Tag: Budget 2016

  • بلوچستان حکومت کا 290ارب کا بجٹ پیش، ترقیاتی کاموں کیلئے صرف 72ارب مختص

    بلوچستان حکومت کا 290ارب کا بجٹ پیش، ترقیاتی کاموں کیلئے صرف 72ارب مختص

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے 290 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا جس میں 36 ار ب روپے خسارہ ظاہر کیا گیا ہے، تنخواہ اور پنشن میں دس فیصد اضافہ کردیا گیا، ترقیاتی کاموں کی مد میں صرف 72 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کی حراست کے باعث بلوچستان اسمبلی  کے اجلاس میں بجٹ وزیر اعلٰی بلوچستان ثنا اللہ زہری نے خود پیش کیا اور بجٹ کے نکات پڑھ کر سنائے۔ انہیں بجٹ دستاویز پڑھنے میں مشکل پیش آئی،اجلاس کے دوران بجلی بھی چلی گئی۔

    بلوچستان کےآئندہ مالی سال 2016-17ء کے لیے بجٹ کا مجموعی حجم 290 ارب 83 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔ صوبے  کے ترقیاتی پروگرام کے لیے صرف 72 ارب روپے رکھے گئے ہیں جب کہ غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 218 ارب روپے لگایا گیا ہے جو بجٹ کی مالیت کا 75فیصد بنتا ہے۔

    بجٹ میں تعلیم ،امن و امان اور صحت کی مد میں مختص رقم میں اس بار اضافہ کیا گیا۔ صحت کے شعبے کے لیے 17ارب 36 کروڑ روپے کی تجویز ہے جب کہ زراعت کی مد میں 7ارب روپے 40کروڑ  روپے مختص کردیے گئے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ تجویز کیا گیا۔

     بلوچستان  حکومت کے بجٹ میں طلبا کو لیپ ٹاپ کی مد میں 50 کروڑ روپے، امن و امان کے لیے 30 ارب روپے، تعلیم کے لیے28 ارب 93 کروڑ روپے رکھنےکی تجویز ہے۔

    بجٹ میں ماس ٹرانزٹ ٹرین چلانےکے لیے دو ارب اور گرین بس چلانے کے لیے ایک ارب روپے تجویز کیے گئے۔

  • قومی بجٹ کو کسی عذر کی نظر نہیں‌ ہونے دیں‌گے. خورشید شاہ

    قومی بجٹ کو کسی عذر کی نظر نہیں‌ ہونے دیں‌گے. خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین  وزیر اعظم کی بیماری کو عذر بناکر بجٹ پیش نہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں میدیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائدِ حزب اختلاف نے کہا کہ سالانہ بجٹ قومی امانت ہے، اس حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر دباؤ جاری رکھا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی بیماری پر منفی سیاست نہیں کرنا چاہتے، حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے گزشتہ تین بجٹ عوام دوست نہیں تھے۔

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس سے تیس فیصد اضافہ کیا جائے۔

    اس موقع پر خورشید شاہ نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف آئندہ ہونے والے این ایف سی اور بجٹ اجلاس کی ویڈیو لنک کے ذریعے سربراہی کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کی طبی رپورٹ خراب آنے پر اُن کے معالجین نے اوپن ہارٹ سرجری کی ہدایت کی ہے۔