Tag: bruce willis

  • ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو بروس ولس کی صحت کے بارے میں اہلیہ کا جذباتی پیغام

    ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو بروس ولس کی صحت کے بارے میں اہلیہ کا جذباتی پیغام

    ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو بروس ولِس کی صحت کے بارے میں ان کی اہلیہ کی جانب سے ایک نہایت جذباتی پیغام سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کے معروف اداکار بروس وِلِس (Bruce Willis) کی اہلیہ ایما ہیمِنگ ولِس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی دماغی حالت بگڑتی جا رہی ہے اور اُن کی زبان ساتھ چھوڑ رہی ہے۔

    70 سالہ بروس ولس کو دو سال قبل ’فرنٹو ٹیمپورل ڈیمنشیا‘ (Frontotemporal Dementia) کی تشخیص ہوئی تھی۔ ایما ہیمِنگ نے امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا ’’بروس اب بھی بہت متحرک ہیں اور مجموعی طور پر ان کی جسمانی صحت بہت اچھی ہے، مسئلہ صرف دماغ کے ساتھ ہے۔ زبان ساتھ نہیں دے رہی۔ ہم نے خود کو ان کے مطابق ڈھال لیا ہے اور اب ہم ان سے ایک مختلف طریقے سے بات چیت کرتے ہیں۔‘‘

    بروس ولس ڈیمنشیا بیوی بچے

    یاد رہے کہ 2022 میں بروس وِلِس کے اہلِ خانہ نے اعلان کیا تھا کہ ’ڈائی ہارڈ‘ اور ’سِکس سینس‘ جیسی فلموں سے شہرت پانے والے اداکار شوبز سے ریٹائر ہو رہے ہیں، کیوں کہ انھیں زبان سے متعلق دماغی مرض ’ایفیشیا‘ (Aphasia) لاحق ہو گیا ہے۔

    ٹیلر سوئفٹ نے امریکی فٹبال اسٹار سے منگنی کر لی

    ایما ہیمِنگ نے انٹرویو میں بتایا کہ بیماری کی ابتدائی علامات میں بروس کا زیادہ خاموش ہو جانا شامل تھا۔ ’’جو شخص ہمیشہ باتونی اور ہر وقت مشغول رہنے والا تھا، وہ کچھ زیادہ خاموش ہو گیا تھا۔ جب ہم سب اکٹھے ہوتے تو وہ بس جیسے کہیں کھو جاتا تھا۔ وہ پہلے کی طرح گرمجوش اور پیار کرنے والا نہیں رہا تھا۔ یہ تبدیلی نہایت خوف ناک اور پریشان کن تھی۔‘‘

    ایفیشیا کی تشخیص کے ایک سال بعد بروس ولِس کو فرنٹو ٹیمپورل ڈیمنشیا (نسیان کی ایک نایاب اور لاعلاج بیماری) کی بھی تشخیص ہوئی۔ اس موقع پر ان کے اہلِ خانہ، جن میں ان کی بیٹیاں، اہلیہ اور سابقہ اہلیہ ڈی می مور شامل تھیں، نے مشترکہ بیان میں کہا تھا: ’’یہ تکلیف دہ ضرور ہے، مگر یہ جان کر کچھ سکون ملا کہ آخرکار ایک واضح تشخیص سامنے آئی ہے۔‘‘

    تشخیص کے بعد کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ایما ہیمِنگ نے کہا ’’مجھے ایسا لگا جیسے میں نیچے گر رہی ہوں۔ مجھے کچھ سنائی ہی نہیں دے رہا تھا۔ صرف خبر سنی، اور باقی سب کچھ بند ہو گیا۔‘‘

    اگرچہ بروس ولِس اب 70 سال کے ہو چکے ہیں اور بیماری نے ان کی شخصیت کو متاثر کیا ہے، تاہم ایما ہیمِنگ کے مطابق کبھی کبھار ان کی پرانی مسکراہٹ اور شخصیت کی چمک جھلک دکھا جاتی ہے۔ ’’اب بھی ایسے لمحات آتے ہیں۔ دن نہیں، صرف لمحے۔ اُن کی ہنسی بہت دل سے ہوتی ہے۔ کبھی کبھی اُن کی آنکھوں میں وہ چمک آ جاتی ہے، اور اُس وقت میں جیسے کسی اور دنیا میں چلی جاتی ہوں۔ مگر وہ لمحے جلد ہی گزر جاتے ہیں۔‘‘

    بروس ولِس اور ایما ہیمِنگ کی شادی 2009 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ ایما ہیمِنگ کی اپنے شوہر کی نگہداشت سے متعلق کتاب Unexpected Journey: Finding Strength, Hope and Yourself on the Caregiving Path رواں سال 9 ستمبر کو شائع ہوگی۔

  • بروس ویلیس دماغی بیماری میں مبتلا، اہم فیصلہ کرلیا

    بروس ویلیس دماغی بیماری میں مبتلا، اہم فیصلہ کرلیا

    معروف ہالی ووڈ اداکار بروس ویلیس نے دماغی بیماری کی تشخیص کے بعد اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ایکشن ہیرو 67 سالہ بروس ویلیس انتہائی خطرناک دماغی بیماری ‘افیزیا’ میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس میں انسان الفاظ پڑھنے اور سمجھنے سے قاصر ہوجاتا ہے۔

    بیماری کی تشخیص کے بعد اداکار نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    چار دہائیوں پر مشتمل فلمی کیریئر کے دوران بروس ویلیس نے ایک گولڈن گلوب اور دو ایمی ایوارڈز اپنے نام کیے، اس عرصے میں انہوں نے 100 فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    اداکار کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مداحوں کو اداکاری چھوڑنے سے متعلق آگاہ بھی کیا گیا، بروس ویلیس کے اکاؤنٹ پر ان کی تصویر کے ساتھ ایک طویل پوسٹ شیئر کی گئی جس میں بروس کی بیماری اور اداکاری کنارہ کشی کی افسوسناک خطر مداحوں کو سنائی گئی۔

  • امریکی باکس آفس پر ہالی وڈ فلم سِن سٹی کا راج

    امریکی باکس آفس پر ہالی وڈ فلم سِن سٹی کا راج

    ہالی وڈ میں نئی آنے والوں فلموں میں سِن سٹی شائقین میں پزیرائی حاصل کرتے ہوئے سر فہرست ہے۔

    امریکا کے نامور مصنف فرینک ملرکے مشہورناول سیریز پرمبنی ہورر فلم "سِن سٹی۳” نے سکرین کے پردے پر آتے ہی شائقین کے دل موہ لیے،نئی ریلیز ہونے والی فلموں میں "سِن سٹی۳” ایک کروڑاسی لاکھ ڈالر کا بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پر پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے،جبکہ اس کے مدمقابل فلم "اِف آئی سٹیے "ایک کروڑساٹھ ڈالرکا بزنس کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر ہے۔

    Sin-City-A-Dame-to-Kill-For-teaser-poster

    اس سے قبل فلم گارجین آف دی گلیکسی کو فلم بینوں میں بے پناہ پسند کیا جارہاہے جبکہ فلم ننجا ٹرٹل بھی کامیابی سے حاصل کرتے ہوئےسینماؤں کی زینت بنی ہوئی ہے ننجا ٹرٹل نےدنیا بھرمیں انیس کروڑ ڈالرسے زائد کا بزنس کیا ہے۔