Tag: BSF

  • بھارتی فوج کی سرحد پر فائرنگ سے 2 بنگلہ دیشی نوجوان جاں بحق

    بھارتی فوج کی سرحد پر فائرنگ سے 2 بنگلہ دیشی نوجوان جاں بحق

    ڈھاکا: بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ تھم نہ سکا، سرحد پار سے فائرنگ کرکے دو بنگلادیشی نوجوانوں کو قتل کرکے لاشیں بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بنگلادیشی نوجوانوں کی شناخت 24 سالہ جلیل اور 23 سالہ یاسین کے نام سے ہوئی۔

    بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔ جس پر بنگلادیشی سرحدی فوج کے انچارج نے اپنے ہم منصب سے رابطے کرکے واقعے پر شدید احتجاج کیا۔

    فائرنگ کا واقعہ بنگلادیش کے ضلع پنچھا گڑھ کے علاقے تیتولیا میں پیش آیا۔ یہ گاؤں بھارت کی سرحد کے نزدیک واقعہ ہے، یہاں کے مکینوں کا روزگار کھیتی باڑی اور مویشیوں کی فروخت ہیں۔

    برازیل میں طوفانی بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 100 ہلاک

    بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ بنگلادیش کے ان علاقوں سے غیر قانونی طور پر مویشیوں کو فروخت کے لیے بارڈر کے اس پار لایا جاتا ہے، یہ لوگ اسمگلنگ میں ملوث ہوتے ہیں۔

  • نئی دہلی: مشتعل ہجوم نے فوجی اہلکار کو بھی نہ بخشا، گھر کو آگ لگا دی

    نئی دہلی: مشتعل ہجوم نے فوجی اہلکار کو بھی نہ بخشا، گھر کو آگ لگا دی

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے خونریز ہندو مسلم فسادات میں آر ایس ایس کے غنڈوں اور انتہا پسندوں نے فوج کے جوان کو بھی نہ بخشا اور اس کا گھر جلا دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 25 فروری کی بھری دوپہر میں مسلح اور مشتعل ہندو انتہا پسندوں کا ہجوم نئی دہلی کے علاقے خاص کھجوری گلی میں داخل ہوا اور ایک ایک کر کے تمام گھروں کو جلانا شروع کیا۔

    گلی میں موجود ہاؤس نمبر 76 کے باہر لگی نیم پلیٹ پر محمد انیس لکھا تھا جبکہ اس کے نیچے اہلکار بارڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف) بھی درج تھا، اس کے باوجود انتہا پسندوں نے فوجی جوان کا گھر بھی نہ چھوڑا۔

    مشتعل ہجوم نے پہلے گھر کے باہر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگائی، اس کے بعد کئی منٹ تک وہ گھر پر پتھراؤ کرتے رہے۔ اس دوران وہ چیختے رہے، ’ادھر آ پاکستانی، تجھے ناگریکتا (شہریت) دیتے ہیں‘، اس کے بعد انہوں نے گھر کے اندر گیس سلنڈر پھینکا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

    مشتعل ہجوم کی دیوانگی کی زد میں آنے والا اہلکار انیس گزشتہ 3 برسوں سے جموں و کشمیر میں سرحد کی حفاظت پر تعینات تھا۔

    واقعے کے وقت انیس اور اس کے والد مزید 2 افراد کے ساتھ گھر میں موجود تھے جو موقع کی نزاکت بھانپ کر بھاگ نکلے، بعد ازاں ایک فوجی دستے کی مدد سے وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔

    مذکورہ علاقے میں ہندو شدت پسندوں نے 35 گھروں کو جلا کر خاکستر کردیا۔ بی ایس ایف اہلکار کی کچھ عرصے بعد شادی ہونے والی تھی اور اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی تمام جمع پونجی، شادی کے لیے جمع کیا گیا ساز و سامان، زیورات اور گھر میں رکھے 3 لاکھ روپے نقد سب جل کر خاک ہوچکا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کھجوری خاص ہندو اکثریتی علاقہ ہے تاہم متاثرین کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی مقامی شخص ملوث نہیں تھا، سب باہر کے لوگ تھے۔ اس دوران علاقے کے ہندو افراد حملہ آوروں کی منتیں کرتے رہیں کہ وہ یہاں سے چلے جائیں اور کسی کو نقصان نہ پہنچائیں۔

    یاد رہے کہ نئی دہلی میں اتوار سے شروع ہونے والے مسلم کش فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے جبکہ 48 گھنٹے کے دوران 3 مساجد، ایک مزار، اور مسلمانوں کے بے شمار گھر اور گاڑیاں جلا دی گئی ہیں۔

    مودی سرکار نے متاثرہ علاقوں میں کرفیو لگا دیا ہے جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد رہی۔ متاثرہ علاقوں میں تجارتی مراکز بند ہیں، مسلمانوں کے خاکستر گھر اور تباہ کاروبار ان پر گزری قیامت کا پتہ دے رہے ہیں۔

  • کرتارپور کی ذہنی معذور خاتون گلشن بی بی  کی میت پاکستان کے حوالے کر دی گئی

    کرتارپور کی ذہنی معذور خاتون گلشن بی بی کی میت پاکستان کے حوالے کر دی گئی

    لاہور: کرتارپور کی ذہنی معذور خاتون گلشن بی بی کی میت پاکستان کے حوالے کر دی گئی، 3دن قبل کرتار پور کے قریب گلشن بی بی غلطی سے سرحد پار کر گئی تھی، جس کے بعد بی ایس ایف نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کرتارپور کی ذہنی معذور خاتون گلشن بی بی کی میت واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف کی جانب سے پاکستانی حکام کےحوالے کردی گئی۔

    یاد رہے 3دن قبل کرتار پور کے قریب گلشن بی بی غلطی سے سرحد پار کر گئی تھی، جس کے بعد بی ایس ایف نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا اور گلشن بی بی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    حالت غیر ہونے پر بھارتی حکام نے امرتسر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں گلشن بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    گلشن کی ماں نے بتایا ہے چوبیس سال کی گلشن بی بی دو دن پہلےغلطی سے سرحد پار چلی گئی تھی، اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

    مزید پڑھیں : غلطی سے سرحدپار کرجانے والی ذہنی طورپر معذورخاتون بھارت میں چل بسی

    خیال رہے دو روز قبل بھارتی شرپسندی کے پیش نظر ایل او سی سے ملحقہ علاقوں کے شہریوں کیلئے ہدایات جاری کی تھی ، ہدایات آزاد کشمیر حکومت نے 6 اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو دیں۔

    حکومت آزادکشمیر کا ہدایت نامے میں کہنا تھا کہ شہری صرف محفوظ مقامات سےگزرنے والے راستے اختیار کریں اور کسی بھی جگہ ہجوم بننے اور غیر محفوظ راستے سے اجتناب کیاجائے۔

    آزاد کشمیرحکومت نے ایل اوسی کی قریبی آبادیوں میں بنکرز تعمیر کرنے کی ہدایت کی اور کہا رات کوغیر ضروری طور پر روشنی سے بھی گریز کیا جائے، ایل او سی کے قریب چراگاہوں میں مویشیوں کو لے جانے سےگریز کیا جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان کنٹرول پر کشیدگی برقرار ہے ، اشتعال انگیزی کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ پلوامہ حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات بھی کشیدہ ہیں۔

    کشمیر کو منقسم کرنے والی حد بندی لائن پر تعینات دونوں ملکوں کی افواج، غلطی سے سرحد عبور کرنے والوں کو اپنے ملکوں کو واپس کردیتی ہیں۔

  • واہگہ بارڈر پرتقریب‘ پاکستان رینجرزکا بھارتی بارڈرفورس کومٹھائی کا تحفہ

    واہگہ بارڈر پرتقریب‘ پاکستان رینجرزکا بھارتی بارڈرفورس کومٹھائی کا تحفہ

    لاہور: پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر واہگہ اٹاری سرحد پرخصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی رینجرز کی جانب سے بھارتی بارڈرفورسز کو مٹھائی کا تحفہ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم آزادی جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر واہگہ بارڈر پرپرچم کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    واہگہ بارڈر پرپرچم کشائی کی تقری کے موقع پر وطن کے دفاع کے عزم کو دہرایا گیا، سبز ہلالی پرچم اور ملی نغموں کی صدا فضا میں گونجی تو سحرطاری ہوگیا۔

    جشن آزادی کی تقریب میں بچے، بڑے، بزرگ اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور یومِ آزادی روایتی جوش وخروش اورجذبے سے منایا۔

    یوم آزادی کی تقریب کے دوران پاکتسان کی جانب سے بھارتی بارڈرفورسز کو مٹھائی کا تحفہ دیا گیا۔

    خیال رہے کہ ہرسال یوم آزادی کے موقع پرپاکستان رینجرز کی جانب سے بھارتی بارڈر فورس کو مٹھائی کا تحفہ دیا جاتا ہے۔

    پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 26 بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 26 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا. ان تمام ماہی گیروں کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور اور پھرواہگہ بارڈر سے بھارت بھیجا گیا۔

  • غلطی سے سرحد پار کرنے والا بھارتی نوجوان حکام کے حوالے

    غلطی سے سرحد پار کرنے والا بھارتی نوجوان حکام کے حوالے

    راولپنڈی: پاکستان رینجرز نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے شہری کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔

    پاک فوج کےشعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان رینجرز نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 23 سالہ بھارتی شہری دلوندر سنگھ کو بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق بھارتی نوجوان 6 مارچ 2017 غلطی سے سرحد پار کر کے قصور کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا جسے پاک رینجرز نے تحویل میں لے لیا تھا۔

    آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق قانونی چارہ جوئی کے بعد بھارتی شہری کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، اس موقع پر دلوندر سنگھ نے پاکستان کی اچھی میزبانی کی تعریف کی اور حراست کے دوران اچھے سلوک سے پیش آنے پر سیکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

    مزید پڑھیں: جذبہ خیرسگالی کے تحت سرحد پارکرنے والے 78بھارتی ماہی گیروں رہا

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان جذبہ خیرسگالی کے تحت غلطی سے سرحد پار کرنے والے بھارتیوں کو قانونی چارہ جوئی کے بعد وطن واپس بھیج دیتی ہے جبکہ سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیروں کو بھی سزا مکمل ہونے کے بعد رہا کردیتی ہے جبکہ بھارتی جیلوں میں اس وقت بھی سیکڑوں ایسے پاکستانی قید ہیں جو غلطی سے سرحد پار کرگئے تھے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ برس حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت غلطی سے سمندری حدود پار کرنے والے 78 ماہی گیروں کو رہا کر کے انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: قصداً پاکستان آنے والا بھارتی سپاہی بھارت کے حوالے

    علاوہ ازیں پاک فوج نے جان بوجھ کر پاکستان آنے والے بھارتی فوجی بابو لعل چوہان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی حکام کے کیا اور بندوں واپس کرتے ہوئے اُسے مٹھائی کا ڈبہ بھی بطور تحفے میں دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستان بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گا

    پاکستان بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گا

    لاہور: پاکستان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ ورکنگ باونڈری اورلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے ایل او سی پرپورا سیکٹر میں پاکستان رینجرز اوربھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔

    اجلاس میں پاکستان رینجرز نے بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا اور انہیں پچھلے ماہ ڈائریکٹر جنرل سطح پر ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی قراردیا گیا۔

    بھارت ایل او سی اورورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ اور گولہ باری معمول بن گئی ہے جس میں املاک کی تباہی کے ساتھ کئی شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔

  • سیالکوٹ: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک سپاہی شہید

    سیالکوٹ: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک سپاہی شہید

    سیالکوٹ:لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ میں ایک پاکستانی فوجی زخمی ہوگیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی تصدیق کی گئی ہے۔

    یہ افسوسناک واقع لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع بٹل سیکٹر میں پیش آیا ہے، شہید ہونے والے سپاہی کی عمر 20 سال اور تعلق گلگت بلتستان سے بتایا جارہاہے۔

    واضح رہے کہ محض چاردن قبل ہی پاکستان اوربھارت کی سرحدی سیکیورٹی فورسزکے درمیان سرحدوں پرجاری کشیدگی میں کمی پر آمادگی ظاہر کی گئی تھی جو کہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔

    یاد رہے کہ انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس اور پاکستان رینجرز کی گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں طے کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔

    اس موقع پر بھارتی وزارتِ داخلہ نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ دونوں ممالک کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے سربراہان نے فائربندی پراتفاق کیا تھا۔

  • ایل او سی: بھارت کی یوم آزادی پر گولہ باری، خاتون شہید تین زخمی

    ایل او سی: بھارت کی یوم آزادی پر گولہ باری، خاتون شہید تین زخمی

    راولپنڈی: بھارت کی پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پربلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر واقع راولا کوٹ کے علاقے نیزہ پیر میں بھاری گولہ باری کی ہے۔

    بھارت کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی جارحیت پر پاکستانی توپ خانے نے بھرپور جوابی کاروائی کی تو بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    واضح روہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز 23 اگست کو لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے حوالے سے مذاکرات کے لئے بھارت روانہ ہورہے ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے جولائی اور اگست میں لگ بھگ 70 بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔

    ماہ اگست کے  ابتدائی دنوں میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون فریدہ 3 روز تک زنگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد شہادت پاگئی تھیں۔

     

     

  • بھارتی فورسز کی پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ

    بھارتی فورسز کی پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ

    لاہور: بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھرپاکستان کے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کرڈالی۔

    پاکستان میں عید کے موقع پر بھی بھارتی افواج کی بندوقیں اور توپیں بارود اگلتی رہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کر ڈالی۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی فورسز نےگلتری سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی۔ تاہم پاک فوج کی مؤثرجوابی کارروائی سےبھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    حالیہ کاروائی میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ، لیکن اس سے پہلے بھی بھارت کئی بار عالمی سرحد کی خلاف ورزی کرچکا ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکیں ہیں۔