Tag: building collapsed

  • تیز بارش کے دوران عمارت گرگئی : لوگ ملبے تلے دب گئے

    تیز بارش کے دوران عمارت گرگئی : لوگ ملبے تلے دب گئے

    ممبئی میں شدید موسلادھار بارش کے دوران ایک عمارت گرنے سے 6 افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو عملے نے 4افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں طوفان کے بعد سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں شدید بارش کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے، راجواڑی کالونی میں تین منزلہ عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا۔

    عمارت گرنے کے نتیجے میں چھ افراد ملبے تلے دب گئے، اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمین جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 4فراد کو ملبے سے نکال لیا۔

    اس حوالے سے مہاراشٹر کے وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ چار افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ دو افراد ابھی بھی اندر پھنسے ہوئے ہیں،ریسکیو کا کام جاری ہے۔

    مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم کیمروں کی مدد سے پھنسے ہوئے افراد کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، تین ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں، عمارت گراؤنڈ فلور مکمل طور پر منہدم ہوگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امدادی کاموں میں تاخیر ہو رہی ہے۔

    ممبئی میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک پولیس انتظامیہ نے گاڑی چلانے والوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ سیلابی سڑکوں سے متعلق باخبر اور محتاط رہیں، خاص طور پر فلائی اوور کے نیچے سے گزرتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لیں۔

    دن اور رات کی بارش کی وجہ سے درخت بھی سڑکوں پر گرگئے ہیں، جو گاڑی چلانے والوں کے لیے بہت خطرناک ہیں۔

  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے مزدور جاں بحق، 10 زخمی

    کراچی: سرجانی ٹاؤن میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے مزدور جاں بحق، 10 زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک زیر تعمیر 4 منزلہ عمارت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، سیکٹر فور ڈی میں ایک زیر تعمیر عمارت اچانک منہدم ہو گئی، ریسکیو اہل کاروں نے ملبے سے 11 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک مزدور دوران علاج دم توڑ گیا ہے، جاں بحق مزدور کی شناخت زریام کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے میں فی الحال کسی شخص کے دبے ہونے کے شواہد نہیں ہیں، ہیوی مشینری طلب کر لی گئی ہے اور کرین سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔

    پولیس کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر رکشے پارک کیے جاتے تھے، ملبے میں متعدد رکشے بھی دبے پڑے ہیں۔

  • بھارت : پانچ منزلہ عمارت گرنے سے دو افراد ہلاک 25 زخمی

    بھارت : پانچ منزلہ عمارت گرنے سے دو افراد ہلاک 25 زخمی

    مہاراشٹر : ممبئی سے160کلومیٹر دور رائے گڑ ضلع میں ایک پانچ منزلہ عمارت منہدم ہوجانے سے کم ا زکم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ 25 سے زائد افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

    گزشتہ روز پیر کی شام سات بجے سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 60 لوگوں کو بچایا جاچکا ہے۔ حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سات کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس حادثے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام کو متاثرین کو تمام ممکنہ امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    یہ حادثہ بھارت کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی سے 160 کلومیٹر دور رائے گڑ ضلع کے مہاڈ قصبہ میں پیش آیا۔ مہاراشٹر ریاستی پولیس نے بتایا کہ اس عمارت میں 47 فلیٹس تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں عمارت کی اوپر کی تین منزلیں منہدم ہوئیں جس کے بعد عمارت میں موجود کچھ لوگ باہر نکل آنے میں کامیاب رہے اور چونکہ پیر کا دن کام کا دن ہوتا ہے اس لیے عمارت میں بہت کم لوگ موجود تھے۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طارق گارڈن نامی یہ عمارت دس برس سے زیادہ پرانی نہیں تھی تاہم غالباً اس کی تعمیر میں غیرمعیاری مٹیریل استعمال کیا گیا تھا۔

    مہاراشٹر کے ریاستی وزیر ایکناتھ شنڈے نے بتایا ہے کہ عمارت کے کنٹریکٹر اور آرکیٹیکٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہ کہ کنٹریکٹر اس سانحے کا ذمہ دار ہے، اس کے علاوہ اگر کوئی سرکاری اہلکار بھی اس میں ملو ث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی