Tag: Buckinghamshire

  • برطانیہ: اسکول جانے والی لڑکیاں کہاں گئیں؟

    برطانیہ: اسکول جانے والی لڑکیاں کہاں گئیں؟

    لندن: برطانیہ میں 12 اور 13 سال کی دو کم سن لڑکیوں کے اچانک لا پتا ہونے کا پریشان کن واقعہ پیش آیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے علاقے بکنگھم شائر میں دو کم سن طالبات اسکول جاتے ہوئے لاپتا ہو گئی ہیں، جن کی تلاش شد و مد سے جاری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اسٹیپل کلیڈن سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ ایلینا، اور 12 سالہ کیرا کو آخری بار بکنگھم میں منگل کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے دیکھا گیا تھا، اور لاپتا ہونے کے وقت دونوں لڑکیوں نے اپنے اسکول کا یونیفارم پہن رکھا تھا۔

    مقامی پولیس انسپکٹر اولیور برکسی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ لڑکیوں کی جان کے حوالے سے بہت زیادہ فکر مند ہیں، کیوں کہ وہ منگل کے بعد سے نہیں دیکھی گئی ہیں، انھوں نے کہا ’’اطلاع ملنے کے بعد سے ہی انھیں تلاش کرنے کے لیے سر توڑ کوشش کی جا رہی ہے، تاہم اب ہمیں عوام کی مدد کی ضرورت ہے۔‘‘

    پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر انھیں لڑکیوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی کوئی معلومات ہو تو وہ پولیس کو فوری طور پر آگاہ کر دیں، یا اگر انھیں کہیں دیکھ لیں تو 999 پر کال کریں۔

    پولیس کی جانب سے لاپتا لڑکی کیرا کی تفصیل بھی جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کیرا کا قد تقریباً 5 فٹ 3 انچ ہے، اور وہ دبلی پتلی، لمبے لہردار گہرے بھورے بالوں والی لڑکی ہے۔

    پولیس کی جانب سے لاپتا لڑکیوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر وہ کسی پریشانی میں نہیں ہیں اور خیریت سے ہیں، تو وہ اہل خانہ سے رابطہ کریں کیوں کہ سب ان کی سلامتی کے لیے پریشان ہیں۔

  • 1700 سال قدیم انڈا دریافت

    1700 سال قدیم انڈا دریافت

    لندن: برطانیہ کے جنوب مشرقی شہر بکنگھم شائر میں محکمہ آثار قدیمہ نے 1700 سال قدیم انڈا اور دیگر اشیا ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بکنگھم شائر میں محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم کو کھدائی کے دوران غیرمعمولی چیزیں ملی ہیں جن میں ایک 1700 سالہ رومن انڈا بھی شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ رومن انڈے کو ممکنہ طور پر زرخیزی کی رسم میں استعمال کیا جاتا ہے جسے دریافت کرلیا گیا ہے۔

    محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق 9 سالہ لمبی کھدائی فلیس مارسٹن کے رومن گاؤں کے قریب بیری فیلڈز ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ سائٹ پر کی گئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ماہرین کو انڈے کے علاوہ قدیمی چمڑے کے جوتے، لکڑی کے برتن، اوزار اور ایک انتہائی نایاب ٹوکری بھی ملی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ رومن معاشرے میں انڈے زرخیری کے طور پر رکھے جاتے تھے اور برطانیہ کے دوسرے رومن مقامات پر بھی انڈے کی شیلیں ملی ہیں لیکن کبھی بھی مکمل انڈا نہیں ملا تھا۔

    برطانوی ماہرین کا خیال ہے کہ ہوسکتا ہے کہ انڈے اور ٹوکری کسی مذہبی تقریب میں کھانے کی پیش کش کے طور پر گڑھے میں رکھی گئی ہوں۔

    اس دریافت کو ماہرین نے غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ لمحہ ناقابل یقین تھا۔

    رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ آثار قدیمہ ماہرین جوبیری فیلڈز سائٹ کے نتائج پر ایک کتاب شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انکشافات سے رومن فلیٹ مارسٹن اور آس پاس کے دیہاتوں میں زندگی کی ایک واضح تصویر بنانے میں مدد ملی ہے۔

  • لندن:چھوٹا طیارہ فضا میں ہیلی کاپٹرسے ٹکرا گیا،4 افرادہلاک، مزید ہلاکتوں کاخدشہ

    لندن:چھوٹا طیارہ فضا میں ہیلی کاپٹرسے ٹکرا گیا،4 افرادہلاک، مزید ہلاکتوں کاخدشہ

    لندن : برطانیہ میں چھوٹے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کےجنوب میں بکنگ ہمپشائر کے علاقے میں چھوٹا طیارہ دوران پرواز ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر گرگیا، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار دو دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    جہازاورہیلی کاپٹرکاملبہ ویدسڈن نامی گاؤں میں بکھرا پڑا ہے، علاقے سے ملبے کو ہٹانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، امدادی کارروائیوں کے باعث اردگرد کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

    حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کی جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔