Tag: Bull Rescued From Flood

  • ایک کروڑ مالیت کے بیل کو کیسے بچایا گیا؟ ویڈیو وائرل

    ایک کروڑ مالیت کے بیل کو کیسے بچایا گیا؟ ویڈیو وائرل

    نئی دہلی : بھارت میں ہونے والی مون سون بارشوں کے باعث انسانوں کے ساتھ جانوروں کی زندگیاں بھی شدید خطرے سے دوچار ہیں، ریسکیو اہلکاروں نے سیلابی پانی میں پھنسے قیمتی ترین بیل کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

    دہلی کے کئی علاقے اس وقت شدید بارشوں اور بیراج سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے شدید سیلاب جیسی صورتحال سے دوچار ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں دریائے جمنا کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں اور جانوروں کو بچانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔

    ایسی ہی ایک صورتحال میں ایک قیمتی بیل جو سیلابی میں بری طرح گھر چکا تھا نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے اہلکاروں نے اس کی جان بچالی جس کی ویڈیو وشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    غازی آباد میں کام کرنے والی این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے نوئیڈا میں 3 مویشیوں کو بچایا ہے، جن میں ہندوستان کا نمبر ون بیل ‘پریتم’ بھی شامل ہے جس کی قیمت 1 کروڑ روپے ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 2 بھینسوں، کئی بکرے، خرگوش اور بطخوں سمیت 6 ہزار مختلف مویشیوں اور جانوروں کو بھی سیلابی پانی سے ریسکیو کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سیلابی پانی کی وجہ سے نوئیڈا شہر کے 5 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی جب کہ اس سے 8 دیہات متاثر ہوئے ہیں

    دوسری جانب دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں کمی جاری ہے تاہم پھر بھی دارالحکومت نئی دہلی میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔