Tag: Bulgaria

  • بلغاریہ میں روسی ساختہ جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ لاپتا

    بلغاریہ میں روسی ساختہ جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ لاپتا

    صوفیہ: بلغاریہ میں ایک جنگی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ لاپتا ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلغاریہ میں ایک روسی ساختہ جنگی طیارہ مگ 29 بحیرہ اسود (بلیک سی) پر تربیتی پرواز کے دوران ریڈار سے اچانک غائب ہو گیا۔

    بدھ کو بلغاریہ کی وزارت دفاع نے بتایا کہ سوویت ساختہ جنگی طیارہ بحیرہ اسود پر فوجی مشق کر رہا تھا، کہ کریش ہو گیا، پائلٹ تاحال لاپتا ہے، وزارت کا کہنا ہے کہ طیارہ دوپہر کو ریڈار سے غائب ہوا تھا جس پر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

    وزارت دفاع کے بیان کے مطابق پائلٹ کی تلاش جاری ہے، جب کہ سرچ آپریشن میں بحریہ، بارڈر پولیس اور ایئر فورس شامل ہے، طیارے کے گرنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی ہے، حادثے کے بعد شبلہ 2021 نامی مشقیں روک دی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ بلغاریہ میں 1994 اور 2012 میں بھی دو روسی ساختہ مگ 29 گر کر تباہ ہوئے تھے، 2004 میں جب سے بلغاریہ نے ناٹو فورس میں شمولیت اختیار کی ہے، تب سے یہ ملک اپنے فضائی بیڑے میں روسی ساختہ مگ 29 جنگی طیارے شامل کر رہا ہے تاکہ کمی کو پورا کیا جا سکے۔

    اس بلقانی ملک نے 2019 میں امریکی ساختہ 8 ایف 16 جنگی طیاروں کے حصول کے لیے بھی معاہدہ کیا تھا، یہ طیارے بلغاریہ کو 2023 میں ملیں گے۔

  • بلغارین صحافی وکٹوریا مارنیووا کا قاتل جرمنی سے گرفتار

    بلغارین صحافی وکٹوریا مارنیووا کا قاتل جرمنی سے گرفتار

    صوفیہ : بلغارین صحافی وکٹوریا مارینووا کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا 21 سالہ نوجوان کو جرمنی سے گرفتار ، حکام نے بلغاریہ لانے کے لیے قانونی قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک بلغاریہ کی معروف صحافی وکٹوریا مارینووا کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے مشتبہ ملزم کو سیکیورٹی اہلکاروں نے جرمنی سے گرفتار کرلیا جسے بلغاریہ لانے کے لیے قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مشتبہ قاتل کی گرفتاری سے حوالے بلغاریہ کے جنرل پراسیکیوٹر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 21 سالہ نوجوان قتل کے بعد ملک سے فرار ہوا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز بلغارین صحافی وکٹوریا کی لاش روزی شہر کے شمال میں دریا کے قریب واقع پارک سے ملی تھی، جس کا جنسی استحصال کیا گیا تھا۔

    بلغارین پولیس کا کہنا ہے کہ وکٹوریا کے گلے پر نشانات دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ خاتون صحافی گلا گھونٹ پر قتل کیا گیا تھا جبکہ مقتولہ کی میڈیکل رپورٹ نے جنسی زیادتی کی تصدیق کی تھی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وکٹوریا مارینووا کا تعلق ان کے نجی ٹی وی کام کرنے سے ہے یا نہیں لیکن بلغاریہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صحافتی آزادی کے حوالے سے یورپ کا بدترین ملک ہے۔

    روزی پولیس چیف تیوڈور اٹاناشو کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو خاتون صحافی کے قتل کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ ملزم نہیں تھا اس کے لیے اسے جلدی ہی رہا کردیا گیا تھا۔

    ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ وکٹوریا پر مہلک حملہ کیا گیا تھا، خاتون صحافی کا موبائل فون، گاڑی کی چابیاں، گلاسیس اور کچھ تاحال غائب ہیں۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ30 سالہ وکٹوریا مارنیووا نجی ٹی وی چینل پر حالات حاضرہ کے حوالے سے ’ڈیٹکٹر‘ یعنی ’کھوجی‘ کے نام ٹاک کرتی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس سے اب تک وکٹوریہ مارنیووا تیسری بڑی صحافی جبکہ 2017 کے آغاز سے ابتک چوتھی صحافی ہیں جنہیں قتل کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اگست 2017 میں سوڈئش رپورٹر کم وال کو کوپن ہیگن میں قتل کیا گیا تھا جبکہ اکتوبر 2017 میں مالٹیسی صحافی کارنوانا کو ان کے گھر کے باہر بم دھماکے میں قتل کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ رواں برس فروری میں سلواکیہ سے تعلق رکھنے صحافی کو ان کی منگیتر کے ہمراہ گولیاں ماری گئی تھیں۔

  • اداکارہ عالیہ بھٹ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

    اداکارہ عالیہ بھٹ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی فلم ’براہماسترا‘ کی شوٹنگ کے لیے بلغاریہ میں موجود ہیں جہاں ایک ایکشن سین کے دوران شدید زخمی ہوگئیں۔

    عالیہ بھٹ کے ہاتھ اور کندھے پر شدید چوٹیں آئی ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں 15 دن آرام کرنے کا مشورہ دے دیا، قومی امکان ہے کہ اداکارہ بلغاریہ سے ممبئی واپس لوٹ آئیں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بلغاریہ میں فلم کی شوٹنگ رواں ماہ کے آخر میں مکمل ہونا تھی تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے عالیہ بھٹ کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم اپنے پلان میں تبدیلی لاتے ہوئے ممبئی واپس آجائے گی۔

    فلم ’براہماسترا‘ ایان مکرجی کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ہے، اداکارہ عالیہ بھٹ کے مدمقابل رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، دیگر اداکاروں میں امیتابھ بچن، دیوندو شرما، دیپک تجوری، مونی رائے، چیتنا پانڈے شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ براہماسترا میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، امیتابھ بچن ایک ساتھ پہلی بار سلور اسکرین پر نظر آئیں گے اور فلم آئندہ سال 15 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

    خیال رہے کہ اس سے قبل کمانڈو اداکار ودیوت جموال اپنی فلم جنگلی کے سیٹ پر ایکشن سین عکسبند کرواتے ہوئے بلندی سے گر کر زخمی ہوگئے تھے ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔