Tag: building collapses

  • بھارت، دہلی میں عمارت منہدم ہوگئی

    بھارت، دہلی میں عمارت منہدم ہوگئی

    بھارت میں نئی دہلی کے شمال مشرقی علاقے ویلکم میں ایک بڑا حادثہ رونما ہوا، جہاں ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہو گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا، جب زیادہ تر لوگ گھر پر موجود تھے۔ عمارت کے ملبے میں کم از کم 12 افراد دب گئے، جن میں سے 6 کو ریسکیو ٹیموں نے نکال لیا ہے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے اب بھی تقریباً 5 سے 6 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن پوری شدت سے جاری ہے، تاہم علاقے کی گنجان آبادی اور تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق موقع پر فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں، مقامی پولیس، اور دیگر ریسکیو ٹیمیں موجود ہیں، جو مسلسل ملبہ ہٹانے اور متاثرین کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    پولیس اور فائر حکام کے مطابق حادثے کی اصل وجہ کا ابھی علم نہیں ہو سکا ہے لیکن ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمارت کافی بوسیدہ اور خستہ حال تھی، جس کے باعث یہ حادثہ ہوا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ علاقہ ’جنتا مزدور کالونی‘ کہلاتا ہے، جہاں بڑی تعداد میں مزدور اور کم آمدنی والے افراد رہائش پذیر ہیں۔

    دہلی میں شدید زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب دہلی کے اس علاقے میں ایسی کوئی عمارت منہدم ہوئی ہو، اس سے قبل اپریل میں بھی دلی کے دیالپور تھانہ علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی تھی، حادثے میں درجنوں لوگ ملبے میں دب گئے تھے اور چار افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔ وہ واقعہ دہلی کے مصطفیٰ آباد علاقے میں پیش آیا تھا۔

  • 3 منزلہ عمارت زمین بوس، متعدد ہلاک

    3 منزلہ عمارت زمین بوس، متعدد ہلاک

    نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کے نتیجے میں 7افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے دارالحکومت ابو جا میں تین منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔

    فیڈرل صدر مقام ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن محمد کے مطابق ابوجا کے علاقے سبون لگبے میں 3 منزلہ عمارت گر گئی۔ملبے سے 7لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور واقعہ کے علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

    اس سے قبل مصر کے صوبہ اسیوت میں ایک تین منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے 14 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسیوت کے گورنر عسام سعد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ الشرق نامی محلے میں منہدم ہونے والی عمارت کا لمبہ ہٹا دیا گیا ہے۔

    وائرل ویڈیو: بارش سے کثیر المنزلہ عمارت کے زمیں بوس ہونے کا خوفناک منظر

    عسام سعد کا کہنا تھا کہ زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے سے 6 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ اموات کی تعداد 14 ہو گئی ہے، عمارت کے گرنے کا سبب جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • بھارت: بنگلورو میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی

    بھارت: بنگلورو میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی

    بنگلورو: بھارتی ریاست بنگلورو میں شدید بارش کے بعد کئے حصے زیر آب آگئے، اور بارش کی وجہ سے زیر تعمیر عمارت گرنے کے بعد متعدد افراد کے ملبے تلے دب گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بنگلورو میں طوفانی بارش سے نظامِ زندگی درھم برھم ہو گیا، عمارت گرنے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سولہ افراد ملبے تلے دب گئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تند و تیز ہواؤں سے کئی درخت اور بجلی کے کھمبے گِر گئے، نشیبی علاقوں میں پانی گھر گیا جبکہ اکثروبیشتر علاقوں میں بجلی منقطع ہے اور گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

    مقامی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں 241 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو اس مدت کے معمول سے دگنی ہے۔

  • بھارت: خستہ حال عمارت کھیلتے بچوں پر آن گری، دلخراش مناظر

    بھارت: خستہ حال عمارت کھیلتے بچوں پر آن گری، دلخراش مناظر

    نئی دہلی: بھارت میں خستہ حال عمارت کھیلتے بچوں پر آن گری۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ دہلی کے علاقے سبزی منڈی میں پیش آیا، جہاں چار منزلہ پرانی عمارت اچانک منہدم ہوگئی۔

    مقامی پولیس کے مطابق جس وقت یہ واقعہ ہوا، اس وقت بچے سڑک پر کھیل رہے تھے، عمارت کے ملبے تلے دب کر دو بچوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ متعدد افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ صبح تقریباً بارہ بجے انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ ایک پرانی خستہ حال عمارت منہدم ہوگئی ہے جس کے فوری بعد فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

    بھارت میں آئے روز خستہ حال عمارتیں گرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، رواں سال جون میں مون سون بارشوں کے باعث رہائشی عمارت گرنے کا واقعہ ساحلی شہر ممبئی میں پیش آیا تھا جہاں تین منزلہ عمارت بنیادیں کمزور ہونے کی وجہ سے اچانک برابر والی عمارت کے اُوپر جاگری، واقعے میں گیارہ افراد ہلاک جب کہ سات زخمی ہوئے تھے۔

    رواں سال اگست میں بھی ممبئی سے160کلومیٹر دور رائے گڑ ضلع میں پانچ منزلہ عمارت منہدم ہوجانے سے کم ا زکم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

  • بھارت: مون سون بارشوں کے دوران عمارت منہدم، 11 فوجیوں سمیت 2 شہری ہلاک

    بھارت: مون سون بارشوں کے دوران عمارت منہدم، 11 فوجیوں سمیت 2 شہری ہلاک

    شملہ: بھارت میں مون سون بارشوں کے دوران ایک عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 فوجی اہلکاروں سمیت دو شہری ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شمالی ریاست میں بارش کے دوران عمارت زمین بوس ہوگئی، ملبے سے 5 فوجی اہلکاروں اور 12 شہریوں کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے تک بارشوں کے جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

    دو دن سے جاری بارشوں کی ہلاکت خیزی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، تازہ واقعے میں شمالی ریاست ہماچل پردیش میں ایک عمارت گرنے کے بعد دو دنوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

    بھارتی ریسکیو ادارے این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے عمارت کے ملبے سے 5 فوجی اہلکاروں اور 12 شہریوں کو زندہ نکال لیا ہے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ نیپال سے بھارت میں داخل ہونے والے بارشوں کے سبب مختلف ریاستوں میں مجموعی طور پر 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 5 ہزار سے زائد شہری بے گھر ہوگئے، سب سے زیادہ نقصان آسام میں ہوا جہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہے۔

    بھارت میں مون سون بارشوں سے خوفناک سیلاب، 76 افراد ہلاک

    محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے تک بارشوں کے جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ ریسکیو اداروں کا کہنا تھا کہ زیادی تر ہلاکتیں گھروں کی دیواریں گرنے اور بجلی کے کرنٹ لگنے کے باعث ہوئیں۔

  • بھارت کے شہر اندور میں 4 منزلہ عمارت گر گئی، 10 افراد ہلاک

    بھارت کے شہر اندور میں 4 منزلہ عمارت گر گئی، 10 افراد ہلاک

    ممبئی: بھارت کے شہر اندور میں 4 منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر اندور میں 4 منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

    ہوٹل کی 4 منزلہ عمارت ہفتے کی شب 9:20 منٹ پر گری جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اندور ہری ناراین مشرا کے مطابق ہوٹل کی بلڈنگ پرانی ہونے کی وجہ سے گری، 10 افراد ہلاک ہوئے اور تین زخمی ہیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق 20 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، ڈسٹرکٹ کلیکٹر نشانت وارواڈے نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ہوٹل کی پہلی منزل پر طلباء رہائش پذیر تھے تاہم آفیشلز کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ بلڈنگ کو رہائش کے لیے خطرناک قرار دیا گیا تھا یا نہیں۔

    لوک سبھا اسپیکر سمریتا مہاجن نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

    وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 2 لاکھ جبکہ زخمی افراد کے لیے 50000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاڑکانہ : دومنزلہ عمارت منہدم ، ملبے تلے دب کردوافراد جاں بحق

    لاڑکانہ : دومنزلہ عمارت منہدم ، ملبے تلے دب کردوافراد جاں بحق

    لاڑکانہ :  دومنزلہ عمارت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کردوافراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے باقرانی روڈ پر ایک عمارت کی تعمیر کے لئے بیس میں کھدائی کی گئی تھی، جس کے قریب ہی ایک اور عمارت کمزور ہونے کے باعث مہندم ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں مہندم ہونے والی عمارت کے اوپر بیٹھے دو مزدور ملبے میں دب کر زخمی ہوگئے۔

    ، عمارت کے انہدام کی خبرملتے ہی اہل محلہ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جو تاحال جاری ہیں ، پولیس اہلکاروں اور امدادی رضاکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے ملبے تلے دبے دو زخمیوں کو نکال کر چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک شدگان مزدوروں کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا، جو یہاں بیکری پر مزدوری کرنے آئے تھے۔


    مزید پڑھیں : ملتان میں زیرِ تعمیر عمارت کا کچھ حصہ منہدم، 2 ہلاک، 8 زخمی


    ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف ٹیپو اور دیگر افسران نے دورا کیا، اس حوالے سے اے ایس پی عمران خان کا کہنا تھا کہ مہندم عمارت کے نیچے صرف دو مزدور دب کر جاں بحق ہوئے البتہ تمام ملبہ ہٹانے تک امدادی کاروائی جاری رکھی جائے گی۔ ان کے مطابق اگر حادثے میں کسی کی غفلت سامنے آئی تو کاروائی کی جائے گی۔

    اہل محلہ کا کہنا ہے منہدم ہونے والی عمارت کے ساتھ نئی عمارت کی تعمیر کیلئے کھدائی کی جارہی تھی۔