Tag: budget ijlas

  • بلوچستان حکومت کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

    بلوچستان حکومت کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا،بجٹ کا حجم 277 ارب روپے تک ہوسکتا ہے جس میں‌ سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 60 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

    اطلاعات کے مطابق بلوچستان حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس میں‌ بجٹ کا کل حجم دو سو ستتر ارب روپے تک ہوسکتا ہے جس میں تعلیم و صحت کے لیے بھی معقول رقم مختص کرنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق صوبے کا آئندہ بجٹ خسارے کا ہوگا جس میں خسارے کا حجم پچیس ارب روپے تک ہوسکتا ہے جب کہ سالانہ ترقیاتی بجٹ ساٹھ ارب روپے تک ہوسکتا ہے۔ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص آدھی رقم گریٹر کوئٹہ پروگرام کے لیے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

    بجٹ میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت بننے والے ٹرین منصوبے کے لیے بھی دو ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ تعلیم،صحت، فراہمی آب سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

     

  • وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی بجٹ اجلاس پیر کو طلب کرلیا

    وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی بجٹ اجلاس پیر کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے پیر کو قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کا خصوصی بجٹ اجلاس طلب کرلیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر این ای سی کا اجلاس تیس مئی کو شام سوا پانچ بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی تیس مئی کو شام ساڑھے چھ بجے ہوگا، این ای سی اجلاس میں مجوزہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں اور پی ایس ڈی پی پر غور کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف جو اس وقت لندن میں دل کے ایک آپریشن کے سلسلہ میں قیام پذیر ہیں، حکومتی امور کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، ملٹری سیکرٹری اور عملہ کے دیگر ا رکان ملکی امور کی انجام دہی میں ان کی مکمل معاونت کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں وزیراعظم کو معمول کے ملکی امور سے متعلق آگاہ رکھا جا رہا ہے اور متعلقہ شعبوں کو ان کی ہدایات من و عن پہنچائی جا رہی ہیں۔