Tag: Buffalo

  • جانوروں پر مظالم کا سلسلہ دراز، بھینس کی زبان کاٹ دی گئی

    جانوروں پر مظالم کا سلسلہ دراز، بھینس کی زبان کاٹ دی گئی

    پاکستان میں جانوروں پر بڑھتے ظلم و تشدد کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں، اگرچہ پہلے یہ کیسز کم رپورٹ ہوتے تھے لیکن اب ان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    اسی طرح کا ایک اور واقعہ سرگودھا میں پیش آیا جہاں لوڈر رکشے سے سبز چارہ کھانے پر رکشے کے مالک نے گھاس کاٹنے والی درانتی سے بھینس کی زبان کاٹ ڈالی۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز شاہ پور سٹی کے نواحی گاؤں جلال پور میں پیش آیا جہاں ایک شخص اپنے مویشی لے جا رہا تھا کہ اس دوران ایک بھینس نے لوڈر رکشے میں موجود سبز چارہ کھانا شروع کر دیا۔

    پولیس کے مطابق بھینس کے چارہ کھانے پر لوڈر رکشے کے مالک نے غصے میں آ کر بھینس کو پکڑا اور چارہ کاٹنے والی درانتی سے بھینس کی زبان کاٹ دی۔

    اس واقعے کے بعد ڈی پی او  نے ایس ڈی پی او شاہ پور سے رپورٹ طلب کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کے مالک کی درخواست پر ملزم بلال کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    حالیہ دنوں میں جانوروں کے ساتھ انسانوں کے سلوک پر ایک نظر

    ملک میں اس سال جانوروں پت ظلم کرنے کا پہلا واقعہ سانگھڑ سے رپورٹ ہوا جہاں زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی، سانگھڑ واقعے  کے چند دن بعد ہی خبر آئی کہ راولپنڈی میں ’بااثر شخص‘ نے حاملہ گدھی کے دونوں کان کاٹ دیے۔

    حال ہی میں اندرون سندھ سے ایک اور کیس رپورٹ ہوا جس میں اونٹ کی لاش ملی جس کی چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی تھیں، مردہ اونٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے شدید دکھ کا اظہار کیا گیا، اس واقعے کے گدھے پر بھی ظلم کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    بات صرف دیہی علاقوں کی ہی نہیں بلکہ کراچی سے بھی جانوروں پر تشدد کیے جانے کے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل لیاقت آباد میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے کتے کو بالکنی سے باہر پھینک دیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

  • شکار کے لیے آنے والی شیرنی بھینسوں کے نرغے میں، عبرت ناک انجام

    شکار کے لیے آنے والی شیرنی بھینسوں کے نرغے میں، عبرت ناک انجام

    بھینس شیروں کا پسندیدہ شکار ہوتی ہے کیونکہ ایک بھینس شکار کرنے کے بعد شیر کو کم از کم اگلے 5 دن تک شکار کی ضرورت نہیں پڑتی، اس ایک بھینس کا گوشت ہی اس کے لیے کئی دن تک کافی ہوتا ہے۔

    تاہم سوشل میڈیا پر وائرل دل دہلا دینے والی ایک ویڈیو میں بھینسوں نے اپنے شکار کے لیے آنے والی ایک شیرنی کو عبرت کا نشان بنا دیا۔

    شیرنیاں جو پورے جتھے کے لیے شکار کرتی ہیں عموماً اپنے بچوں کے ساتھ شکار کے لیے نکلتی ہیں، بچے اپنی ماں کو دیکھ کر شکار کرنا سیکھتے ہیں اور اس سیکھنے کی عمر تقریباً 16 ماہ ہوتی ہے۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شیرنی اور اس کے بچے کو بھینسںوں کے ریوڑ نے گھیر لیا۔

    بھینسوں نے شیرنی پر حملہ کیا اور اسے فضا میں فٹ بال کی طرح اچھال دیا، جبکہ ننھے شیر کو بھی چند بھینسوں نے نہایت بے دردی سے ٹکر مار کر ایک طرف پھینک دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Earth Reels (@earth.reel)

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کا کہنا تھا کہ بھینسوں کے بدلے کا وقت آن پہنچا، شیرنی کو اپنے کیے کی سزا مل گئی۔

  • شیروں کو اکیلی بھینس پر حملہ کرنا مہنگا پڑگیا، منہ کی کھانا پڑی، ویڈیو وائرل

    شیروں کو اکیلی بھینس پر حملہ کرنا مہنگا پڑگیا، منہ کی کھانا پڑی، ویڈیو وائرل

    جنگل کا بادشاہ کہلانے والا شیر کبھی کبھی اپنے ارادوں میں ناکام بھی ہوجاتا ہے اور اسے باجود اپنی طاقت اور گھمنڈ کے بری طرح پسپائی اختیار کرنا پڑتی ہے۔

    کہتے ہیں کہ اتحاد میں برکت ہے اسی اتحاد کی بدولت ایک بھینسا شیروں کے جُھند سے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا اور شیروں کو منہ کی کھانا پڑی۔

    بھینسوں کو شیروں کا پسندیدہ اور مرغوب شکار سمجھا جاتا ہے اس کی بڑی اور اہم وجہ یہ بھی ہے کہ بھینس جسم اور وزن کے اعتبار سے بڑا جانور ہے۔

    ایسے جانوروں میں بہت زیادہ گوشت ہوتا ہے لہٰذا اگر شیر بھینس کا شکار کرنے میں کامیاب ہوجائے تو اسے تقریباً پانچ دن تک شکار کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔

    سوشل میڈیا پر اسی صورتحال پر مبنی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ شیرنی دیگر شیروں کے ساتھ ایک کمزور بھینس پر حملہ آور ہوتی ہے یہ بھینس اپنے ریوڑ سے کچھ فاصلے پر تھی۔

    شیرنیوں نے بھینس کو پکڑ تو لیا لیکن وہ اسے قابو پانے میں کامیاب نہ ہوسکیں کیونکہ شیرنی کے لیے بھینس کو مار کر کھانا آسان نہیں ہے۔

    ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں شیراور شیرنیاں بھینس کو گھیرے ہوئے ہیں اور ان میں سے دو اس پر چھلانگ لگاتے ہیں اور اور اپنے نوکیلے اور تیز دانت اس کی پشت پر گاڑ دیتے ہیں۔

    یہ خوفناک منظر دیکھ کر لگتا ہے کہ اب یہ بھینس کسی صورت بچ نہیں پائے گی اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھینس کا کھیل ختم ہوگیا اور یہ بھوکے شیروں کا نوالہ بن جائے گی۔

    اچانک صورتحال بدلتی ہے اور اور دیکھنے والے دیکھتے رہ جاتے ہیں کہ یکدم سارا منظر تبدیل ہوگیا، بھینسوں کا ایک ریوڑ شیروں پر حملہ آور ہوتا ہے اور جس سے شیروں کے پاؤں اکھڑ جاتے ہیں اور وہ بھاگ کر اپنی جان بچانے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔

  • بھینس کے ایک طرف شیر تو دوسری جانب مگر مچھ آگے کیا ہوا ؟ ویڈیو وائرل

    بھینس کے ایک طرف شیر تو دوسری جانب مگر مچھ آگے کیا ہوا ؟ ویڈیو وائرل

    بھینس نے شیر سے بچنے کیلئے تالاب میں چھلانک لگائی تو مگرمچھ نے حملہ کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر ہمیں اکثر شیروں کے شکار کی بہت سی وائرل ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن آج ایک بالکل مختلف ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک بھینس اپنی جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دیتی ہے اور اس کے بعد جو کچھ ہوا ، ایسے آپ بھی دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

    مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جسے اب تک 22,000 مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شیر شکار کرنے کے لیے بھینس کا پیچھا کر رہا ہے اور بھینس اپنی جان بچانے کے لیے پوری قوت سے بھاگ رہی ہے۔

    ایسے میں بھینس ایک تالاب دیکھتی ہے اور اس میں چھلانگ لگادیتی ہے اور تیر کر تالاب کے دوسرے سرے تک جانے کی کوشش کرتی ہے لیکن وہ تالاب مگرمچھوں سے بھرا ہوتا ہے۔

    جیسے ہی بھینس پانی میں چھلانگ لگاتی ہے، مگرمچھ اس پر حملہ کرتا ہے اور اسے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن بھینس کسی طرح پانی میں موجود مگرمچھ سے خود کو چھڑانے میں کامیاب ہو جاتی ہے اور تالاب سے باہر آ جاتی ہے۔

    جیسے ہی بھینس پانی سے باہر آتی ہے تو اس کے سامنے دو شیر کھڑے ہوتے ہیں جو اس کو اپنی خوراک بنانا چاہتے تھے۔

  • بھارت: دودھ نہ دینے پر بھینس کے خلاف مقدمہ درج

    بھارت: دودھ نہ دینے پر بھینس کے خلاف مقدمہ درج

    نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے دودھ نہ دینے پر اپنی بھینس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، مقدمے کے اندراج کے کچھ روز بعد بھینس معمول کے مطابق دودھ دینے لگی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھینڈ میں 45 سالہ بابو تھانے پہنچ گیا اور پولیس کے پاس شکایت درج کروائی کہ میری بھینس گزشتہ کچھ روز سے دودھ نہیں دے رہی۔

    بھارتی شہری بابو نے پولیس کو بتایا کہ بھینس کے دودھ نہ دینے کی وجہ سے وہ گزشتہ کچھ روز سے بہت پریشان ہے اور اب گاؤں والوں سے مشاورت کے بعد اس مسئلے کے حل کے لیے تھانے آیا ہے۔

    مذکورہ شہری اپنی بھینس کو بھی تھانے لے گیا اور پولیس کو بتایا کہ میں جب بھی بھینس کا دودھ نکالنے کی کوشش کرتا ہوں تو یہ مارتی ہے جس سے مجھے شک ہے کہ کسی نے میری بھینس پر جادو کروا دیا ہے۔

    بابو کی شکایت پولیس نے اپنے پاس درج کر لی اور کچھ روز بعد ہی بھینس نے دوبارہ دودھ دینا شروع کر دیا جس پر متاثرہ شخص ایک بار پھر تھانے پہنچا اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

  • بھارت: بھینس نے خود ہی اپنے مالک کا فیصلہ کر لیا

    بھارت: بھینس نے خود ہی اپنے مالک کا فیصلہ کر لیا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک بھینس نے خود ہی اپنے مالک کا فیصلہ کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، بھینس کی ملکیت پر 2 افراد آپس میں بحث و تکرار کر رہے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آئے اس واقعے نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ ریاست کے ایک گاؤں میں ایک بھینس کے مالکانہ حقوق کی وجہ سے دو افراد میں بحث و تکرار ہوگئی۔

    گوپال نامی فریق کی بھینس چوری ہوگئی تھی، اسے علم ہوا کہ مقامی تھانے میں ایک چوری شدہ بھینس لائی گئی ہے۔ جب وہ وہاں پہنچا تو بھینس پہلے ہی کوئی اور لے جاچکا تھا۔

    گوپال مذکورہ شخص کمل کے گھر پہنچا اور اس کی بھینس پر اپنی بھینس ہونے کا دعویٰ کردیا۔ کمل کا کہنا تھا کہ وہ یہ بھینس تھانے سے خرید کر لایا ہے لیکن گوپال نہ مانا۔

    اس بات پر دونوں میں خاصی بحث و تکرار ہوئی، معاملہ بڑھتا دیکھ کر بھینس کو کھلا چھوڑ دیا گیا۔ بھینس گوپال کے گھر جانے کے بجائے کہیں اور چلی گئی جس کے بعد کمل کو بھینس کا مالک قرار دیا گیا۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھینس نے خود ہی بتا دیا کہ اس کا مالک کون ہے۔

  • بھوکے شیروں سے بچنے کے لیے بھینسے کی گاڑی کو زوردار ٹکر

    بھوکے شیروں سے بچنے کے لیے بھینسے کی گاڑی کو زوردار ٹکر

    کسی بھی جاندار میں زندہ رہنے کی خواہش سب سے طاقتور ہوتی ہے اور وہ اپنی زندگی کو خطرے میں دیکھ کر کچھ بھی کر گزرنے کو تیار رہتا ہے۔ ایسے ہی ایک بھینسے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنی جان بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک میں ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند بھوکے شیر ایک بھینسے کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور بھینسا اپنی جان بچانے کے لیے دیوانہ وار دوڑ رہا ہے۔

    اس دوران شیر اس پر حملہ کرتے ہیں لیکن وہ کسی طرح خود کو چھڑا لیتا ہے۔ ایک شیر بھینسے کی پشت پر اپنے دانت گاڑ لیتا ہے، بھینسا اسے جھٹکے دے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہتا ہے۔

    اس دوران سیاحوں سے بھری دو سفاری وہیکلز بھی وہاں آن پہنچی ہیں جن میں بیٹھے افراد اس دہلا دینے والے منظر کو دیکھ کر خوفزدہ ہیں، وہ وہاں سے پیچھے جانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ شیر اور بھینسے وہاں سے چلے جائیں۔

    ادھر شیر کے دانتوں سے اذیت میں مبتلا بھینسے کو کچھ اور نہیں سوجھتا تو وہ تیزی سے بھاگتا ہوا آتا ہے اور اپنے سینگوں کو ایک سفاری وہیکل سے ٹکرا دیتا ہے۔ زور دار ٹکر سے گاڑی ہل جاتی ہے جبکہ آواز سے ڈر کر شیر بھی بھینسے کو چھوڑ دیتا ہے۔

    تاہم بھوکے شیر بھینسے کی جان نہیں چھوڑتے اور ایک بار پھر اس کا پیچھا کرنا شروع کردیتے ہیں۔

    سیاحوں کی جانب سے ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔