Tag: building

  • امریکا میں قائم 47 سالہ پرانے مشہور مارٹن ٹاور کو زمیں بوس کر دیا گیا

    امریکا میں قائم 47 سالہ پرانے مشہور مارٹن ٹاور کو زمیں بوس کر دیا گیا

    ہارسبرگ: امریکی ریاست پنسلوینیا میں قائم 47 سالہ پرانے مشہور مارٹن ٹاور کو زمیں بوس کردیا گیا، عمارت کو زمین بوس کا منظر دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع رہی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں اسٹیل مینوفیکچرنگ کمپنی بیت لحم کی جانب سے ارٹن ٹاور کو حال ہی میں انتہائی مہارت کے ساتھ زمین بوس کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی عمارتوں کو زمین بوس کرنے والی تکنیکی ٹیم کے ماہرین نے پنسلوینیا میں واقع عمارت کو بارود سے اڑا یا۔ عمارت کو زمین بوس نے کا منظر دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موقع پرجمع ہوگئی تھی۔

    اس موقع پر لوگوں نے عمارت کے زمین بوس ہونے کے مناظر اپنے کیمروں میں محفوظ کرلیے۔ اکیس منزلہ عمارت جس میں 16 ہزار ٹن فولاد شامل تھا چند سیکنڈز کےاندر اندر زمین بوس ہوگئی۔ عمارت گرنے سے گردو غبار اٹھا تاہم جلد ہی وہ بھی بیٹھ گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں تاریخی’مارٹن ٹاور’ کو زمین بوس ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مارٹن ٹاور کے موجودہ مالکان اسی جگہ پر ایک نئی عمارت کھڑی کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ نئی عمارت 101 میٹر بلند ہوگی۔اس کی تعمیر نو پر 20 کروڑ ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    ان میں اسپیئرپارٹس کی دکانوں، ہوٹلوں، دفاتر کے ساتھ 528 رہائشی فلیٹس بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ عمارت امریکی اسٹیل مینو فیکچرنگ کمپنی بیت لحم نے تعمیر کی تھی۔

    خیال رہے کہ دوسری عالم جنگ کے موقع پر یہ کمپنی امریکی فوج کو اسلحہ اور بحری جہاز فراہم کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔ امریکا میں ایمپائر اسٹیٹ، گولڈن گیٹ پل اور کئی دوسری شہرہ آفاق عمارتیں بیت لحم کی تعمیر کردہ ہیں۔

  • کراچی: گلشن اقبال میں واقع عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، 2 افراد جاں بحق

    کراچی: گلشن اقبال میں واقع عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، 2 افراد جاں بحق

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 17 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، افسوسناک حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آتش زدگی کا واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال ممتاز منزل کے قریب پیش آیا جہاں عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ مذکورہ عمارت 17 منزلوں پر مشتمل ہے جبکہ عمارت میں دفاتر ہیں، علاوہ ازیں رہائشی منازل پر شہری بھی رہائش پذیر ہیں۔

    آگ نے 4 سے 5 منزلوں کو متاثر کیا، آگ لگنے کے باعث عمارت میں موجود متعدد افراد چھت پر چڑھ گئے۔ آگ لگنے کے فوراً بعد 2 افراد جان بچانے کے لیے چھت سے کود گئے، تاہم دونوں اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

    واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے بھی ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے عمارت کی چھت سے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا، پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز نے بھی امدادی آپریشن میں حصہ لیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی آمد سے قبل شہری جان بچانے کے لیے رسی کے ذریعے نیچے اترے، آگ سے 4 افراد معمولی طور پر جھلس بھی گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں دھوئیں سے متاثرہ 5 افراد لائے گئے۔ پانچوں افراد ٹھیک ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی چھٹی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جنریٹر کو الیکٹرک وائر سے ملانے کے دوران شارٹ سرکٹ ہوا۔

    واقعے کے بعد واٹر بورڈ کی جانب سے صفورا اور نیپا ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق پانی سے بھرے ٹینکرز فوری طور پر جائے وقوع کی طرف روانہ کیے گئے۔

    میئر کراچی وسیم اختر نے بھی عمارت میں پھنسے افراد کو فوری نکالنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور افرادی قوت میں اضافہ کیا جائے۔

    دوسری جانب امدادی کاروائیوں کے دوران یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی میں ہی شارع فیصل پر واقع ایف ٹی سی بلڈنگ میں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی۔ آگ رات کے 2 بجے لگی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں اور 2 اسنارکلز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

  • امریکا میں زیرزمین دھماکے، شہریوں میں شدید خوف وہراس

    امریکا میں زیرزمین دھماکے، شہریوں میں شدید خوف وہراس

    واشنگٹن: امریکا میں زیرزمین دھماکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، علاقہ دھوؤں کے بادلوں کی لپیٹ میں آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکے امریکی شہراٹلینٹا میں زیرزمین مین ہول میں ہوئے، جس کے باعث چاروں طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس حکام کے مطابق مین ہول میں ہونے والے دھماکوں کے بعد دھوئیں کے بادلوں نے پوری اسٹریٹ کو اپنی لپٹ میں لے لیا، جس سے ٹریفک کی روانی معطل اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    ابتدائی تفتیش میں دھماکوں کی وجہ زیرزمین برقی سسٹم کی خرابی بتائی جارہی ہے، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت وقفے وقفے سے 10 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد ہم شدید خوف میں مبتلا ہوگئے۔

    امریکا: وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ مخالفین کو دھماکا خیز مواد سے بھرے پیکٹ موصول

    قبل ازیں جون میں امریکی ریاست ٹیکساس کے اسپتال میں زیر تعمیر حصّے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ جون میں ہی میکسیکو میں آتش بازی کا سامان بنانے والی کمپنی میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کے نتیجے میں 49 شہری زخمی جبکہ 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    دھماکوں کے نتیجے میں 49 شہری زخمی ہوئے، حادثے میں 2 پولیس اہلکار اور 4 فائر فائٹرز سمیت 24 افراد ہلاک ہوئے تھے، بعد ازاں حکام نے لواحقین سے اظہار تعریت کرتے ہوئے کہا تھا کہ واقعہ افسوس ناک ہے، غم میں برابر کے شریک ہیں۔

  • ترکی: رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، 2 افراد جاں بحق

    ترکی: رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، 2 افراد جاں بحق

    انقرہ: ترکی میں آٹھ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ استنبول کے ضلع کارٹل میں پیش آیا، جب آٹھ منزلہ رہائشی عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی، دو افراد کو مردہ حالت میں نکالا گیا۔

    ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں اور ملبے تلے دبے دیگر افراد کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تیرہ اپارٹمنٹ پر مشتمل عمارت میں تینتالیس افراد رہائش پذیر تھے، حادثے کے نتیجے میں کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

    اس واقعے میں متعدد گاڑیاں بھی ملبے تلے دب گئیں، ملبے سے ایک خاتون کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا جن کی خطرے سے باہر ہے۔

    پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ اب تک واضح نہیں ہوسکی، آٹھ منزلہ عمارت کی بالائی تینوں منزلیں غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں، عمارت کے گراؤنڈ پر ورک شام بھی تھا جو بغیر لائیسنس کے چلایا جارہا تھا۔

    ترکی: طالبات کے ہاسٹل میں آتشزدگی،12افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ اگست 2008 میں ترکی میں گرلز ہاسٹل کی عمارت گرنے سے گیارہ طالبات جاں بحق اور تئیس سے زائد زخمی ہو گئی تھیں۔

    علاوہ ازیں 2011 میں ترکی میں آنے والے زلزلے سے درجنوں عمارتیں مہنمد ہوگئی تھیں اور کئی افراد بھی مارے گئے تھے۔

  • برطانیہ: عمارت میں دھماکا، 5 افراد زخمی

    برطانیہ: عمارت میں دھماکا، 5 افراد زخمی

    لندن: برطانوی شہر بریڈفورڈ میں دو منزلہ عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکا بریڈفورڈ کے علاقے باٹلے میں دو منزلہ عمارت میں ہوا، دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر گیس کے اخراج کے باعث ہوا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔

    اس واقعے کے فوری بعد عمارت میں موجود زخمی شہری خون میں لت پت باہر بھاگے، اسپتال ذرایع کے مطابق ایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    برطانیہ کی اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

    دوسری جانب حکام نے زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ واقعے سے متعلق مکمل تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال اگست میں برطانیہ علاقے سالسبری میں قائم عسکری سازو سامان تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں برطانوی دارالحکومت میں مجسٹریٹ کورٹ کے باہر کھڑی گاڑی بم دھماکے سے تباہ ہوئی تھی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

  • روس: عمارت میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

    روس: عمارت میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

    ماسکو: روس میں عمارت دھماکے سے منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور چھتیس سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی شہر ’مگینی ٹوگورس‘ میں عمارت دھماکے سے منہدم ہونے سے نو افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صنعتی علاقے میں واقع اپارٹمنٹ میں گیس لیک ہونے سے دھماکا ہوا جس سے دس منزلہ اپارٹمنٹ کے اڑتالیس فلیٹس تباہ ہوگئے۔

    واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ پہنچ گیا اور بروقت آپریشن کرکے 9 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ لاپتہ ہونے والوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔

    دھماکے کے بعد ملبے تلے 11 ماہ کے بچے کو خوش قسمتی سے زندہ نکال لیا گیا، تاہم جسم کے مختلف حصوں میں شدید زخم کے باعث بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ’ایوان‘ نامی بچے کے سر پر گہرے زخم آئے ہیں جبکہ ٹانگوں کی مختلف ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں، خوش قسمتی سے اس واقعے میں بچے کی ماں بھی محفوظ رہی۔

    حکام نے واقعے میں ہلاک ہونے والوں سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر ہر ممکن سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسی شہر میں دوسرا واقعہ بھی دھماکے کا پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

  • افغانستان: سرکاری عمارت پر حملہ، 43 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

    افغانستان: سرکاری عمارت پر حملہ، 43 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

    کابل: افغانستان میں سرکاری عمارت پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں سرکاری عمارت پر خود کش حملے کے باعث 43 افراد ہلاک ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو مار ڈالا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ سرکاری عمارت حساس علاقے میں قائم تھی، خود کش حملے میں زخمی ہونے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور مارے گئے، جبکہ علاقے میں بھارتی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق پہلے بارود سے بھری ایک گاڑی کو عمارت کے قریب دھماکے سے اڑایا گیا، بعد ازاں دہشت گردوں نے عمارت میں گھس کر اندھا دھن فائرنگ کی۔

    عمارت میں سیکڑوں افراد موجود تھے، لوگوں نے اپنے مدد آپ چھپ کر جان بچائی جبکہ کئی افراد عمارت سے کود بھی گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حملہ کس دہشت گرد گروہ نے کیا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم اس قسم کے حملے ماضی میں طالبان اور داعش کی جانب سے کیے جاچکے ہیں۔

    افغان حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمارت میں موجود 340 افراد کو بحاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا، جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    خیال رہے کہ یہ دہشت گرد حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، اور دونوں فریقین کی جانب سے مثبت تاثر سامنے آرہا ہے۔

  • برطانیہ: تاریخی عمارت ’لٹل ووڈز‘ میں آگ لگ گئی

    برطانیہ: تاریخی عمارت ’لٹل ووڈز‘ میں آگ لگ گئی

    لندن: برطانیہ کی تاریخی عمارت ’لٹل ووڈز‘ میں اچانک آگ لگ گئی، فائر فائٹز کی جانب سے آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر لیور پول میں قائم تاریخی عمارت لٹل ووڈز میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے کوششیں کی جاری ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق عمارت میں آتشزدگی کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، شہر لیورپول میں پانچ منزلہ تاریخی عمارت 1938 میں تعمیر کی گئی تھی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی پہلی منزل پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سو سے دو سو میٹر تک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم آگ بجھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

    شہر کے میئر ’جوئے ایڈرسن‘ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ افسوس ناک ہے، شہروں سے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں۔

    لندن: عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 1 خاتون ہلاک

    خیال رہے کہ اس عمارت کی تعمیر 1938 میں ہوئی تھی، برطانیہ کے بااثر تاجر سر جون موری کی کاوشوں کے ذریعے اس کی تعمیر عمل میں آئی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے جنگلات میں آتشزدگی نے ہزاروں ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، حکام نے آگ پر قابو پانے کے لیے فوج طلب کرلی تھی۔

    واضح رہے کہ جنگلات میں شدید آتشزدگی کے باعث ہزاروں ایکڑ رقبہ اور 24 مکانات جل خاکستر ہوگئے تھے، جبکہ سینکڑوں افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور بھی ہوئے تھے۔

  • اسرائیلی فورسز کا غزہ میں ایک اور فضائی حملہ، 18 فلسطینی زخمی

    اسرائیلی فورسز کا غزہ میں ایک اور فضائی حملہ، 18 فلسطینی زخمی

    غزہ : صیہونی افواج کی جمعرات کے روز غزہ میں واقع عمارت پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 18 فلسطینی زخمی ہوگئے، متاثرہ عمارت میں ثقافتی مرکز اور دفاتر قائم تھے۔

    تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ظالم فوجیوں کی جانب سے گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں واقع ایک کثیر المنزلہ عمارت پر فضائی بمباری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 18 فلسطینوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں جس بلڈنگ کو نشانہ بنایا گیا ہے اس میں مختلف دفاتر اور کلچرل سینٹر قائم تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت پر بمباری کے بعد اسرائیلی حکام کی جانب سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ کثیر المنزلہ عمارت پر فضائی حملے کرنے سے قبل غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی حدود میں راکٹ داغا گیا تھا جو اسرائیل کے جنوبی شہر بیر شیبہ سے متصل میدان میں گرا تھا تاہم فلسطینی مسلح گروہوں کے داغے گئے راکٹ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی افواج نے فلسطین کی مزاحمت پسند تنظیم حماس کے 150 ٹھکانوں کو فضائی بمباری میں نشانہ بنایا ہے جو اسرائیلی ریاست پر داغے گئے 180 میزائلوں کا رد عمل تھا۔

    خیال رہے کہ اسرائیل کے جیٹ طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کی پٹی پر درجنوں فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون اور اس ایک سالہ بیٹی سمیت تین افراد شہید ہوگئے تھے۔

  • جرمنی: رہائشی عمارت میں دھماکہ، تین افراد ہلاک

    جرمنی: رہائشی عمارت میں دھماکہ، تین افراد ہلاک

    برلن: جرمنی کے شہر برمن کی ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دراز علاقوں تک بھی سنی گئی، دھماکے کے بعد عمارت کا ملبہ پچاس میٹر دوری تک پھیل گیا۔

    جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے، دھماکے کے بعد عمارت سے 41 سالہ خاتون اور اس کے 7سالہ بیٹے جبکہ ان کے پڑوس کے مکان سے ایک 70 سالہ عورت کی بھی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

    جرمنی کے شمال مغربی شہر برمن کی رہائشی عمارت میں دھماکہ صبح سویرے ہوا بعد ازاں امدای ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور عمارت میں موجود دیگر لوگوں کو ریسکیو کیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔


    جرمنی میں فٹبال ٹیم کی بس میں دھماکہ، ایک زخمی


    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں عمارت بر ی طرح متاثر ہوئی اور ملبہ 50 میٹر کی دوری تک پھیل گیا تاہم اب تک اس دھماکے کی اصل و جہ نہیں بتائی گئی۔

    دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے دھماکہ گھر میں گیس کے اخراج کے باعث ہوا ہوا تاہم تحقیقات جاری ہے جس کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں عمارت کا اندونی حصہ مکمل طور پر جل کر خاک ہوگیا۔


    جرمنی میں مسجد اور بین الاقوامی کانفرنس سینٹر کے باہر دھماکہ


    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں جرمنی کے  شہر ووپرٹل کی ایک رہائشی عمارت میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، بعد ازاں اسپتال حکام نے 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔