Tag: Brutal attack

  • نیوزی لینڈ میں‌ نمازیوں پر وحشیانہ حملہ بزدلی اور بدترین دہشت گردی ہے، شاہ سلمان

    نیوزی لینڈ میں‌ نمازیوں پر وحشیانہ حملہ بزدلی اور بدترین دہشت گردی ہے، شاہ سلمان

    ریاض : سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کرائسٹ چرچ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ روز سفید فام نسل پرست کے دہشتگردانہ حملے پر دنیا بھر حکمرانوں کی جانب سے سخت مذمت کی جارہی ہے، سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیوزی لینڈ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانی اقدار سے عاری ہیں۔

    شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں نمازیوں پر ہونے والا بزدلانہ اور وحشیانہ حملہ بدترین دہشت گردی ہے، عالمی برادری کو دہشت گردوں کے خلاف مشترکا طور پر جنگ جاری رکھنا ہوگی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعے کی نماز کے دوران نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسلح افراد نے مساجد میں موجود نمازیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہیں۔

    نیوزی لینڈ سانحہ : دہشت گرد نے پورے واقعے کو ویڈیو گیم کی طرح فلم بند کیا

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں واقع مساجد پر حملہ کرنے والے ایک دہشتگرد کا تعلق آسٹریلیا سے ہے جس کی شناخت برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے، مذکورہ دہشت گرد خوفناک حملے کی برائے راست ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی نشر کررہا تھا۔

  • برطانوی شہر برامچ میں دوران ڈکیتی فائرنگ،شہری زخمی

    برطانوی شہر برامچ میں دوران ڈکیتی فائرنگ،شہری زخمی

    لندن : برطانیہ کے شہر ویسٹ برامچ میں تین نقاب پوش افراد نے ڈکیتی کے دوران شہری کو سر میں گولی مار کر زخمی کردیا‘ پولیس حکام کے مطابق یہ سانحہ اشتعال انگیزی کے سبب پیش آیا ۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر ویسٹ برامچ میں واقع برلنگٹن روڈ پر اپنی کار میں بیٹھے شہری سے گاڑی اور نقدی لوٹنے کی غرض سے تین نقاب پوش ملزمان نے متاثرہ شخص پر فائرنگ کردی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے برطانوی شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’مجھے ایک تیز روشنی نظر آئی جس کے بعد کیا ہوا مجھے کچھ یاد نہیں‘‘۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ سفاکانہ حملے میں زخمی ہونے والے 28 سالہ شخص سر میں گولی لگنے کے باعث برامچ اسپتال میں زیر علاج ہے البتہ اس کی جان کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ برطانوی شہر ویسٹ مڈلینڈ پولیس کے اعلیٰ افسر کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت اشتعال انگیز حملہ تھا جس کہ خطرناک نتائج سامنے آسکتےتھے ‘۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل برطانیہ کے دارلحکومت لندن کے علاقے ٹویکن ہیم میں ایک خاتون کی لاش اپنے خاندانی گھر سے تشددزد ہ حالت میں برآمد ہوئی تھی ،جس کے ایک گھنٹے کے بعد مردہ حالت میں ملنے والی خاتون کے دو بیٹے اور شوہر بھی مشرقی سوسیکس کے برلنگ گیپ نامی سمندر کے ساحل پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ پولیس تاحال ان واقعات کا محرک جاننے میں ناکام رہی ہے۔

    خیا ل رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانوی شہر سالسبری میں 66 سالہ سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل اور ان کی بیٹی یولیا اسکریپل کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ بیپ بیٹی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں