Tag: bulletproof vest

  • کوہاٹ واقعہ، کیا گولیاں پولیس ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ سے آر پار گئی تھیں؟

    کوہاٹ واقعہ، کیا گولیاں پولیس ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ سے آر پار گئی تھیں؟

    کوہاٹ: خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں پیر کی رات میرزئی کے علاقے بنوں روڈ پر دو پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کر کے انھیں شہید کر دیا گیا تھا، بتایا گیا تھا کہ گولیاں پولیس اہل کاروں کی ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹوں سے آر پار ہو گئی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہل کاروں کی شہادت کے بعد پولیس کی ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹوں پر سوالات اٹھ گئے تھے، جس پر آئی جی خیبر پختون خوا نے کمیٹی تشکیل دے کر اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا تھا۔

    اس حوالے سے ڈی آئی جی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی محمد سلیمان نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والی ہیلمٹ اور دوسری اشیا کا جب معائنہ کیا گیا، تو فرانزک رپورٹ کے مطابق شہید قاسم کی حفاظتی جیکٹس سے گولی آر پار نہیں ہوئی، پولیس کی ہیلمٹ اور جیکٹیں بالکل ٹھیک تھیں۔

    محمد سلیمان کے مطابق پولیس کے پاس موجود سامان 10 سال قبل خریدا گیا تھا، اور دستاویزات میں ان اشیا کی ایکسپائری کی تاریخ ظاہر نہیں کی گئی ہے، تاہم اب جو بھی خریداری کی گئی ہے، ان اشیا کی میعاد استعمال 3 اور 5 سال تک ہے۔

    ڈی آئی جی نے بتایا کہ پولیس کے پاس موجود تمام چیزیں افسران اور اہل کاروں کے لیے یکساں ہے۔

    انھوں نے کہا کوہاٹ میں پولیس کو پیش آنے والے واقعے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، واقعے میں نائن ایم ایم اور ایس ایم جی کا استعمال کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ پیر کو پولیس کانسٹیبل قاسم اور کانسٹیبل ایاز موٹرسائیکل پر تراویح ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دونوں اہل کاروں کو شہید کر دیا۔

  • مقابلے کے بعد "مجرم” کی لاش دیکھ کر پولیس حیران، تصاویر وائرل

    مقابلے کے بعد "مجرم” کی لاش دیکھ کر پولیس حیران، تصاویر وائرل

    میکسیکو میں مختلف جرائم پیشہ گروہ مقامی حکام کیلئے درد سر بنے ہوئے ہیں جن کے خاتمے کیلئے آئے روز پولیس آپریشن کیے جاتے ہیں۔

    گزشتہ روز پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 11 ملزمان ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

    جرائم پیشہ گروہ کیخلاف کیے گئے اس آپریشن میں بھاری ہتھیاروں سے لیس پولیس کے ساتھ ساتھ فوج، بحریہ اور نیشنل گارڈ کے دستے بھی شامل تھے۔

    The bloody shootout claimed 11 lives. 12 if you count the monkey

    اس حوالے سے جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے پر کی جانے والی کارروائی کے دوران پولیس کو حیرت انگیز صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک بندر بھی شامل تھا جس نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی، اور وہ اس گینگ کا حصہ تھا۔

    Social media users doubted that the 'narco-monkey' was real at first

    ننھے گینگسٹر کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہوئیں تو بہت سے صارفین نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ یہ تصاویر جعلی ہوں گی لیکن پولیس حکام نے اب تصدیق کردی ہے کہ مذکورہ تصاویر اصلی ہیں۔

    پولیس کے مطابق یہ بندر مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان میں سے ایک کے سینے پر مردہ حالت میں ملا، یہ گینگ کے ایک ممبر کا پالتو بندر تھا جو ہروقت اس کے ساتھ رہتا تھا۔

    The Attorney General of the State of Mexico said several gang members had been arrested.

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جانوروں کے ماہر ڈاکٹر اور ریاست میکسیکو کی یونیورسٹی کے ماہر اساتذہ اس "دہشت گرد بندر” کی لاش کا پوسٹ مارٹم کریں گے۔