Tag: Budget 16-17

  • قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ دوہزارسولہ سترہ کی منظوری دیدی

    قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ دوہزارسولہ سترہ کی منظوری دیدی

    اسلام آباد : قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ دوہزار سولہ سترہ کی منظوری دیدی، مالیاتی بل کی منظوری کثرت رائے سے ہوئی، جس کے بعد اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے لیے راہ ہموار ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کا اڑتالیس کھرب سے زائد کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا۔ ساتھ ہی چوالیس کھرب کے مالیاتی بل دو ہزار سولہ کی بھی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

    قومی اسمبلی میں مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ کے ضمنی بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوگیا ہے، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کے معاملے کو فنانس بل میں شامل کر دیا گیا ہے۔

    جس کے بعد اب حکومت چار آرڈیننس لانے یا قانون بنانے کی بجائے نوٹیفیکشن کے ذریعے اضافہ کرسکے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اراکین پارلیمنٹ کو تنخواہوں میں اضافے کی نوید دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اراکین پارلیمنٹ اور وزرا کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیاہے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم کی واپسی پراسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔

     

  • آل پاکستان انجمن تاجران نے وفاقی بجٹ‌ کو مسترد کردیا

    آل پاکستان انجمن تاجران نے وفاقی بجٹ‌ کو مسترد کردیا

    لاہور : آل پاکستان انجمن تاجران نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت تمام ٹیکسز کی شرح میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ سے پہلے حکومتی نمائندوں نے تاجر برادری کے ساتھ بجٹ کے حوالے سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی۔

    صدر انجمن تاجر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا ہے، جس کا بنیادی مقصد عوام کا معاشی استحصال کرنا ہے۔

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری طور پر تاجروں کے ساتھ مشاورت کر کے بجٹ میں عائد ٹیکسز میں کمی کا اعلان کیا جائے ورنہ تاجر برادری سخت احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔