Tag: builds

  • الجزائر کی مسجد میں آسمان کو چھوتا مینار

    الجزائر کی مسجد میں آسمان کو چھوتا مینار

    الجزائر : الجزائر کی مسجد میں چینی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا مینار بنا دیا، دوسوپینسٹھ میٹربلند مینار کو دنیا کے سب سے اونچے مینار کا اعزاز حاصل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی افریقی ملک الجزائر میں چارلاکھ میٹر رقبے پر پھیلی مسجد کی تعمیر کی جارہی ہے ، مسجد کی تعمیر آخری مراحل میں ہیں ،اس مسجد میں بیک وقت ایک لاکھ بیس ہزار افراد نمازپڑھ سکتے ہیں۔

    یہ مسجد رقبے کے لحاظ سے دنیا کی تیسری بڑی مسجد جبکہ الجزائر کی سب سے بڑی مسجد ہوگی، اس کی تعمیر پر ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔

    مسجد میں دنیا کا بلند ترین مینار تعمیر کیا گیا ہے، جس کی بلندی 265 میٹر ہے، اس کا ڈیزائن جرمنی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کی تعمیر ایک چینی کمپنی کر رہی ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق الجزائر کی جامع مسجد کا گنبدوں والا ہال ہوگا، اس کے ساتھ درسِ قرآن کے لیے ایک مدرسہ، ایک ملین کتابوں کے حامل کتب خانہ، تاریخ کا ایک عجائب گھر بھی تعمیر کیا جائے گا۔

    اس مسجد کو بحیرہ روم میں موجود ایک آبی سیرگاہ سے شاندار دو راہوں کے ذریعے منسلک کر دیا جائے گا۔

    خیال رہے یہ مسجد وزیر ہاؤسنگ احمد مدنی کی زیر نگرانی تعمیر کی جا رہی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مسجد عام شہریوں کو انتہا پسند حلقوں سے دور لے جانے میں معاون ثابت ہوگی۔

  • چین میں آلودہ ہوا صاف کرنے والا دنیا کا بلند ترین ٹاور

    چین میں آلودہ ہوا صاف کرنے والا دنیا کا بلند ترین ٹاور

    بیجنگ : چین نے آلودہ ہوا صاف کرنیوالا دنیا کا بلند ترین ٹاور بنالیا، ،جو نچلی فضا میں موجود ہوا کو بڑی حد تک صاف کردیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ژیان میں آلودہ ہوا صاف کرکے اسے صاف حالت میں لانے کیلئے دنیا کا بلند ترین ایئر پیوریفائر ٹاور بنایا گیا ہے، جس کی اونچائی سو میٹر ہے۔

    ٹاور کے قریب آلودہ ہوا کھینچنے والا ایک نظام نصب ہے، جس کا رقبہ ایک فٹ بال گراؤنڈ کا نصف ہے،جو نچلی فضا میں موجود ہوا کو بڑی حد تک صاف کردیتا ہے۔

    اس ٹاور کی تیاری اور آزمائش کا کام چینی اکادمی برائے سائنس کے تحت ارضی ماحولیاتی انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے کیا ہے۔

    ادارے کے سربراہ ساؤ جنجی نے کہا ہے کہ اپنی تنصیب کے بعد ٹاور ایک روز میں ایک کروڑ مکعب میٹر سے زیادہ صاف ہوا خارج کرتا ہے جس کا اثر اس کے ارد گرد 10 مربع کلومیٹر کے علاقے میں محسوس کیا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ چین میں گاڑیوں اور صنعتوں کی بہتات سے شہروں میں اسموگ کا مسئلہ گمبھیر ہوچکا ہے،جسے درست کرنے کے لیے مختلف طریقوں پرغور کیا جارہا ہے۔


    مزید پڑھیں : فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا فلٹر نصب


    یاد چین کا دارالحکومت بیجنگ دنیا کے اسموگ سے متاثرہ شہروں میں سرِ فہرست تھا ، بیجنگ کو موسم سرما میں دھوئیں اور دھند کا سامنا رہتا ہے، رہائشیوں کو ہدایت جاری کی جاتی ہے جب بھی باہر جائیں، اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپ لیں۔

    موسم سرما میں اس قدر آلودگی ہوتی ہے کہ وہاں ماسک کے بغیر سانس لینا بھی محال سمجھا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔