Tag: BRT

  • ‘ بی آرٹی کا افتتاح اپریل میں کردیا جائےگا’

    ‘ بی آرٹی کا افتتاح اپریل میں کردیا جائےگا’

    پشاور : وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آرٹی منصوبہ آخری مراحل میں ہے، بی آرٹی کا افتتاح اپریل میں کر دیا جائے گا،عدالت میں احتیاط کےطورپر جون کی تاریخ دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی نے اے آر وائی نیوز کے پرورگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بی آرٹی منصوبہ آخری مراحل میں ہے، 50 بسیں کوریڈور پر موجود ہیں اور بی آرٹی کے عملے کو ٹریننگ کامرحلہ جاری ہے۔

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بی آرٹی منصوبےکیلئے 15اپریل تک کا معاہدہ ہے، بی آرٹی منصوبےکاآخری مرحلہ 15فروری تک مکمل ہوجائے گا،ڈرائیورز اور عملے کی ٹریننگ تو شروع ہوچکی ہے۔

    وزیراطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ اپریل تک اس قابل ہوں گے کہ کے بی آرٹی پربسیں چلا سکیں ، بی آرٹی کا افتتاح اپریل میں کردیاجائےگا، عدالت میں احتیاط کے طور پر جون کی تاریخ دی گئی ہے۔

    خیال رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آرٹی پشاورکی تحقیقات کےحکم پرعمل درآمد سے روک روکتے ہوئے منصوبے کی لاگت اور تکمیل کی تفصیلات طلب کرلیں تھیں۔

    عدالت نے استفسار کیا تھا بی آر ٹی منصوبے کی ابتدائی لاگت کتنی تھی؟ منصوبے کی تکمیل کی ابتدائی تاریخ کیا تھی آگاہ کیا جائے اور بتایا جائے بی آر ٹی منصوبہ کب پایہ تکمیل تک پہنچے گا؟

    یاد رہے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بہت بڑا منصوبہ ہے، پشاور میں بی آر ٹی لاہورکی نسبت بہت کم بجٹ میں بن رہا ہے، چیلنج کرتا ہوں آئیں اور بی آر ی منصوبے کی شفافیت کو دیکھیں۔

  • بی آر ٹی منصوبہ، جس نے غلطی کی اس کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے: پرویز خٹک

    بی آر ٹی منصوبہ، جس نے غلطی کی اس کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے: پرویز خٹک

    پشاور: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تھا، منصوبےمیں جس نے غلطی کی، اس کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، گواہی دیتاہوں صحت کارڈ سے غریب کو ہی فائدہ پہنچ رہا ہے.

    [bs-quote quote=”ڈیزائن میں تبدیلی کے بعد منصوبے میں تاخیر ہوئی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”پرویز خٹک”][/bs-quote]

    سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ منصوبے سے میرا ذاتی مفاد وابستہ نہیں اور نہ ہی کوئی فائدہ اٹھایا، میں انجینئر نہیں ہوں، میرا کام ڈیزائن دیکھنا نہیں ہوتا، منصوبےمیں جس نے غلطی کی اس کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے.

    مزید پڑھیں: پشاور بی آر ٹی منصوبہ: صوبائی انسپکشن ٹیم کو تاخیر کی انکوائری کا حکم

    پرویز خٹک نے کہا کہ ابتدائی ڈیزائن میں سیوریج سسٹم کا خیال نہیں رکھا گیا، بی آرٹی منصوبے کو 2 سال نہیں 17 ماہ ہوئے ہیں، ڈیزائن میں تبدیلی کے بعد منصوبے میں تاخیر ہوئی، صوبائی حکومت کا کام نگرانی کرنا تھا، زیادہ تر پراجیکٹ مکمل ہوچکا ہے.

    سابق وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ مین کوریڈور بن گیا ہے، صرف پارکنگ رہتی ہے، ابتدامیں سیوریج کا خیال نہیں رکھا گیا، جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی، منصوبے میں تاخیر صرف ٹیکنیکل غلطیوں کی وجہ سے ہیں، اس میں صوبائی حکومت کا کوئی قصور نہیں ہے.