Tag: bullet

  • اپنے گھر میں موجود 10 سالہ بچی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی

    اپنے گھر میں موجود 10 سالہ بچی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی

    امریکا میں ایک 10 سالہ بچی نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئی، پولیس تاحال کسی کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

    امریکی شہر شکاگو میں ہفتے کی رات 10 بجے کے قریب ایک اندھی گولی ایک اپارٹمنٹ کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوئی، اپارٹمنٹ میں موجود 10 سالہ بچی گولی کی زد میں آگئی۔

    گولیاں چلنے کی آوازوں پر مقامی افراد نے پولیس کو رپورٹ کی، پولیس کے ساتھ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں جنہوں نے تشویشناک حالت میں بچی کو اسپتال منتقل ہوگیا، تاہم بچی جانبر نہ ہوسکی اور کچھ دیر بعد دم توڑ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ اپارٹمنٹ کے قریب کچھ افراد میں جھگڑا ہوا جس کے دوران فائرنگ کی گئی۔

    پولیس تاحال کسی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے، مذکورہ افراد کو علاقے میں تلاش کیا جارہا ہے جبکہ مقامی افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

  • کراچی: اندھی گولی نے کم سن بچی کی جان لے لی

    کراچی: اندھی گولی نے کم سن بچی کی جان لے لی

    کراچی : شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں اندھی گولی کا نشانہ بننے 7 سالہ اقصیٰ دو روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دو روز قبل اندھی گولی سے زخمی ہونے والی کمسن بچی اقصیٰ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

    تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ پہلی جماعت کی طالبہ 7 سالہ اقصیٰ کو چھوٹے ہتھیار کی گولی لگی تھی، گولی دل کے قریب لگنے کے باعث موت واقع ہوئی ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    تفتیشی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ کمسن مقتولہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جبکہ جناح اسپتال کے مردہ خانے میں اقصیٰ کا پورسٹ مارٹم جاری ہے، جس کی رپورٹ آنے بعد تفتیش کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

    تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ بچی اقصیٰ کے قتل کیس کے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی جائیں گی جبکہ مقدمے دہشت گردی کی دفعہ شال کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

    تفتیشی افسر کے مطابق مقتولہ کو 100 گز کے فاصلے سے گولی لگی تھی، بچی کے جسم سے نکلنے والے سکے کا فرانزک ٹیسٹ کرائیں گے۔

    مقتول بچی کے والد محمد سلیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچی کے علاج میں این آئی سی ایچ کے ڈاکٹرز نے کسر نہیں چھوڑی، ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اقصیٰ کو لگایا جانے والا خون منہ اور ناک سے خارج ہو رہا تھا۔

    اقصیٰ کے والد کے مطابق ڈاکٹر نے کہا تھا کہ خون کا خراج رکنا ضروری ہے جس کے بعد آپریشن کیا جائے گا۔

    محمد سلیم کا کہنا ہے کہ سفاک ملزم کو پکڑ کر سخت سزا دی جائے اور واقعے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں، اگر ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آیا اور سزا نہیں ہوئی تو وہ دوبارہ ایسی حرکت کرے گا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پہلی جماعت کی طالبہ اقصیٰ کو اندھی گولی کا نشانہ بنی تھی، جس کے بعد اہل خانہ نے متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کیا تھا۔

    ڈاکٹرز نے اقصیٰ کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا تھا مگر اُس کی طبیعت سنبھالے میں ہی نہیں آرہی تھی جس کے بعد اُسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

  • امریکی سائنسدان نے جدید ٹیکنا لوجی سے مزین نئی گولیاں تیارکرلی

    امریکی سائنسدان نے جدید ٹیکنا لوجی سے مزین نئی گولیاں تیارکرلی

    امریکی سائنسدانوں نے جدید ٹیکنالوجی سے مزین نئی گولی تیار کر لی ہے جو اسنائپر کا نشانہ چوکنے جانے پر بھی نشانے پر ہی لگتی ہے۔ اسنائپر کا نشانہ چوک بھی جائے تو گولی ٹارگٹ تک ضرور پہنچے گی، امریکی ادارے نے جدید ٹیکنالوجی سے مزین نئی گولیاں تیار کرلیں۔ان گولیوں کی خاص بات یہ ہے کہ اگر سنائپر کا نشانہ چوک بھی جائے تب بھی یہ گولی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عین نشانے پر جالگے گی۔

    اس گولی میں ٹارگٹ کی نشاندہی کے لیے جدید آلات نصب ہیں۔ جب اسنائپر ایک بار نشانے کو منتخب کر لے گا تو ہدایات گولی میں موجود کمپیوٹر کو بھیج دی جائیں گی۔ اب چاہے تیز ہوا چل رہی ہو، یا راستے میں آندھی طوفان سے مڈبھیڑ ہوجائے۔ گولی کے اندر نصب ننھا منا کمپیوٹر اسے ہر وقت نشانے کی درست سمت بتاتا رہے گا۔

    عام طور پر امریکی فوجی چھ سو میٹر کی دوری سے نشانہ لگا سکتے ہیں تاہم اس نئی گولی کی مدد سے اب وہ دو ہزار میٹر تک بغیر کسی غلطی کے نشانہ لگا سکیں گے