Tag: Bunyanum Marsoos

  • ایبے گیٹ حملے میں داعش کے دہشت گرد کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی، ٹرمپ کا بڑا اعتراف

    ایبے گیٹ حملے میں داعش کے دہشت گرد کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی، ٹرمپ کا بڑا اعتراف

    معرکہ بنیان مرصوص نے پاکستان کے حوالے سے دنیا کے خیالات بدل کر رکھ دیے ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی عالمی فتح پر بھی امریکی صدر نے پاکستان کے حق میں بیان دے دیا ہے۔

    13 مئی 2025 کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں سعودی – یو ایس انویسٹمنٹ فورم 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے حق میں اہم بیان دیا، انھوں نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں امریکا کا بھرپور ساتھ دیا۔

    سکائی نیوز کے مطابق ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’امریکی افواج نے 20 جنوری سے لے کر اب تک عراق، شام اور صومالیہ میں 83 دہشت گردوں کا صفایا کیا، ایبے (Abbey) گیٹ حملے میں داعش کے دہشت گرد کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی۔‘‘


    جنگ بالی ووڈ فلم نہیں ہے، سابق بھارتی فوجی افسران سفارتکاری کے حق میں بولنے لگے


    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا پاکستان نے امریکا کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے میں بڑا کردار ادا کیا، پاکستان امریکا کا قابل اعتماد اتحادی ہے اور دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط اتحادی بن چکے ہیں۔


    تقریر کے دوران مودی کی انگلی مسلسل کیوں کانپ رہی تھی؟ ماہر نفسیات نے وجہ بتا دی، ویڈیو


    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیان نے واضح کر دیا کہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے جب کہ پاکستان اس کے خلاف کھڑا ہے، اور ٹرمپ کے بیان سے بین الاقوامی سطح پر یہ بات بھی واضح ہو گئی کہ پاکستان امن اور عالمی تحفظ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر طاقت کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

  • جنگ بالی ووڈ فلم نہیں ہے، سابق بھارتی فوجی افسران سفارتکاری کے حق میں بولنے لگے

    جنگ بالی ووڈ فلم نہیں ہے، سابق بھارتی فوجی افسران سفارتکاری کے حق میں بولنے لگے

    پاک بھارت جنگ کے دوران مودی کی ناقص پالیسیوں پر بھارت کے ہر طبقے سے آوازیں اٹھنا شروع ہو چکی ہیں، معرکہ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے بعد بھارتی فوج کے سابق افسران جنگ کی بجائے سفارتی کاری کے حق میں بولنے لگے ہیں۔

    بھارتی فوج کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نراونے نے پاکستان بھارت میں جنگ بندی پر اٹھتے سوالات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا ہے، انھوں نے کہا تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل بات چیت ہے۔

    سابق بھارتی آرمی چیف کے بیان سے واضح تاثر ملتا ہے کہ؛ ’’پاکستان اور بھارت کو بھی مسئلہ کشمیر پر جنگ کی بجائے بات چیت کرنا چاہیے۔‘‘ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح طور پر پاکستان اور بھارت میں مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیش کش کر چکے ہیں۔

    بھارت کے سابق آرمی چیف منوج نروانے کہا ہے کہ ’’جنگ ایک سنجیدہ اور تلخ حقیقت ہے، نہ کہ کوئی رومانوی کہانی اور نہ ہی بالی ووڈ فلم، بطور فوجی میری اوّلین ترجیح سفارتی کاری ہوگی، کیوں کہ جنگ کے اثرات صرف میدان جنگ تک محدود نہیں رہتے، جنگ کے اثرات معصوم شہریوں، خصوصاً بچوں پر پڑتے ہیں جو پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی) کا شکار ہوتے ہیں۔‘‘


    تقریر کے دوران مودی کی انگلی مسلسل کیوں کانپ رہی تھی؟ ماہر نفسیات نے وجہ بتا دی، ویڈیو


    سابق بھارتی آرمی چیف نے کہا جنگ کی حمایت کرنے والوں کو متاثرہ خاندانوں کی حالت زار پر بھی نظر رکھنی چاہیے، ملک کی قومی سلامتی صرف حکومت یا فوج کا نہیں بلکہ ہر شہری کا مشترکہ فریضہ ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی آرمی چیف کے یہ بیانات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، اور جنگ سے جڑے جذباتی اور انسانی پہلوؤں کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، سابق بھارتی آرمی چیف کے بیان سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو سفارتی کاری سے حل کیا جائے۔