Tag: Budget Approval

  • بجٹ کی منظوری  ،  وزیر اعظم عمران خان نے خود ہی محاذ سنبھال لیا

    بجٹ کی منظوری ، وزیر اعظم عمران خان نے خود ہی محاذ سنبھال لیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی حکومت کے لئے بجٹ کی منظوری کا چیلنج، وزیر اعظم عمران خان نے خود ہی محاذ سنبھال لیا اور کہا بلیک میل نہیں ہوں گے ، ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹ اور قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری حکومت کے لئے بڑا چیلنج بن گیا ، وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور اپنے چیمبر میں وزراء اور پارٹی رہنماؤں سے صلاح مشورے کیے جبکہ وزیراعظم سے حکومتی سینیٹرز نے بھی ملاقات کی۔

    ملاقاتوں میں بجٹ اجلاس اوراپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سےمتعلق مشاوت کی گئی اور قانون سازی سے متعلق امور خصوصاً بجٹ تجاویز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے سینیٹ میں جارحانہ حکمت عملی اپنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا اپوزیشن احتجاج کرے تو بھرپورجواب دیا جائے، بلیک میل نہیں ہوں گے، ڈٹ کرمقابلہ کیاجائے۔

    بجٹ کی منظوری ، وزیراعظم کی سینیٹ میں جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

    وزیراعظم کا کہنا تھا عوام پارلیمنٹیرینز کوحقوق کےترجمان کی حیثیت سےدیکھتے ہیں، اراکین جب عوام کی آوازبنتےہیں توحوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

    عمران خان نے کہا دنیاآج کےپاکستان کوانتہائی اہم ملک کی حیثیت سےدیکھ رہی ہے، پاکستان اسٹریٹیجک اورسرمایہ کاری کےمواقعوں سےبھرپورہے، انشاللہ جلدہماراملک ترقی اورخوشحالی سےہمکنارہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ روز مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں بجٹ کو منظوری سے روکنے پر بھی اتفاق کرلیاتھا اور کہا تھا بجٹ عوام دشمن ہے، کسی صورت منظور نہیں ہونا چاہیے۔

    ملاقات میں حکومت کے خلاف پارلیمان کے اندار اور باہر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے3ارب81کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

    پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے3ارب81کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

    لاہور : صوبہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 3ارب 81کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصییلات کے مطابق حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2018-19کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 22 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی3 ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 3ارب 81کروڑ 75 لاکھ 81ہزار روپے کی منظوری دی۔

    جبکہ ایگریکلچر اور فشریز وائلڈ لائف اینڈ فارسٹی سیکٹرز کی 3 ترقیاتی اسکیموں کل لاگت 58 ارب 24 کروڑ 13لاکھ 77 ہزار روپے کو پی ڈی ڈبلیو پی فورم کی سفارشات کے ساتھ حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی۔

    اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

    صوبائی ورکنگ پارٹی کے 22ویں اجلاس میں جن 3 ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دی گئی ان میں کنوگوئی کے مقام پر اراضی ریکارڈ سنٹر کے قیام (فیز I-) کیلئے 2 ارب 14 کروڑ 61 لاکھ 31 ہزار روپے۔

    مظفر گڑھ میں گنیش واہ کینال سے لے کر کچہری چوک (کل لمبائی 2 کلومیٹر) دو رویہ سڑک کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 44 کروڑ 37 لاکھ 72 ہزار روپے اور راولپنڈی میں راوت ہراکا دھودھیال روڈ(راوت تا جوڑیاں) لمبائی 36 کلومیٹر (فیز Iترمیمی) کی تعمیر و مرمت، کشادگی و بحالی کیلئے ایک ارب22کروڑ76لاکھ 78 ہزار روپے شامل ہیں۔