پہلی بار پاکستان میں ہائبرڈ بسیں آئی ہیں ، ان بسوں کی بدولت پشاور میں آلودگی میں کمی آئے گی ، بی آرٹی کاکرایہ عام آدمی کی پہنچ میں ہے۔

  • بڑی پیش رفت  ، بی آر ٹی منصوبے کے سفری کارڈ کا اجرا آج سے کیا جائے گا

    بڑی پیش رفت ، بی آر ٹی منصوبے کے سفری کارڈ کا اجرا آج سے کیا جائے گا

    پشاور : بی آر ٹی منصوبے کے سفری کارڈ کا اجرا آج سے کیا جائے گا، مجموعی طور پر ایک لاکھ سفری کارڈز تقسیم کئے جائیں گے ، عوام کو فی الوقت یہ کارڈ 100 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے بی آر ٹی منصوبےسے متعلق پیش رفت ہوئی، بی آر ٹی منصوبے کے سفری کارڈ کا اجرا آج سے کیا جائے گا، مجموعی طور پر ایک لاکھ سفری کارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔

    تمام 31 اسٹیشنز میں مرحلہ وار یہ سفری کارڈز تقسیم کئےجائیں گے، عوام کو فی الوقت یہ کارڈ 100 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    یاد رہے خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح 2021 میں ہوگا۔

    خیال رہے کہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا تھا جو کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے۔