Tag: Brutal accused

  • درندہ صفت ملزم  نے ننھی ماہم کو  زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

    درندہ صفت ملزم نے ننھی ماہم کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

    کراچی : ماہم قتل کیس میں گرفتار ملزم نے عدالت کے روبرو بچی سے زیادتی و قتل کا اعتراف کرلیا، جس کے بعد عدالت نے ملزم ذاکر کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں ماہم سے زیادتی اور قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، ملزم ذاکرکو عدالت میں پیش کیا گیا ، دوران سماعت
    پولیس کی ملزم ذاکر کی شناخت پریڈ کی درخواست پرعدالت نے اعتراض اٹھادیا۔

    عدالت نے کہا کہ ملزم کاچہرہ میڈیاپرنشر ہوچکا ہے، شناخت پریڈکی درخواست قابل قبول نہیں، ملزم کا دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان قلمبند کیا جاسکتا ہے۔

    ملزم ذاکرعرف انڈولہ نے عدالت کے روبرو جرم کا اعتراف کرلیا، جس کے بعد ملزم کے اعترافی جرم کے ابتدائی نکات سامنے آگئے، ملزم نے بیان میں کہا کہ چھ سالہ ماہم کو27جولائی کو اغوا کیا تھا، بچی کو زیادتی کے بعد خوف کی وجہ سے قتل کیا۔

    عدالت نے اعتراف جرم کے بعد ملزم کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا اور ملزم کی تصویر میڈیا پرنشر ہونے کے باعث شناخت پریڈ کی کارروائی موخر کردی۔

    خیال رہے پولیس نے ملزم ذاکر انڈولا کے اعترافی بیان اورشناخت پریڈ کی درخواستیں دائر رکھی تھی۔

    گذشتہ روز ماہم کے والد عبدالخالد نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم ذاکر ہمارے ساتھ اٹھتا بیٹھتا کھاتا پیتا تھا، نہیں معلوم تھا ہمارے درمیان درندہ صفت انسان موجود ہے۔

    عبدالخالد کا کہنا تھا کہ معلوم ہوتا کہ یہ شخص جانور ہے پہلے ہی محلے سے نکال دیتے، ملزم ذاکر2 بچوں کا باپ ہے، اس کی بیٹی ماہم سےڈیڑھ سال بڑی ہے، ملزم نے گھناؤنی حرکت سے پہلے سوچنا تھا کہ اس کی بھی اپنی بیٹی ہے۔

    ننھی ماہم کے والد نے اپیل کی تھی کہ ایسے ملزم کو سرعام سزائے موت ہونی چاہیے۔

  • سفاک نوجوان نے اپنی دوست کو3 ماہ تک کہاں چھپائے رکھا؟ پولیس بھی حیران

    سفاک نوجوان نے اپنی دوست کو3 ماہ تک کہاں چھپائے رکھا؟ پولیس بھی حیران

    انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں 30 برس کے ایک نوجوان نے اپنی دوست کو مبینہ طور پر اس لیے قتل کرکے اپنے فلیٹ کی دیوار میں چُن دیا کیونکہ وہ اس سے شادی کرنے پر اصرار کررہی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے صحافیوں  کو بتایا ہےکہ 30 سالہ ملزم نے اپنی 32 سالہ خاتون دوست کو شادی کا اصرار کرنے پر بے دردی سے قتل کیا۔

    ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون کو گذشتہ برس اکتوبر میں قتل کیا گیا تھا اور لاش کی باقیات ملزم کے فلیٹ سے چند روز پہلے برآمد کی گئی ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم اور مقتولہ کا ایک دوسرے کے ساتھ پانچ برس سے تعلق تھا۔ خاتون کو آخری مرتبہ 21اکتوبر کو ملزم کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے باعث اسے شامل تفتیش کیا گیا۔

    جب مقتولہ کے خاندان والوں نے ملزم سے اس  خاتون کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ گجرات گئی ہوئی ہیں۔ بیان میں لکھا ہے کہ اس کے بعد خاتوں کے گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرکے لاش برآمد کرلی۔

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت قتل اور دیگر جرائم کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔