Tag: budget

  • وفاقی بجٹ کی تیاری، ٹیکس وصولی میں اضافے کا عندیہ

    وفاقی بجٹ کی تیاری، ٹیکس وصولی میں اضافے کا عندیہ

    اسلام آباد : حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ دوسال میں مراعاتی ایس آر اوز کو ختم کر دیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے اسلام آباد میں تاجر برادری، ایف بی آر اوراوور سیزچیمبر کےممبران سے ملاقات کے دوران کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملکی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ضروری ہے۔اس لئے آئندہ دو سال میں مراعاتی ایس آر اوز کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور اس جیسے دیگر ضروری ایس آر اوز کو جاری رکھا جائے گا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت تاجر برادری کی تجاویز کو مد نظر رکھ کر اور ان کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا چاہتی ہے۔

    اسحاق ڈار نےمزید بتایا کہ مشاورتی کونسل کی تجاویز کوبھی بجٹ کا حصہ بنایا جائےگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری سے مشاورت کیلئےمزیداجلاس بھی بلائیں گے۔

  • ایف بی آر نے آئندہ بجٹ کیلئے تجاویز طلب کرلیں

    ایف بی آر نے آئندہ بجٹ کیلئے تجاویز طلب کرلیں

    اسلام آباد :فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ایف بی آر نے بجٹ تجاویز کیلئے دس مارچ تک کی ڈیڈلائن مقرر کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال پندرہ سولہ کے بجٹ کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر نے تاجروں اور صنعتکاروں سے تجاویز طلب کی ہیں۔

    ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس اسٹرکچر اور دیگر امور پر تجاویز طلب کی ہیں۔ایف بی آر نےتجاویز ارسال کرنے کیلئے دس مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔

  • پنجاب حکومت 530 خرچ کرکے بھی امن قائم کرنے میں ناکام ہے، طاہرالقادری

    پنجاب حکومت 530 خرچ کرکے بھی امن قائم کرنے میں ناکام ہے، طاہرالقادری

    اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات سال میں پنجاب حکومت 530 ارب روپے صرف امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے خرچ کئے اس کے باوجود جرائم کی شرح میں 110 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں انقلاب مارچ کے دھرنے میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب اپناریکارڈ جمع کرائیں، میں چاہتا ہوں کہ میں اورمیری نسلیں اس دھرنے کے شرکاء کی جدوجہد اورقربانیوں کو یادرکھیں۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ جب کبھی میں اور میری نسلیں سفر کریں گی تو صرف ان لوگوں کے گھروں میں قیام کریں گی جو انقلاب مارچ میں شریک تھے چاہے وہ کچا مکان ہی کیوں نہ ہو، انہوں تحریک کے لیڈران کو حکم دیا کہ جوان لوگوں سے بے وفائی کرے گااس کو تحریک سے خارج کردیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ کے بیشترمقاصد حاصل کئے جاچکے ہیں اورآج ملک کے ہرشخص کی زبان پرانقلاب کانعرہ ہے، پیٹ بھروں کو انقلاب کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی کاوشوں سے پاکستان کی خوابیدہ قوم بیدارہوچکی ہے، انقلاب آچکا ہے اور اس کا سہرا دھرنے کے شرکاء کے سر جاتا ہے۔

    انہوں کہا کہ پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 9 کے تحت ہرشہری کے جان و مال اورعزت و آبروکو تحفظ حاصل ہے لیکن اس شعبے میں مسلم لیگ ن صرف بجٹ مختص کرکے استعمال کرتی ہے لیکن کسی کو یہ تحفظات حاصل نہیں ہیں۔ گزشتہ سات سال میں پنجاب کے عوام کی جان و مال اور عزت و آبروکے لئے 530 ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود جرائم کی شرح میں 110 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ یہ وہ بنیادی وجوہات ہیں جن کے سبب عوام انقلاب کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

  • مقدونیا کی پارلیمنٹ میں ارکان کے درمیان ہاتھا پائی

    مقدونیا کی پارلیمنٹ میں ارکان کے درمیان ہاتھا پائی

    مقدونیا کی پارلیمنٹ میں بجٹ بحث کے دوران بات زبانی تکرار سے نکل کرہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ارکان پارلیمنٹ نے مکوں اورگھونسوں سے ایک دوسرے کی تواضح کرڈالی۔

    مارکٹائی اوردھینگا مشتی اب صرف فلمی مناظرتک محدودنہیں رہی بلکہ پارلیمنٹ کے ارکان بھی ضرورت پڑنے پرکسی ماہرباکسرکی طرح فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مقدونیہ کی پارلیمنٹ میں ایسا ہی کچھ ہوا بحٹ پربحث کے دوران بات تو تومیں میں سے بڑھ کرباقاعدہ لڑائی تک پہنچ گئی۔

    حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے پرخوب مکے برسائے،دھکے دئیے اورگتھم گتھا ہوگئے۔ جو بیچ بچاؤ کرانے آیا وہ بھی پٹے بغیرنہ رہ سکا۔ ایک رکن تو کرسی پرچڑھ کرمخالف کو للکارتے دکھائی دئیے۔ صورتحال بگڑتی دیکھ کرسیکورٹی اہلکاروں نے آکرمعاملہ رفع دفع کرایا۔